کرونا کیخلاف پاکستانی قوم کسی سے پیچھے نہیں، وزیراعظم کی ہدائت پر آنے والا پہلا ڈونیشن سب پربھاری نکلا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر سمندرپار پاکستانیز زلفی بخاری نے سنگاپور کی طرف سے ملنے والے امدادی سامان کی تصویر سوشل میڈیا پرشیئر کرتے ہوئے کہا کہ سنگاپور میں مقیم پاکستانیں کا شکریہ جنہوں نے مشکل وقت میں آگے آکر مدد کی۔
امدادی سامان کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2800 حفاظتی گیئر، 1500 چشمے، 400 ماسک این ڈی ایم اے کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔