counter easy hit

حراست

پشاور:مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن150 افرادزیر حراست

پشاور:مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن150 افرادزیر حراست

پشاور…….پشاورکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران ایک سو پچاس افراد کو حراست میں لیاگیا۔ سرچ آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز نے بھی حصہ لیا۔ پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن تھانہ آغا میرجانی، فقیرآباد اور پہاڑی پورہ کی حدود میں کئےگئے۔ جس دوران 14 افغان باشندوں سمیت 150 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ […]

عمران فاروق قتل کیس :تینوں ملزمان کی حراست کی مدت کل ختم ہوگی

عمران فاروق قتل کیس :تینوں ملزمان کی حراست کی مدت کل ختم ہوگی

لندن : عمران فاروق قتل کیس میں ڈرامائی موڑ آگیا۔ ایف آئی اے کی تحویل میں موجود تین ملزموں کی حراست کی مدت کل ختم ہوجائے گی۔ برطانوی پولیس کے عدم دلچسپی کی وجہ سے ان کی برطانیہ حوالگی پر پیشرفت نہیں ہوسکی۔ ان ملزموں میں محسن علی سید، خالد شمیم اور معظم علی شامل […]

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کو حراست میں لے لیا گیا

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی : سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین اور سابق دور حکومت میں مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو حساس ادارے کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین اور سابق مشیرِ پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کراچی کے علاقے کلفٹن میں موجود تھے کہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکار نے انہیں حراست میں لےلیا […]

بارسلونا: لا رمبلہ پر فائرنگ کے مضروب کی حقیقت نے سب کے ہوش اڑا دیے

بارسلونا: لا رمبلہ پر فائرنگ کے مضروب کی حقیقت نے سب کے ہوش اڑا دیے

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) بارسلونا کے دل لا رمبلہ سے متصل گلی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک مضروب کو کتلان پولیس نے باقاعدہ حراست میں لے لیا ہے۔ کتلان پولیس کو مضروب کے پاس سے بلجیئم کا پاسپورٹ ملا تھا۔ جو کہ جعلی ثابت ہوا۔ کتلان پولیس کے سائنسی شعبہ نے تفتیش کے […]

ایتھنز پولیس نے تین پاکستانیوں کو جعلی اور ممنوعہ برانڈ کے سگریٹوں کے ہزاروں پیکٹوں کے ہمراہ حراست میں لے لیا

ایتھنز پولیس نے تین پاکستانیوں کو جعلی اور ممنوعہ برانڈ کے سگریٹوں کے ہزاروں پیکٹوں کے ہمراہ حراست میں لے لیا

ایتھنز (سکندر ریاض چوہان) ایتھنز کے مغرب میں واقع شہر کورنتھوس کی پولیس نے تین پاکستانیوں کو جعلی اورممنوعہ برانڈ کے سگریٹوں کے ہزاروں پیکٹوں کے ہمراہ حراست میں لے لیا۔ علاقائی پولیس کے مطابق تین پاکستانی جن عمریں اٹھارہ اور چھتیس سال کے درمیان ہیں جن کے نام ظاہر نہیں کیے گے کو ایتھنز […]

ایم کیو ایم کا پولیس حراست میں کارکن کے قتل کیخلاف 2 روزہ سوگ کا اعلان

ایم کیو ایم کا پولیس حراست میں کارکن کے قتل کیخلاف 2 روزہ سوگ کا اعلان

کراچی : متحدہ قومی مومنٹ نے پولیس حراست میں کارکن وسیم کے قتل کے خلاف 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے پولیس کی حراست میں اپنے کارکن وسیم کی ہلاکت کے خلاف 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی […]

کراچی : پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، لواحقین کی توڑ پھوڑ، شدید احتجاج

کراچی : پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، لواحقین کی توڑ پھوڑ، شدید احتجاج

کراچی : پولیس نے بلدیہ کے علاقے سے 2 جون کو تین بھائیوں کو حراست میں لیا تھا تاہم آج علی الصبح ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزم کی شناخت وسیم ابا کے نام سے کی گئی ہے ملزم کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی مشتعل […]

پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران غیرملکیوں سمیت 100سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران غیرملکیوں سمیت 100سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

پشاور : پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت 100 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پشاور میں پولیس نے گلبرگ، نوتھیہ، باڑہ روڈ، صدربازار اور پشتخرہ میں مصدقہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران پولیس نے 100 سے مشتبہ افراد کو حراست […]

کراچی: مختلف علاقوں میں آپریشن، 40 افراد زیرحراست، مقابلے میں 1 ملزم ہلاک

کراچی: مختلف علاقوں میں آپریشن، 40 افراد زیرحراست، مقابلے میں 1 ملزم ہلاک

کراچی: گلبرگ بلاک 5 اور موسی گوٹھ کے علاقوں میں 2 گھنٹے سے زائد چلنے والے آپریشن میں پولیس نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ پولیس کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جبکہ کاروائی کے اختتام پر پولیس نے 40 […]

رینجرز نے نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے مزید 19 افراد کو رہا کر دیا

رینجرز نے نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے مزید 19 افراد کو رہا کر دیا

کراچی (یس ڈیسک) رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے مزید 19 افراد کو رہا کر دیا۔ رینجرز نے 2 روز قبل کارروائی کے دوران نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے مزید 19 افراد کو رہا کردیا ہے جس کے بعد رہا ہونے والے افراد کی مجموعی […]

کوہاٹ :110 افغان باشندوں سمیت 200 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست

کوہاٹ :110 افغان باشندوں سمیت 200 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست

کوہاٹ (یس ڈیسک) کوہاٹ میں پولیس کارروائی کے دوران 110 افغان باشندوں سمیت 200 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بھاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ڈی پی او کوہاٹ صہیب اشرف کے مطابق جنگل خیل اور گھمکول مہاجر کیمپ میں پولیس نے گھر گھر تلاشی کے دوران 110 افغان باشندوں سمیت 200 […]

ملتان، ایک کروڑ تاوان کیلئے اغواء کیا جانیوالا سات سالہ بچہ قتل

ملتان، ایک کروڑ تاوان کیلئے اغواء کیا جانیوالا سات سالہ بچہ قتل

ملتان (یس ڈیسک) ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم کالونی میں دوسری جماعت کا طالب علم سات سالہ عبداللہ سامان خریدنے نکلا اور اسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔ اغواء کاروں نے مغوی بچے کے والدین سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تاہم پولیس کے مطابق اغواء کاروں نے سات سالہ عبداللہ کو […]

فیصل آباد میں فائرنگ کرنے والے 2 افراد کی شناخت ہو گئی

فیصل آباد میں فائرنگ کرنے والے 2 افراد کی شناخت ہو گئی

فیصل آباد (یس ڈیسک) 8 دسمبر کو فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران فائرنگ کرنے والے دو افراد کی شناخت حافظ عمران اور الیاس کے ناموں سے ہوگئی ہے۔ دونوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فوٹیج اور تصویروں کی مدد سے چند شر […]