شام (یس ڈیسک) روس نے اسٹرٹیجک اہمیت کے بمبار طیارے مغربی ایران کے شہر ہمدان کے ہوائی اڈے منتقل کر دیئے ہیں۔ روسی ٹیلی ویژن کے مطابق اس اقدام کا مقصد ‘انتہا پسند مسلح افراد’ کو نشانہ بنانا ہے۔
روسی ذرائع ابلاغ نے TU-22M3 طرز کے اسٹرٹیجک طیاوں کو ایران کے ایک ہوائی اڈے پر کھڑے دکھایا گیا ہے۔
روس ۔ 24 نیوز چینل نے اپنے سولہ اگست کے نشریئے میں بتایا ہے کہ روسی طیاروں کی ایران منتقلی کا مقصد حملے کے دوران طویل مسافت کو 60 فیصد تک کم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں حملوں کے لئے روس اپنے جنوبی علاقے میں واقع اوسیا شمالی ریپبلک کے فوجی اڈوں کو استعمال کر رہا ہے کیونکہ شام میں واقع حمیمیم ائر بیس اس طرز کے بھاری بھرکم اسٹرٹیجک جہازوں کی آمد ورفت کی متحمل نہیں ہو سکتی۔