counter easy hit

اسلام آباد

عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ مان کر کوئی احسان نہیں کیا، مسلم لیگ (ن)

عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ مان کر کوئی احسان نہیں کیا، مسلم لیگ (ن)

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ مان کر کوئی احسان نہیں کیا جب کہ کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ (ن) لیگ ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار […]

پاکستان کا چین سے اربوں ڈالر مالیت کی 8 آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ

پاکستان کا چین سے اربوں ڈالر مالیت کی 8 آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ

اسلام آباد : پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈالر کی 8 جدید آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وزارت دفاع اور چین کے حکام کے درمیان ہونے والے اجلاس میں اربوں ڈالر کے ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے معاہدے کی رقم کے حوالے […]

کمیشن کی رپورٹ تسلیم ہے مگر انتخابات میں دھاندلی سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہیں، خورشید شاہ

کمیشن کی رپورٹ تسلیم ہے مگر انتخابات میں دھاندلی سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو تسلیم کرلیا مگر اپنے مؤقف پر قائم ہیں کہ الیکشن آراوز کے تھے۔ اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید […]

عمران خان جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر کل قوم کو لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے، جہانگیر ترین

عمران خان جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر کل قوم کو لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے، جہانگیر ترین

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر عمران خان قوم کو اپنے لائحہ عمل سے کل آگاہ کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا […]

ہتک عزت کیس میں عمران سے جتنی بھی رقم ملی شوکت خانم اسپتال کو دیدوں گا، نجم سیٹھی

ہتک عزت کیس میں عمران سے جتنی بھی رقم ملی شوکت خانم اسپتال کو دیدوں گا، نجم سیٹھی

اسلام آباد : سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہتک عزت کیس میں مجھے عمران خان کی طرف سے جتنی بھی جرمانے کی رقم ملے گی وہ میں شوکت خانم میموریل اسپتال کو دیدوں گا۔ انھوں نے کہا کہ بہت عرصے سے کہہ رہا ہوں جوڈیشل کمیشن سے […]

الیکشن منصفانہ تھے، کمیشن رپورٹ سے ہمارے مینڈیٹ کی توثیق ہو گئی، نواز شریف

الیکشن منصفانہ تھے، کمیشن رپورٹ سے ہمارے مینڈیٹ کی توثیق ہو گئی، نواز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ ہمارے موقف ہی کی نہیں بلکہ عوام کے مینڈیٹ کی بھی توثیق ہے جس کے بعد اب الزامات اور بہتان تراشی کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہونا چاہئے۔ عام انتخابات میں مبینہ […]

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ وزارت قانون کی ویب سائٹ پر جاری

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ وزارت قانون کی ویب سائٹ پر جاری

اسلام آباد: انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ وزارت قانون کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ 237 صفحات پر مشتمل ہے جس میں 69 گواہوں کے بیانات شامل کئے گئے ہیں جب کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الزامات ثابت کرنے کی ذمےداری الزام لگانے والے […]

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ فراہم نہ کرنے پر عمران خان شدید برہم

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ فراہم نہ کرنے پر عمران خان شدید برہم

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ فراہم نہ کرنے پرشدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدے کے تحت جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔ جب کہ انتخابی […]

یقین ہے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حکومت کے موقف کے برعکس ہوگی، جہانگیر ترین

یقین ہے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حکومت کے موقف کے برعکس ہوگی، جہانگیر ترین

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جب منظرعام پر آئے گی اس کے بعد اسے پڑھیں گے اور یقین ہے کہ حکومت کی جانب سے جو تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے رپورٹ اس کے برعکس ہوگی۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ […]

وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر قانونی ماہرین کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا جس میں رپورٹ منظرعام پر لانے یا نہ لانے کے حوالے سے غور کیا جائے گا جب کہ ذرائع کے مطابق کمیشن کی رپورٹ وزارت قانون کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔ جوڈیشل کمیشن […]

ایان علی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا، ترجمان وزارت داخلہ

ایان علی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا، ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد : وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نہیں ڈالا گیا۔ بدھ کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ نئے ضابطہ کارکے تحت متعلقہ تحقیقاتی ادارے یا عدالت کی سفارش […]

جوڈیشل کمیشن نے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے منظم دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیئے

جوڈیشل کمیشن نے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے منظم دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیئے

اسلام آباد : عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کے تمام الزامات مسترد کر دیئے۔ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات میں منظم دھاندلی کے تینوں الزامات کو مسترد کردیا۔ […]

ملک ریاض کا 2 سابق کرنلوں اور ایک ڈاکٹر پر بلیک میلنگ کا الزام

ملک ریاض کا 2 سابق کرنلوں اور ایک ڈاکٹر پر بلیک میلنگ کا الزام

اسلام آباد : بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے آرمی کے 2 سابق کرنلوں طارق کمال، خالد رشید اور ایک ڈاکٹر شفیق پر بلیک میل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ کے اندارج کی درخواست دیدی ہے، مبینہ بلیک میلنگ کی وڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک […]

سپریم کورٹ کا نیشنل ایکشن پلان سے متعلق پیشرفت رپورٹ پر عدم اطمینان

سپریم کورٹ کا نیشنل ایکشن پلان سے متعلق پیشرفت رپورٹ پر عدم اطمینان

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق پیشرفت رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ، جسٹس جواد ایس خواجہ کہتے ہیں آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود جوائنٹ انوسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں نہیں لایا جا سکا۔ سپریم کورٹ میں این جی اوز کی رجسٹریشن سے […]

عمران خان بیمار ہو کر اسپتال داخل

عمران خان بیمار ہو کر اسپتال داخل

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان بیمار ہو کر اسپتال داخل ہو گئے۔ عمران خان کو فوڈ پوائزنگ کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا اور پھر وہ واپس گھر منتقل ہو گئے۔ ذرائع تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت […]

ملک سے کرپشن کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، چیئرمین نیب

ملک سے کرپشن کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد : نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں گلگت بلتستان میں نیب کے ذیلی دفتر کے امور کو بہتر بنانے کیلیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی جی نیب راولپنڈی اسلام آباد نے چیئرمین نیب کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں […]

بینظیر قتل کیس سے سابق صدر مشرف کی بریت کے امکانات روشن ہو گئے

بینظیر قتل کیس سے سابق صدر مشرف کی بریت کے امکانات روشن ہو گئے

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کی سربراہ اور سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کے قتل کے مقدمے میں سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے وکیل نے دعویٰ کیاہے کہ مخالف وکیل مقدمے میں آخری گواہ کوپیش کرنے میں ناکام رہے ہیں جس سے سابق صدرکی بریت کے امکان روشن ہوگئے ہیں۔ یادرہے کہ گذشتہ ہفتے بینظیرقتل کیس […]

مبینہ دھاندلی کی سماعت کرنیوالے جوڈیشل کمیشن کا اندرونی اجلاس کل ہوگا

مبینہ دھاندلی کی سماعت کرنیوالے جوڈیشل کمیشن کا اندرونی اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: عام انتخابات 2013 میں مبینہ دھاندلیوں کی سماعت کرنے والے جوڈیشل کمیشن کا اہم اندرونی اجلاس کل منعقد ہوگا جس میں کمیشن کی رپورٹ مرتب ہونے میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کل کے مجوزہ اجلاس میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں پر جوڈیشل کمیشن کی اب تک […]

آبی ذخائر نہ بنا کرلاکھوں افراد کو سیلاب کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا، عمران خان

آبی ذخائر نہ بنا کرلاکھوں افراد کو سیلاب کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پانی کے ذخائر نہ بنا کر ہر سال لاکھوں افراد کو سیلاب کےرحم وکرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ ن لیگ اور پی پی کی حکومتی غفلت کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کے پی کے حکومت کو سیلاب سے […]

الیکشن کمیشن کا پنجاب اورسندھ میں منگل کو غیرحتمی انتخابی فہرستیں آویزاں کرنے کا اعلان

الیکشن کمیشن کا پنجاب اورسندھ میں منگل کو غیرحتمی انتخابی فہرستیں آویزاں کرنے کا اعلان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں منگل کو غیرحتمی انتخابی فہرستیں آویزاں کرنےکا اعلان کردیا ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں منگل سے غیرحتمی انتخابی فہرستیں آویزاں کرے گا، یہ فہرستیں متعلقہ رجسٹریشن افسران اوراسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے دفاتر میں 7 روز تک […]

ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا

ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا

اسلام آباد : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ ایان علی کو لینے کے لئے اڈیالہ جیل کے تین دروازوں پر گاڑیاں موجود تھیں تہام انہیں جیل ملازمین کے رہائشی گیٹ سے باہر نکالا گیا۔ اس سے قبل ماڈل ایان علی کے وکلاء راولپنڈی کی کسٹم […]

این اے 118، نادرا نے فرانزک رپورٹ جمع کرا دی، 65 ہزار سے زائد ووٹ غیر تصدیق شدہ

این اے 118، نادرا نے فرانزک رپورٹ جمع کرا دی، 65 ہزار سے زائد ووٹ غیر تصدیق شدہ

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو اٹھارہ کے انتخابی دھاندلی کیس میں نادرا نے فرانزک رپورٹ جمع کرا دی ہے ، رپورٹ کے مطابق انگوٹھوں کے نشانات سے انچاس ہزار ووٹوں کی تصديق ہوئی جبکہ پینسٹھ ہزار سے زائد ووٹ غیر تصدیق شدہ رہے۔ لاہور میں الیکشن ٹربیونل نے 29 اپریل 2015ء […]

کے الیکٹرک نے نجکاری معاہدے کی خلاف ورزی کی، شوکاز نوٹس جاری کرینگے، نیپرا

کے الیکٹرک نے نجکاری معاہدے کی خلاف ورزی کی، شوکاز نوٹس جاری کرینگے، نیپرا

اسلام آباد : نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے نجکاری معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیداوار، ترسیل اور تقسیم کا نظام بہتر نہیں کیا، سستی بجلی خرید کر مہنگے داموں فروخت کی گئی، عید الفطر کے بعد شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ گزشتہ دنوں کراچی میں قیامت خیز گرمی کی […]

رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، عید کا چاند نظرآنے کاقوی امکان

رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، عید کا چاند نظرآنے کاقوی امکان

اسلام آباد: عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل (جمعہ کو) اسلام آباد میں چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت ہوگا۔ وزارت مذہبی امورکے مطابق زونل اورضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پرہوں گے۔ وزارت مذہبی امور نے چاندکے حوالے سے شہادتوں کی اطلاعات کیلیے ایک […]

1 7 8 9 10 11 19