امریکی فوج نے شام کے فوجی کے اڈے پر فضائی حملے کی رپورٹ جاری کردی، حملے کو غلطی قرار دیا ہے۔
امریکی فوج نے 17 ستمبر کو شام کے فوجی اڈے پر ہونے والے فضائی حملے کی تحقیقات مکمل کرلیں۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج نےداعش کا ٹھکانہ سمجھ کر شام کے فوجی اڈےکو نشانہ بنایا، یہ انسانی غلطی ہے، اس سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روسی فوجی حکام نے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے بتایاکہ یہ شامی فوج کا اڈاہے، جس کےبعد امریکی فوج نے فوری طورپر حملہ بند کردیا۔
روسی آفیسر اطلاع دینے میں 27 منٹ کی دیر نہ لگاتے تو فوجی اڈے پر 30 سے زائد راکٹ فائر نہ کیے گئے ہوتے۔ دیر الزور میں ہونے والے امریکی فضائی حملےمیں 70 سے زائدشامی فوجی ہلاک ہوگئےتھے۔