سابق وزیراعظم کولندن علاج کی اجازت جبکہ سابق صدر کو ملک میں بھی علاج کی اجازت نہ دینا سمجھ سے بالا ہے، زاہد عباس شاہ
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سید زاہد عباس شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی گومگو کی کیفیت بہت سے سوالات کو جنم دے رہی ہے ایک طرف تو سلیکٹڈ وزیراعظم انسانی ہمدردی کا ڈھنڈورا پیٹتے ہوئے سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کی مکمل سہولیات دینے کے بعد ملک سے باہر علاج کی دعوت دے چکے ہیں اوراجازت بھی دوسری طرف وہی وزیراعظم ایک سابق صدر کو نہ تو جیل میں علاج معالجہ کی سہولیات دینا چاہتا ہے اور نہ ہی ملک کے اندر اچھے ہسپتالوں سے میڈیکل بورڈ کو سابق صدر آصف علی زرداری کے معائنہ کی اجازت دے رہا ہے۔
حکومت کی گومگو کی کیفیت اور کبھی ہاں کبھی ناں کی صورتحال حکومت کی ڈوریاں کہیں اور سے ہلنے کے واضح اشارے دے رہی ہے ورنہ اس قدرمتذبذب اور ڈبل سٹینڈرڈز والے حکمران ہر شعبے میں ناکامی کی ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔