سبز آنکھوں سے شہرت پانے والی افغان خاتون شربت گلہ نے انسانی حقوق کی تنظمیوں سے قانونی مدد لینے سے انکار کر دیا اور دستخط کیے بغیر وکالت نامہ جیل سے واپس بھیج دیا ۔
غیر قانونی طریقے سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے والی افغان خاتون شربت گلہ سنٹرل جیل پشاور میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہے ۔ شربت گلہ نے انسانی حقوق کی تنظمیوں سے قانونی مدد لینے سے انکار کر دیا اور ضمانت کے لیے وکالت نامہ دستخط کیے بغیر جیل سے واپس بھیج دیا۔
ذرائع کے مطابق شربت گلہ کی جیل میں ملاقات پر پاپندی عائد ہے جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان قونصلر سمیت کسی کو شربت گلہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ شربت گلہ نے اپنی مرضی سے وکالت نامہ پر دستخط نہیں کیے۔
جیل انتظامیہ کا اس میں عمل دخل نہیں جیل انتظامیہ کے مطابق افغان قونصلر اور انسانی حقوق کی تنظمیوں کو ملاقات کے لیے وزارت خارجہ سے اجازت لینا ہوگی ۔