پیرس (عمیر بیگ)قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک لے جا نے والوں نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے ، ہر پاکستانی پیدا ہو تے ہی ایک لا کھ 35ہزار کا مقروض ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اقتدار میں آنے سے پہلے قوم سے لو ٹی ہو ئی دولت ملک میں واپس لا نے اور کشکول توڑنے کا وعدہ کیا تھا مگر اقتدار میں آنے کے بعد حکمران سب سے بڑے بھکاری بن گئے ہیں۔