counter easy hit

وفاق کی ہٹ دھرمی کے باوجود سندھ حکومت کی کارکردگی شاندار ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے اورمحاذ آرائی کو ختم کرے، زاہد عباس شاہ

وفاق کی ہٹ دھرمی کے باوجود سندھ حکومت کی کارکردگی شاندار ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے اورمحاذ آرائی کو ختم کرے، زاہد عباس شاہ
برلن؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین، نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سید زاہد عباس شاہ نے سندھ حکومت کی کارکردگی کوخراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی سرپرستی کرنے کے بجائے اس کے کام میں روڑے اٹکانے میں مصروف ہے، وفاقی وزرا پیٹ بھربھر کر سندھ حکومت پر جھوٹ بولتے اور کیچڑ اچھالتے رہتے ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے ملک می کرونا نہیں بلکہ سندھ حکومت کیخلاف محاذ گرم ہے۔
وفاقی حکومت اپنی تمام ترسازشوں کے باوجود سندھ حکومت گرانے میں ناکام رہی اب یہ بھی کر کے دیکھ لے جیت انشااللہ حق کی ہوگی ۔ اللہ تعالیٰ نے عوام کے دل میں پیپلز پارٹی کی محبت ڈالی ہے تو ان کے مسائل حل کرنے کیلئے مدد بھی کریگی۔ وفاق یا کوئی اور وسائل پرجتنا مرضی پہرے بٹھا لیں سندھ کی عوام ہمت نہیں ہاریں گے پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے اور وہ عوام کے حقوق کیلئے پوری جدوجہد جاری رکھے گی۔

Syed Zahid Abbas Shah, President, PPP Germany admires Sindh Govt showing best performance in-spite of Federal Government criticism

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website