پیرس(عمیر بیگ) عمران خان سمیت تحریک کی قیادت بھی عوام کی عملی خدمت اور دیرنیہ مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے وہ دن دور نہیں کہ جب مرکز اور تمام صوبوں میں تحریک انصاف سنگل لارجسٹ پارٹی کی حیثیت سے کامیابی حاصل کرے گی اور ملک و ملت کی فلاح و بہبود اور استحکام کے لئے عملی اقدامات کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو حقیقی ریلیف دینے اور مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے ،بجلی و توانائی سمیت بے روزگاری اور کرپشن کے بحران سنگین تر ہوتے جا رہے ہیں اور جمہوریت کو محض ذاتی مفادات کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ،میاں برداران نے عوامی مینڈیٹ کی ناقدری کر کے قومی گناہ کیا ہے جس کا کوئی کفارہ نہیں بلکہ اب قومی الیکشن میں قوم ان سے انتقام لیتے ہوئے اسے مسترد کر دے گی اور اپنے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچائے گی جو ملک و ملت کو محرومیوں کے گرداب سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقہ میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیں گے اور عوام کو بلا تفریق بنیادی سہولیات بہم پہنچائیں