دو عظیم فتوحات کا تاریخی دن، پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت سے کراچی تک تینوں بڑی پارٹیز کو میدان عمل میں چاروں شانے چت کر دیا سیاست کی چیمپئنز ٹرافی سعید غنی کے نام، سید زاہد عباس، خان زاہد اقبال، ملک مظہر
پیرس؍برلن(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے اوورسیز راہنمائوں سابق صدر پی پی فرانس زائد اقبال خان اور پی پی جرمنی کے سینئرترین راہنما سید زاہد عباس اور پی پی فرانس کے ملک مظہر نے گلگت اور کراچی میں نام نہاد بڑی پارٹیوں کو شکست فاش دینے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ہوگیا پی پی وفاق کی مضبوط ترین جماعت ہے جس نے نام نہاد بڑی پارٹی کہلانے والوں کا پول کھول دیا۔ تحریک انصاف کو تو ڈوب مرنا چاہیے جنہوں نے چینلز اور انتظامیہ کی مدد کے باوجود چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ ان کو سوشل میڈیا پر یہ زعم تھا کہ وہ مقبول ترین جماعت ہیں
تینوں راہنمائوں نے اپنے الگ الگ بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان عمل میں آکر شکست فاش دی ہے اور سیاست کی چیمپئنز ٹرافی حاصل کی ہے اس لئے سعید غنی مرد میدان ہے جس نے اپنی بے پناہ صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ آج بے پناہ عوام نے گھروں سے نکل کر نام نہاد لیڈروں کی بائیکاٹ کو بھی مسترد کردیا ہے جس سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھیوں، مہاجروں سمیت تمام کمیونٹی کی نمائندہ جماعت ہے اور رہے گی انشا اللہ
سوشل میڈیا پر لمبے ہمبےاونچے فتوے دینے والے منہ چھپا کر بیٹھے ہیں اور میدان عمل میں زیرہ ریٹنگ کے ساتھ سامنے آچکے ہیں۔ عملی سیاست کی سرخیل صرف پیپلز پارٹی ہے