ایگزیکٹ اور بول پر قدغن لگانی ہو تو بی بی سی سے معتبر ادارہ کوئی نہیں، جبکہ اپنے کرتوت نکلے تو پٹواری کہہ رہے ہیں اس میں نیا کیا ہے، سید ظریف شاہ
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما سید ظریف شاہ نے حکومت کی دوغلی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایگزیکٹ اور بول کیخلاف خبر آنے پر وزیر داخلہ کی پھرتیاں الگ ہی تھیں جبکہ حکمرانوں کے کرتوت نکلے تو اس کو در خور اعتنا ہی نہ جانا گیا، یہ حکمرانیت ہے یا پٹواری سسٹم جو پہلے ہی اس ملک اور عوام کا بھرکس نکال چکا ہے۔
حکمرانوں کے پاس کوئی بھی اخلاقی جواز اب نہیں رہا کہ وہ اپنے آپ کا دفاع بھی کر سکیں۔