لاہور(ویب ڈیسک )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا ہے کہ تھانوں میں شکایات لے کر آنے والے افراد کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آیا جائے اور انکی تکالیف کا مداوا کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ترجمان پنجاب پولیسکے مطابق آئی جی پنجاب نے کہا ہےکہ اے ایس پی کے طور پر محکمہ جوائن کرنے والے نوجوان افسران کو ابتدائی پوسٹنگز مشکل اور دشوار گذار علاقوں میںلینی چاہئیے کیونکہ فیلڈ پوسٹنگ کا یہ تجربہ آپکی پیشہ ورانہ زندگی میں انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بطور سول سرونٹ دیانتداری ، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ عوامی خدمت پولیس فورس کی اولین ذمہ داری ہے لہذا تھانوں میں شکایات لے کر آنے والے افراد کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آیا جائے اور انکی تکالیف کا مداوا کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران واہلکار بہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ اخلاق کو مزید بہتر بنائیں تاکہ پریشان حالت میںتھانوں میں آنے والے افراد پولیس کو اپنا ہمدرداور مددگار پائیں بطور آئی جی پنجاب میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ لوگوں کی مدد کرنے کے حوالے سے ہر کوشش میں آپ مجھے اپنا ہم قدم پائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیہاتی علاقوں میں زیادہ تر عوامی شکایا ت محکمہ مال سے متعلق ہوتی ہیں لہذاتمام اضلاع میں سینئر پولیس افسران ان شکایات کے بروقت حل کیلئے محکمہ مال کے افسران کے ساتھ قریبی رابطے کو یقینی بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میںویڈیو لنک کانفرنس میں اے ایس پیز کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر شہزادہ سلطان سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔