جولائی 05یوم سیاہ ، تاریخ کے بد ترین آمر کے سیاہ کارناموں کیخلاف قدرت اور عوام کا بہترین انتقام ہے، سید زاہد عباس شاہ
برلن/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سید زاہد عباس شاہ صاحب نے جولائی 05 کے مارشل لا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ کے بد ترین آمر کے سیاہ کارناموں کیخلاف قدرت اور عوام کا بہترین انتقام ہے۔ آج 5 جولائی ہے پاکستان کی تاریخ کاالمناک دن—’ یوم سیاہ’ اس دن جمہوریت کی بساط لپیٹ دی گئی تھی مارشل لا آگیا تھا جنرل ضیا الحق کا طویل مارشل لا جس نے پاکستانی سماج کو جڑوں سے ہلا کر رکھ دیا تھا ۔یہ دور منافقت کی طویل دہائی تھی جس میں اسلام کے نام پر قوم کو بہلا یا گیا قومی جماعتوں کے خلاف فوجی مہم چلائی گئی جنرل ضیا نے اپنے ادنیٰ اور وقتی مفادات کے لئے پاکستان کی معاشی شہ رگ اور سب سے بڑے شہر نگاراں کراچی کو اندھیروں کے سپرد کر دیا گیا۔ جو 4 دہائیاں گذرنے کے بعد آج بھی سفاک جرنیل کے احمقانہ اقدامات کی سزا بھگت رہا ہے ان 40 برسوں میں سارے پاکستان پر جو بیتی سو بیتی لیکن صرف کراچی میں خون کی ندیاں بہا دی گئیں سینکڑوں نہیں ہزاروں اور لاکھوں نوجوان نفرت کی دہکتی آگ میں جل مرے آج بھی لسانی مافیا رنگ و روپ بدل بدل لندن’ بہادر آباد اور پی آئی بی کے نقاب پہن کر کراچی کی شہ رگ سے خون نچوڑنے کے لئے پر تول رہا ہے۔