counter easy hit

حکومت نے اپنی آئینی نالائقی پرخود ہی مہر تصدیق ثبت کردی، زاہد عباس شاہ

حکومت نے اپنی آئینی نالائقی پرخود ہی مہر تصدیق ثبت کردی، زاہد عباس شاہ

برلن/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سید زاہد عباس شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے اہم ترین ادارے کے سربراہ کی توسیع کے بارے میں اپنی آئینی نالائقی سے جو جگ ہنسائی کس سبب بن رہی ہے ملک کو مذاق بنا دیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اپنے اختیارات کا نہ تو ابھی تک ادراک ہوا ہے اور یہی سلیکٹڈ ہونے کی سب سے بڑی نشانی ہے ۔ انھوں نے نااہلی کی ایک تاریخ رقم کردی ہے ۔موجودہ حکومت نے اہم ترین ادارے کومذاق بنوا کر اپنا مضحکہ اڑوانے کے ساتھ ساتھ دنیا کو بھی بتادیا ہے کہ پاکستان کو چلانے والی حکومت اس کے آئین کو بھی پورا  نہ پڑھ سکی ہے اور نہ سمجھ سکی ہے جوکہ مملکت خدادادپاکستان کی بدقسمتی سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

Syed Zahdi Abbas Shah, President, PPP, Germany

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website