پیرس (عمیر بیگ)کرپٹ افراد کا احتساب وقت کا تقاضا ہے۔عوام غربت ، مہنگائی اور ظلم کا شکار ہیں، مخصوص طبقہ قومی وسائل کو لوٹ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف فرانس سید ظریف شاہ نے نمائندہ یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہکرپشن نے پوری قوم کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے ،تحریک انصاف اسے لسانیت اور فرقہ واریت سے نکال کر قومی دھارے میں لانا چاہتی ہے