counter easy hit

شامی امن مذاکرات میں تاخیر ہو سکتی ہے،جان کیری

Syrian peace Kerry

Syrian peace Kerry

واشنگٹن……امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے شروع ہونے والے شامی امن مذاکرات میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ایک یا دو روز کی یہ تاخیر اجیسٹکیکل وجوہات کے باعث ہو سکتی ہے تاہم امید ہے کہ مذاکرات کا عمل تقریبااپنے وقت پر شروع ہو سکے گا، مذاکرات میں اس التواء کی وجہ دراصل شرکاء کو برت دعوت نامے موصول نہ ہونا ہے۔قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ نے شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفان ڈے مِستورا سے ملاقات کی، اسٹیفان ڈے مِستورا ہی شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان امن مذاکرات کا اہتمام کر رہے ہیں۔ جنیوا میں ان مذاکرات کے لیے پیر 26 جنوری کی تاریخ طے ہوئی تھی۔ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات سے قبل جان کیری کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ جب آپ کہتے ہیں تاخیر تو یہ ایک یا دو دن کی ہو سکتی ہے جو دعوت نامے نہ ملنے کے باعث ہو سکتی ہے لیکن یہ کوئی بڑی تاخیر نہیں ہے۔