دمشق ……..شامی اپوزیشن نے حکومت کے ساتھ مزاکرات پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔ شام کی اپوزیشن جماعتوں اور مسلح گروپوں کا اجلاس ریاض میں ہوا ۔شرکاء نے صدر بشارالاسد کی حکومت کے ساتھ مذاکرات پر اتفاق کیا۔ یہ مزاکرات اقوام متحدہ کے تحت ایک معینہ مدت کے دوران ہوں گے۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ویانا میں گذشتہ ماہ عالمی طاقتوں کے طے کردہ فارمولے کے مطابق شام میں کسی سیاسی تبدیلی کے آغاز پر صدر بشار الاسد کو اقتدار چھوڑنا ہوگا۔