لاہور: پی سی بی نے ٹی 10 لیگ میں 10 کرکٹرز کو بھجوانے کی اجازت دیکر 4لاکھ ڈالر کھرے کرلیے۔
جاری کردہ پریس ریلیز میں ملکی مفادات پر سمجھوتہ نہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کو یواے ای میں ہونیوالے ایونٹ کیلیے بھجوانے کے بدلے میں حاصل ہونے والی رقم ملکی کرکٹ کے ترقیاتی کاموں کیلیے استعمال ہوگی۔ یہ بھی کہا گیاکہ ٹی 10 لیگ میں 80فیصد شیئرز پاکستانیوں کے ہیں جب کہ ایک بھارتی حصہ دار بھی مسلمان ہے۔ علاوہ ازیں کھلاڑیوں کو شرکت کیلیے این او سی گورننگ بورڈ کی مشاورت سے دیے گئے، امارات بورڈ پاکستان کے میچز کی میزبانی میں تعاون کرتا ہے، اس لیے جواب میں اس کی معاونت میں کوئی برائی نہیں۔