شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے بم حملوں میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
دمشق: (یس اُردو) شامی دارالحکومت دمشق میں دو بم دھماکوں نے قیامت برپا کردی۔ دھماکوں میں بیس افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔ دھماکوں کے بعد ہر طرف افراتفری مچ گئی۔ آگ اور دھوئیں نے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شدت پسند داعش نے دھماکےکی ذمہ داری قبول کرنےکا اعلان کیا ہے۔