ٹورنٹو….1986 میں یادداشت سے محروم ہونے والے کینیڈا کے شہر سینٹ کیتھرنس کے ایک باشندے کو اپنا اصل نام اور کنبہ یاد آ گئے۔
51 سالہ شخص نے سماجی کارکن کو بتایا کہ اس کا نام ایڈگر لاٹیولیپ ہے اور وہ صوبہ اونٹاریو کے شہر کٹچنر کا رہنے والا ہے۔ 1986 میںجب وہ 21 سال کا تھا توحادثاتی طور پرذہنی بیماری میں مبتلا ہو گیا۔اس کا کہنا ہے کہ اپنے آبائی شہر سے نیاگرا آبشار کی طرف جاتے ہوئے اس کے سر پر چوٹ لگی تھی اور وہ بھول گیا تھا کہ وہ کون ہے اور کہاں سے آیا۔اس سارے عرصے کے دوران یہ شخص لاپتہ سمجھا جاتا رہااور تیس سال تک ایڈگر لاٹیولیپ شہر سینٹ کیتھرنس میں رہتا تھا جہاں سے اس کے آبائی شہر تک محض ڈیڑھ گھنٹے کا راستہ ہے۔ایڈگر کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے کہ وہ زندہ ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ثابت بھی کر دیا گیا کہ یہ واقعی ایڈگر لاٹیولیپ ہے۔