counter easy hit

پاکستان میں کرپشن ہمارے تمام شعبہ ہائے زندگی پر اثرانداز ہو رہی ہے،سیّد ضیاء اللہ شاہ

 Syed Zia Ullah Shah

Syed Zia Ullah Shah

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلے میں جماعت اسلامی یوسی خواص پور کے زیراہتمام خواصپور میں ایک عظیم الشان اکٹھ منعقد ہواجس سے نائب امیرجماعت اسلامی ضلع گجرات سیّد ضیاء اللہ شاہ نے خصوصی خطاب کیا ، امیرزون پی پی 112چوہدری عرفان احمد صفی اورجمیعت اتحاد العلماء مولانامحمداصغرنے بھی موجودہ حالات کے تناظر میں جماعت اسلامی کی جدوجہد اورکرپشن فری پاکستان مہم پر گفتگوکی۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع گجرات کے نائب امیراور حلقہ این اے 107کے امیرسید ضیاء اللہ شاہ نے خواصپور میں مقامی لوگوں کے اکٹھ سے خطاب میں کہاکہ پاکستان میں کرپشن ہمارے تمام شعبہ ہائے زندگی پر اثرانداز ہو رہی ہے، عوام کا استحصال ہورہا ہے ، ریاستی اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانے کی تمام تر کوششیں ناکام ہورہی ہیں، پی آئی اے اور ریلوے جیسے اہم اور بڑے ادارے کرپشن کی نظر ہوگئے ہیں اور حکومت ان میں کرپشن ختم کرنے کی بجائے انہیں مافیا کے حوالے کر کے مزید کرپشن کا ارتکاب کرنے کا سوچ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے ہمیں صاف ستھری سیاست کو فروغ دینے کی ضرورت ہے چونکہ جب تک سیاست مفادپرستی، کاروبار بڑھانے، جرائم چھپانے اور خاندانوں اور برادریوں کا تسلط قائم کرنے کا ذریعہ بنی رہے گی صا ف ستھری سیاست کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ انتخابی نظام میں پاکستان کے ہر شہری کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ مفادپرستوں اور بدعنوان لوگوں کو ووٹ نہ دے کر وطن عزیز کے سیاسی ماحول کو بہتربنائے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا کرپشن کے خاتمہ کا پروگرام بہت جامع ہے کرپٹ سیاست دانوں اور افسروں کوبھی بے نقاب کیاجائے گا،مظلوم اور کرپشن کے متاثرین کی مدد کی جائے اور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے کرپشن سے متعلق آگاہی اور اصلاحی پروگرامز منعقد کئے جائیں گے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ کرپشن قومی ایشو ہے ہر کوئی اس کا خاتمہ چاہتا ہے لہٰذا لوگ کرپشن کے خلاف جنگ میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ڈاکٹر چوہدری عرفان احمد صفی نے کہا کہ لوگ کرپشن کی نشاندہی کریں جماعت اسلامی وہاں پہنچے گی اور زیادتی کا شکار لوگوں کی مدد کرے گی اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوائے گی ۔ مولانا محمد اصغر نے اس موقع پرا پنے خطاب میں کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کو اسلام کا قلعہ بننا چاہیے تھالیکن یہ کرپشن میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے لگا۔ ترکیب میں خاص قوم رسول ہاشمی ؐکے لئے نیک اور صالح لیڈر شپ کی ضرورت ہے جو اس وقت صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔اکٹھ کا اہتمام اورنگ زیب بھٹی ، ڈاکٹر بنارس ، چوہدری نثار عبداء اللہ اور ڈاکٹر سجاد اور کئی دوسرے دوستوں نے بھی جماعت اسلامی کے پروگرام کے اہتمام میں معاونت کی اور مجموعی طور پرخواصپور میں جماعت اسلامی کا پروگرام بہت حوصلہ افزا رہا۔پروگرام میں نائب امیرجماعت اسلامی پی پی 112چوہدری عرفان احمد صفی اور صدر یوتھ ونگ پی پی112 چوہدری حمزہ ارشد بھی پروگرام میں شامل تھے۔