پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب جنرل سیکرٹری اور سابقہ چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کا پی پی جرمنی کے سینئرا راہنما سید زاہد عباس شاہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ، خدمات پر خراج تحسین اور پیپلز پارٹی اوورسیز راہنمائوں اور کارکنوں کیساتھ ملاقات کیلئے جلد جرمنی و فرانس کا دورہ کرنے کا عندیہ بھی دیا
برلن؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) نومنتخب جنرل سیکرٹری پی پی اور سابقہ چیئرمین سینیٹ سید نیئر بخاری نے سید زاہد عباس شاہ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے ہی پارٹی کے اصل عہدیدار ہیں اور وہ اپنا مقام اور مرتبہ اصل میں شہید بھٹو کے جیالوں کے نام کرتے ہیں ۔اوورسیز پیپلز پارٹی کے راہنما ہمارا سرمایہ ہیں اور وہ پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی دیار غیر میں موجود پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس موقع پر نیئر حسین بخاری نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ اوورسیز راہنمائوں سے ملاقات اور پارٹی کارکنوں اور راہنمائوں کے ساتھ ملاقات کے سلسلے میں جلد جرمنی اور فرانس کا دورہ کریں گے ۔