ہر شہید ہر غازی کے خون کا ایک ایک قطرہ ہم پر قرض ہے، اورہمیں چاہیے کہ ان سے محبت کا اظہار کریں کیونکہ ہمارے حکمران بے حس ہیں،سید ظریف
پیرس(ایس ایم حسنین) تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ظریف شاہ نے سہون دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمران بے حسن ہیں اسی لئے ملک دوبارہ 2013والی صورتحال سے دو چار ہوچکا ہے، دہشتگردی کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابیوں کو حکومت بہت آسانی سے ضائع کرتی جا رہی ہے اور صرف اپنی پارٹی میں موجود دہشتگردی کے سہولت کاروں کا تحفظ چاہتی ہے
اس بے حسی پر ہمیں زیادہ سے زیادہ اپنے شہدا اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہے تاکہ ہمارا اپنا وجود قائم رہ سکے۔