پیرس(عمیر بیگ)مسلم لیگ ن دوسروں کی پگڑیاں اچھالتی تھی آج اسے اپنی کرپشن منظر عام پرآنے سے آٹے دال کا بھاؤمعلوم ہوگیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے ایک خصوصی ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بھی قوم سے خطاب میں قومی معاملات کے بجائے اپنی عزت بچانے کی باتیں کرتے رہے جو آف شور کمپنیوں میں عوامی دولت لوٹنے کاواضح ثبوت ہے۔