دمشق: (یس اردو نیوز ) شام کے شمالی صوبے حسکہ میں شادی کی ایک تقریب میں ہوئے خودکش حملے میں 30 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہو گئے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ شادی کی تقریب میں موجود ایک شخص کے مطابق جب دولہا دلہن عہد و پیمان کر رہے تھے تو ایک شخص کالی جیکٹ پہنے ہوئے ان کے پاس سے گزرا اور ایک زور دار دھماکا ہوا۔ واقعے میں دولہا زخمی ہو گیا جبکہ اسکے والد اور بھائی ہلاک ہو گئے۔ شامی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آور نے کردوں کی شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا کیونکہ کرد جنگجوؤں نےداعش کو حسکہ سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔