بھارت میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ فکسنگ کی زد میں آ گیا، اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ رونی فینگن نے کچھ کھلاڑیوں کا فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کر دیا۔
لاہور: (یس اُردو) بھارت میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ فکسنگ کی زد میں آ گیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں فکسنگ کے خلاف آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ متحرک ہو گیا۔ سربراہ رونی فینگن نے کچھ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ اس معاملے پر اینٹی کرپشن یونٹ نے واضح کیا ہے کہ مشکوک کھلاڑیوں سمیت پورے اسکواڈ کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا اور کسی کو بھی کھیل کے ساتھ ناپاک عزائم روا رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔