counter easy hit

تفتان بارڈر پر پھنسے زائرین کی گھروں کو واپسی کے لئے فی الفورانتظامات کئے جائیں،علامہ سیدمحمدحسنین کاظمی

Taftan border,

Taftan border,

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) شیعہ علما کونسل ضلع گجرات کے سینئرراہنماء علامہ سیدمحمدحسنین کاظمی نے وفاقی اور بلوچستان حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ عراق اور ایران کے مقدس مقامات کی زیارت کے بعد تفتان بارڈر پر پھنسے زائرین کی گھروں کو واپسی کے لئے فی الفورانتظامات کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ اتنی تعداد میں زائرین کو بارڈر پر رکھنا اور پھر کانوائے کی شکل میں کوئٹہ لانے سے سکیورٹی خدشات زیادہ ہوسکتے ہیں۔ حکومت مستقل بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کرے، اس کے لئے دن مخصوص کردیے جائیں تاکہ اسی شیڈول کے مطابق زائرین کوئٹہ سے تفتان جانے اور واپسی کا پروگرام بناسکیں۔ یہ تجویز زائرین اور خود حکومت کے لئے بھی سہولت کا باعث ہوگی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور گورنر رفیق رجوانہ سے بھی اپیل کی ہے کہ زائرین میں پنجاب سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شاملہیں، انہیں بھی واپسی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بلوچستان حکومت سے رابطہ کرنا چاہیے۔ ورنہ راست اقدام کے لئے قائد ملت اسلامیہ علامہ ساجد علی نقوی کی ہدایت پر عمل کیا جائے گا۔