سلیکٹد وزیراعظم سی پیک، معیشت اورسٹاک ایکسچینج کے بعد مسئلہ کشمیر کیساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں اللہ کریم کشمیری مسلمانوں پررحم کریں، زاید عباس شاہ
برلن؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سید زاہد عباس شاہ نے کہا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ کشمیری مسلمانوں کو اپنی پناہ میں رکھیں اور ان کوبھارت کے غاصبانہ قبضے سے نجات دلائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے حکومت پاکستان کشمیری مسلمانوں کے دلوں کی ڈھارس ہوا کرتی ہیں مگر حریت راہنما سید علی گیلانی کی حالیہ بددعائوں اورمسئلہ کشمیر کے اوپر سیاست کرنے والوں کی مذمت سے ظاہر ہورہا ہے کہ ہمارے کشمیری بھائی سلیکٹد وزیراعظم سے کچھ زیادہ پرامید نہیں بلکہ اس نازک موقع اور اہم موڑ پر پاکستان کی طرف سے انھیں مایوسی کا سامنا ہورہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ اورعالمی امور پر ناتجربہ کار وزیراعظم آغاز میں بھارتی مودی کوللکارنے کے بجائے جذبہ خیرسگالی کے طور پر مس کالیں مارتے رہے اور پھر الیکش جیتنے پر مبارکبادیں,انڈین ٹیم کے میچ جیتنے پر مبارکبادیں, اپھر سونے پر سہاگہ سکیورٹی کونسل کا ممبر بننے کے لیے بغیر کسی شرط کے ووٹ , اور پاکستانی عوام پر حملہ کرنے والے ابی نندن کو سلوٹ مار کے جلدی سے بھارت کے حوالے کردیا گیا ان تمام باتوں کو دیکھتے ہوئے سلیکٹڈ وزیراعظم کی بھارت کیساتھ تعلقات اورمسئلہ کشمیر پر حکمت عملی ایک سنگین مذاق کی طرح نظر آرہی ہے ۔ اللہ کریم کشمیری بھائیوں کی مدد کریں۔