شام میں ایک سکول پر ہونے فضائی حملے میں پینتیس افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں گیارہ بچے بھی شامل ہیں۔دمشق: باغیوں کے زیر قبضہ علاقے ادلیب میں ایک اسکول پر فضائی حملے سے پینتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سیرین آبزویٹری کمیشن کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں گیارہ اسکول کے بچے بھی شامل ہیں۔ کمیشن کے مطابق اسکول کے علاوہ ایک قریبی گاؤں میں بھی چھ حملے کیے گئے ہیں۔ ادھر امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر کا کہنا ہے داعش کا نام نہاد دارالحکومت رقہ پر قبضے کے لیے فوجی آپریشن اگلے چند ہفتوں میں لانچ کیا جائے گا۔