فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قصبے میں مکمل طور پر امن بحال کر دیا گیا ہے۔
دمشق: (یس اُردو) شامی اور اتحادی فورسز نے پلمیرا سے سو کلومیٹر دور واقع قصبے القریتین کا قبضہ داعش سے چھڑا لیا ہے۔ شامی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قصبے کا کچھ دنوں سے گھیراؤ کرنے کے بعد قبضہ واپس لیا گیا۔ اس آپریشن میں شامی فوج کو روسی فضائیہ کی مدد حاصل تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قصبے میں مکمل طور پر امن بحال کر دیا گیا ہے۔ قصبے پر گزشتہ برس اگست میں داعش نے قبضہ کیا تھا۔