counter easy hit

شام، ترک حمایت یافتہ جنگجوؤں کے حملے میں داعش کے 68 شدت پسند ہلاک

Syria, Turk-backed up rebels attack kills 68 militants ISIS

Syria, Turk-backed up rebels attack kills 68 militants ISIS

دمشق / واشنگٹن: ترک حمایت یافتہ جنگجوؤں نے حملے میں داعش کے 68 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترک فوج کے مطابق شمالی شام میں یہ جھڑپیں الباب نامی شہر میں ہوئیں۔ ترکی کی ریاستی نیوزایجنسی انادولو کے مطابق الباب میں داعش کے 141 اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور اس تنظیم کے ایک علاقائی ہیڈ کوارٹرز کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس دوران 2 جنگجوہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ترک وزیردفاع فکری ایزک کاکہنا تھا کہ متعلقہ علاقے میں قائم داعش کا ایک کمانڈ سینٹر اور اسلحے کا ڈپو تھا، جسے اب پاک کردیاگیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق شامی شہر حلب میں بم دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔امریکا نے کہاہے کہ شامی شہر حلب کی موجودہ پیش رفت سے ملک میں جنگ کے خاتمے کا امکان نہیں ہے۔ امریکا کی حکومت نے شام میں صدر بشارالاسد کی قیادت میں جنگی جرائم اور شہریوں کے خلاف پرتشدد ہتھکنڈوں کے استعمال کے الزام میں6 وزرا اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ روس کے 9 بینکاروں پر بھی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website