ننکانہ صاحب (عبدالغفار چوہدری)وزیراعلیٰ پنجاب کے تعلیمی ترقی کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے عوامی نمائندوں کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا جبکہ اب ہر بچے کو سکولوں میں داخل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار آج گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول واربرٹن سٹی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے افسران سید وسیم شیرازی ،مسز ثمینہ اعظم ،چوہدری افتخار احمد ڈار،شیخ جاوید اشرف شوکا چئر مین یو سی شریں جھنگڑ رائے صدی احمد کھرل ،چئیر مین یو سی جسلانی رائے اسد اللہ خاں کھرل نے کیاانہوں نے کہا کہ اب دوکانوں ہوٹلوں بھٹوں اور ٹی سٹالوں پر چار سے سولہ سال تک کے بچے کام نہیں کر سکیں گے انہیں ہر صورت سکولو ں میں داخل ہونا پڑے گا اس موقع پر گورنمنٹ پرائمری سکول جسلانی خورد ،گورنمنٹ پرائمری سکول ریلوے کالونی اور گورنمنٹ ہائی سکول واربرٹن سٹی کے بچوں کو داخل کر کے داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا اور ڈپٹی ڈی اوز ننکانہ مسز حمیرا بھٹی اور رائے اقبال حسین کھرل نے بتایا کہ آج تحصیل ننکانہ کے تمام مراکز میں داخلہ مہم کے سلسلہ میں تقریبات منعقد کی گئیں اور بچوں کا داخلہ کیا گیا