counter easy hit

لاہور

رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کو اسمبلیوں سے ڈی سیٹ کرنیکی مخالفت کر دی

رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کو اسمبلیوں سے ڈی سیٹ کرنیکی مخالفت کر دی

لاہور: قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی قرارداد پر رانا ثنا اللہ نے لاہور میں گفتگو میں کہا کہ وہ ذاتی طور پر تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کے حق میں نہیں سیاسی جماعت کو سیاسی عمل میں رکھنا چاہیے۔ بلدیاتی انتخابات کے بارے بات کرتے ہوئے وزیر […]

پاکستان سپر لیگ کا انعقاد پھر کھٹائی میں پڑ گیا

پاکستان سپر لیگ کا انعقاد پھر کھٹائی میں پڑ گیا

لاہور : پاکستان سپر لیگ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کا انعقاد خطرے میں دکھائی دے رہا ہے، موجودہ حالات میں قطر میں تمام ترانتظامات کا بروقت مکمل ہونا مشکل نظر آرہا ہے، میری دانست میں اگر کوئی کام […]

لاہور میں عالمی معیار کا تھیم پارک بنایا جائے گا، شہباز شریف

لاہور میں عالمی معیار کا تھیم پارک بنایا جائے گا، شہباز شریف

لاہور : پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لاہور میں عالمی معیار کا تھیم پارک بنایا جائے گا، جبکہ گریٹر اقبال پارک منصوبے سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا،جس سے عوام کو بہترین تفریحی سہولتیں بھی میسر آئیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس […]

اداکارہ عائشہ عمر اپنی فلم کی نمائش کے موقع پر لاہور آئیں گی

اداکارہ عائشہ عمر اپنی فلم کی نمائش کے موقع پر لاہور آئیں گی

لاہور : اداکارہ عائشہ عمر اپنی فلم ’’ کراچی سے لاہور ‘‘ کی نمائش پر لاہور آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پوری فلم کی کاسٹ اکٹھے فلم بھی دیکھے گی۔ شہزاد شیخ اور عائشہ عمر اپنی فلم کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 155

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر معافی نہیں مانگیں گے: چودھری سرور

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر معافی نہیں مانگیں گے: چودھری سرور

لاہور : مسلم لیگ نواز کے کارکنوں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ مانتے ہیں لیکن معافی نہیں مانگیں گے۔ انتخابی اصلاحات پر توجہ نہیں دی جا رہی اگلے الیکشن کے بعد مسلم […]

الطاف حسین کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کیلیے لارجر بینچ تشکیل

الطاف حسین کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کیلیے لارجر بینچ تشکیل

لاہور : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائردرخواستوں کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ بنچ 3 ججز […]

تحریک انصاف کے دھرنے کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنایا جائے، شہباز شریف

تحریک انصاف کے دھرنے کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنایا جائے، شہباز شریف

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنا ملک کے لیے بہت بڑی تباہی تھا، دھرنے میں بہتان اور الزام تراشی کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحریک انصاف کے دھرنے کو نہ صرف ایک بڑی سازش قرار دیا بلکہ اس میں ملوث عناصر کی بلاتفریق نشان دہی کا مطالبہ […]

فارم کی بحالی؛ آفریدی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ

فارم کی بحالی؛ آفریدی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ

لاہور: چیف سلیکٹر ہارون رشید نے فارم کی بحالی کے لیے شاہد آفریدی کوڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیدیا، ان کا کہنا ہے کہ عمراکمل نے ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت پرخود ہی عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا،سہیل تنویر کو سری لنکا میں بہتر ریکارڈ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کرنے کا […]

وہاب ریاض سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہو گئے

وہاب ریاض سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہو گئے

لاہور : وہاب ریاض سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہوگئے، یوں ضیا الحق کی قسمت کھل اٹھی، ٹیسٹ کے دوران ہاتھ فریکچر ہونے کے بعد وطن واپس آنے والے سینئر فاسٹ بولر تیزی سے روبصحت ہیں، انھوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ بھی شروع کردی تھی۔ میچ فٹنس کا حتمی جائزہ […]

اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد : اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، مردان،ہری پور، مانسہرہ، صوابی بٹگرام اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید […]

الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے کیس کی سماعت، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل […]

صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے جو وزیر اعظم کو مل گیا، مریم نواز

صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے جو وزیر اعظم کو مل گیا، مریم نواز

لاہور : 2013کے عام انتخابات میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے کیس میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے مندرجات سامنے آنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جھوٹ ثابت ہوگیا جب کیس ہی جھوٹ پرمبنی تھاتو اسے جھوٹاہی ثابت ہونا تھا۔ اپنے ٹویٹ میں مریم نواز شریف کا […]

پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ انتخابات کو کلین چٹ مل جائیگی، طاہر القاری

پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ انتخابات کو کلین چٹ مل جائیگی، طاہر القاری

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دھاندلی پر قائم جوڈیشل کمیشن نے وہی رپورٹ دی۔ جس کا اظہارمیں نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے موقع پرکیا تھا، پہلے ہی کہہ دیا تھاکہ جوڈیشل کمیشن الیکشن کو صاف شفاف قراردیکر کلین چٹ دے گا اور وہی ہوا۔ رات […]

’’یلغار‘‘ نے انتہائی جذباتی کر دیا، 5روز تک روتے ہوئے سین عکسبند کروائے، عائشہ عمر

’’یلغار‘‘ نے انتہائی جذباتی کر دیا، 5روز تک روتے ہوئے سین عکسبند کروائے، عائشہ عمر

لاہور : ’’یلغار‘‘ کے ڈائریکٹر پروڈیوسر نے اسکرپٹ لکھنے کے دوران ہی میرا انتخاب کرلیا تھا، یہ چیلنجنگ کردار ہے جس کی 80 فیصد شوٹنگ کروا چکی ہوں۔ آئندہ ہفتہ کامیڈی میوزیکل رومانٹک فلم ’’کراچی سے لاہور‘‘ سینماؤں میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔ عائشہ عمر نے بتایا کہ میں نے زیادہ تر ہلکی پھلکی کامیڈی […]

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور : سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے شاہد آفریدی کو ہی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ جب […]

انڈونیشیا کو اس کی سرزمین پر ہرانا آسان نہیں تھا، اعصام الحق

انڈونیشیا کو اس کی سرزمین پر ہرانا آسان نہیں تھا، اعصام الحق

لاہور : انٹرنیشنل ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ڈیوس کپ ٹائی میں انڈونیشیا کیخلاف فتح پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ٹیم کو اس کے اپنے ہی ملک میں شکست دینا آسان نہیں ہوتا لیکن سخت مشکلات کے باوجود قومی اسکواڈ نے ایسا کر دکھایا جو قابل فخر بات ہے۔ […]

سیلابی صورت حال میں حکومت اور انتظامیہ بے بسی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، سراج الحق

سیلابی صورت حال میں حکومت اور انتظامیہ بے بسی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، سراج الحق

لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں مختلف علاقوں میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں انتظامیہ اور حکومت بے بسی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مختلف علاقوں میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا […]

بھارتی کھیل دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

بھارتی کھیل دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

لاہور : بھارتی کھیل دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی، انتہا پسند جماعت شیو سینا کا دباؤ کام کر گیا، پروفیشنل کبڈی لیگ 2015 کے ساتھ معاہدہ کرنیوالے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کو ممبئی اور پونے میں ہونے والے مقابلوں سے باہر کر دیا گیا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیکیورٹی […]

بلدیاتی ادارے حکومت کی ”ترمیمی دہشتگردی“ کی زد پر ہیں: طاہر القادری

بلدیاتی ادارے حکومت کی ”ترمیمی دہشتگردی“ کی زد پر ہیں: طاہر القادری

لاہور : عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے حکومت کی ”ترمیمی دہشتگردی“ کی زد پر ہیں۔ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکمران اپنے خلاف خود سب سے بڑی سازش ہیں، حکمران بلدیاتی اداروں پر قبضے کی کوشش کر رہے […]

لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، دریائے سندھ، کابل اور جہلم میں سیلاب

لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، دریائے سندھ، کابل اور جہلم میں سیلاب

لاہور : مون سون بارشوں کے بعد ملک کے مختلف دریا بپھرے ہوئے ہیں ، دریائے جہلم ، ستلج، کابل اور سندھ میں سیلابی لہریں بے قابو ہو گئیں۔ گھوٹکی میں پچاس سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ۔ تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔ چترال میں بھی ایمرجنسی […]

محمد حفیظ بائولنگ ٹیسٹ میں ناکام، ایک سال کی پابندی کا سامنا

محمد حفیظ بائولنگ ٹیسٹ میں ناکام، ایک سال کی پابندی کا سامنا

لاہور : کرکٹ کے میدان سے پاکستان کیلئے ایک بری خبر ، پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ اپنا باؤلنگ ایکشن کیلئر کروانے میں ناکام ہو گئے آئی سی سی نے قومی پلیئر کی باؤلنگ پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی۔ 34 سالہ قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن دورہ […]

پیپلز پارٹی نے بھارتی جارحیت کے خلاف صوبائی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی

پیپلز پارٹی نے بھارتی جارحیت کے خلاف صوبائی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی نے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد صوبائی اسمبلی میں جمع کرادی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک نے بھارتی جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرائی جس میں بھارتی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او […]

اپیکس کمیٹی پنجاب کا کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا پوری قوت سے قلع قمع کرنے پر اتفاق

اپیکس کمیٹی پنجاب کا کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا پوری قوت سے قلع قمع کرنے پر اتفاق

لاہور: ایپکس کمیٹی پنجاب نے کالعدم تنظمیوں کی سرگرمیوں کو پوری قوت سے روکنے پر اتفاق کیا ہے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا چھٹا اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں انسداد دہشت گردی کے لئے اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا گیا جب کہ […]

عوام کو پرامن معاشرہ دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے: شہباز شریف

عوام کو پرامن معاشرہ دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے: شہباز شریف

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو پر امن معاشرہ دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے ۔ لاہور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا […]