دبئی(ویب ڈیسک )ورلڈالیون اور ایشیا الیون کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹی 20سیریز بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق بنگلہ دیش میں ہونے والے دونوں مقابلوں کو بین الاقوامی میچز کا درجہ حاصل ہوگا۔ورلڈالیون اور ایشیا الیون کے درمیان دونوں میچ18اور 21مارچ 2020کو شیر بنگلا نیشنل سٹیڈیم میرپور میں کھیلے جائیں گے۔دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ورلڈالیون کا حصہ ہوں گے جب کہ ایشا الیون میں ویرات کوہلی ، بابر اعظم اور محمد عامر بھی شامل ہوں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکھر دھون، شکیب الحسن، مشفیق الرحمان، ہاردیک پانڈیہ، راشد خان، محمد شامی اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ورلڈ الیون کا مقابلہ ایشیا الیون سے ہوگا جب کہ ورلڈ الیون گزشتہ برس ویسٹ انڈیز سے اپنا میچ کھیل چکی ہے۔ورلڈالیون کی کپتانی گزشتہ برس این مورگن نے کی تھی جس میں پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی اور شعیب ملک بھی شامل تھے۔ دوسری طرف ) کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا۔پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوا جس میں چیف سلیکٹر انضمام الحق، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد نے اپنی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ کپتان اور کوچ نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ آخری 4 میچز میں ٹیم کی کارکردگی مثالی تھی۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنی تین سالہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تین سال میں ملک کو کئی باصلاحیت کھلاڑی دیے۔ بابر اعظم، امام الحق، حسن علی، فخر زمان اور آصف علی سمیت دیگر باصلاحیت کھلاڑیوں نے ان کی جانب سے منتخب کیے جانے کے باعث ٹیم میں ڈیبیو کیا۔ انہوں نے بطور چیف سلیکٹر ہمیشہ بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔