کراچی (ویب ڈیسک) شوبز کی معروف جوڑی نے علیحدگی کا اعتراف کر لیا۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جوڑے شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی اب علیحدگی ہو گئی ہے۔ گزشتہ کچھ روز سے سائرہ اور شہروز سبزواری کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی تھیں
لیکن اس حوالے سے اب اداکار نے اب خود ہی تصدیق کردی ہے۔ شوبز انڈسٹری کی معروف گلیکسی لالی ووڈ نامی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار شہروز سبزواری نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی اپنی اہلیہ کے ساتھ علیحدگی ہوچکی ہے۔’ ہماری علیحدگی کو 6 ماہ ہو چکے ہیں ، ہمارے کچھ ذاتی نوعیت کے اختلافات ہیں جو حل نہیں ہوسکتے۔‘ خیال رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری 2006 سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے ، 2012 میں وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ۔ علیحدگی اختیار کرنے والے اس جوڑے کی نورے شہروز نامی ایک بیٹی بھی ہے۔