سانحہ کوئٹہ پر عدالت نے کمیشن بنایا تو قوم کو حقیقت معلوم ہوئی ورنہ شریف ڈکٹیٹر نے قومی کمیشنز کو بھی مذاق بنوا دیا ہے
پیرس، برلن(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے سینئر راہنما سید زاہد عباس نے آج یس اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پر اگر عدالت خود کمشین نہ بناتی تو قوم کو کبھی حقیقت کا پتا نہ چل پاتا۔ عدالت نے کمیشن بنایا اتنے گھمبیر مسئلے پر تحقیقات کروائیں اور قوم کو حقائق سےآگاہ کردیا جبکہ شریف ڈکٹیٹر نے اہم ترین قومی مسئلوں پر محظ خانہ پوری کرنے کیلئے کمیشن بنائے جنہوں نے متنازعہ تحقیقات کیں اور فیصلے بھی آج تک قوم کی نظروں سے اوجھل ہیں۔ دھاندلی کمیشن، پانامہ کمیشن ہماری سات نسلیں بھی شاید ہی ان کمیشنز کے فیصلوں کے بارے میں جان سکیں۔