counter easy hit

لاہور

لاہور: ملازمت کےبہانے وارداتیں کرنے والی 4 خواتین گرفتار

لاہور: ملازمت کےبہانے وارداتیں کرنے والی 4 خواتین گرفتار

لاہور (یس ڈیسک) لاہور میں سی آئی اے پولیس نے ملازمت کے بہانے گھروں میں وارداتیں کرنے والی 4 خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار لیا۔ ایس ایس پی سی آئی اےعمر ورک کے مطابق پوش علاقوں میں ملازمت کے بہانے لوٹ مار کرنے والے 27 رکنی گروہ کی 4 خواتین سمیت 5 ارکان کو […]

یوتھ قرضہ سکیم، وزیر اعظم کیخلاف کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

یوتھ قرضہ سکیم، وزیر اعظم کیخلاف کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور (یس ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امین الدین اور جسٹس سہیل اقبال بھٹی پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے یوتھ قرضہ سکیم کے لیے چیئر پرسن مریم نواز کے نام کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا وہ غیر […]

پھر ثابت ہو گیا کہ پیسہ طاقتور اور ادارے کمزور ہیں، طاہر القادری

پھر ثابت ہو گیا کہ پیسہ طاقتور اور ادارے کمزور ہیں، طاہر القادری

لاہور (یس ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے نام پر پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی منڈی لگی اور تماشا ہوا۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن سے ایک روزقبل رات کے اندھیرے میں جاری ہونیوالے صدارتی آرڈیننس نے پارلیمنٹ کی اہمیت […]

پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے آج اسی کا حصہ بننے جا رہے ہیں : حمزہ شہباز

پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے آج اسی کا حصہ بننے جا رہے ہیں : حمزہ شہباز

لاہور (یس ڈیسک) مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی کا مینڈیٹ چوری نہیں کیا، پنجاب سے گیارہ کی گیارہ سیٹیں جیتیں گے۔ حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے مکمل بے نقاب ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی کا خیبر پختون خواہ میں ایک اور […]

لاہور میں بارش سے خنکی میں اضافہ ہو گیا

لاہور میں بارش سے خنکی میں اضافہ ہو گیا

لاہور (یس ڈیسک) لاہور میں سارا دن مطلع ابر آلود رہا۔ مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی سے خنکی میں اضافہ ہو گیا جبکہ فیصل آباد سمیت گردونواح کے علاقوں میں سارا دن بادلوں کی آنکھ مچولی کی کھیل جاری رہا۔ شام کے وقت بادل برسے اور تیز بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کا […]

ملکی سیاست میں عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں: پرویز رشید

ملکی سیاست میں عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں: پرویز رشید

لاہور (یس ڈیسک) پرویز رشید نے کہا عمران خان بتائیں کہ کوئی شخص وزیراعظم نواز شریف کے پاس پندرہ کروڑ کی آفر لیکر کیوں نہیں آیا۔ چئیرمین پی ٹی آئی کو جس نے پندرہ کروڑ روپے کی آفر کی اسے اچھا آدمی بھی قرار دے رہے ہیں جو افسوسناک ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا […]

این اے 122 اور پی پی 147 کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کا حکم

این اے 122 اور پی پی 147 کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کا حکم

لاہور (یس ڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 اور پی پی 147 کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کا حکم دیدیا، عدالت نے نادرہ کو 30 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے روبرو عمران خان نے درخواست دائر کی تھی کہ این اے 122 کے ریکارڈ […]

دھرنا سیاست سے ہونیوالے نقصان کا ازالہ محنت سے کریں گے، شہباز شریف

دھرنا سیاست سے ہونیوالے نقصان کا ازالہ محنت سے کریں گے، شہباز شریف

لاہور (یس ڈیسک) اسلام آباد میں پارٹی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا دھرنا سیاست سے سرمایہ کاری کے فروغ میں رخنہ ڈالا گیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے کوشاں ہے۔ دہشت گردی اورتوانائی […]

سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ مگر الیکشن کمیشن خاموش

سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ مگر الیکشن کمیشن خاموش

لاہور (یس ڈیسک) 5 مارچ کو سینٹ کی 52 نشستوں پر الیکشن ہو رہے ہیں جن کیلئے 131 امیدوار میدان میں ہیں۔ مسلم لیگ(ن) نے وفاقی دارالحکومت میں ٹیکنو کریٹ کیلئے اقبال ظفر جھگڑا اور خواتین کی نشست پر ڈاکٹر راحیلہ مگسی کو ٹکٹ دیئے ہیں۔ چیئرمین سینٹ کیلئے مسلم لیگ(ن) کے متوقع امیدوار راجہ […]

لاہور: نابینا افراد کا احتجاج ختم، تمام مطالبات مان لیے گئے

لاہور: نابینا افراد کا احتجاج ختم، تمام مطالبات مان لیے گئے

لاہور (یس ڈیسک) لاہور میں نابینا افراد کا پنجاب اسمبلی احاطہ اور مال روڈ پر دو دن سے جاری رہنے والا احتجاج ختم ہوگیا ہے، مظاہرین کے تمام مطالبات مان لیئے گئے۔ پیر کی صبح دس بجے پنجاب بھر کے نابینا افراد اپنے مطالبات کے حق میں اسمبلی ہال کے سامنے جمع ہوگئے تھے اور […]

لاہور: جناح اسپتال سے نومولود بچہ اغواء

لاہور: جناح اسپتال سے نومولود بچہ اغواء

لاہور (یس ڈیسک) لاہور کے جناح اسپتال سے ایک خاتون نومولود بچہ اٹھا کر رفوچکر ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ اور بچے کی تلاش شروع کردی ہے۔ نومولود بچے کے اہل خانہ کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی عامر نے منگل کی صبح اپنی اہلیہ کو جناح اسپتال میں داخل کرایا، ساڑھے تین بجے […]

عدالت نے طارق ٹیڈی کی گرفتاری کا حکم دے دیا

عدالت نے طارق ٹیڈی کی گرفتاری کا حکم دے دیا

لاہور (یس ڈیسک) اسٹیج پر اپنی تابڑ توڑ جگتوں کے لیے شہرت رکھنے والے کامیڈین طارق ٹیڈی کو عدالت نے ہتھکڑی لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خرچہ نہیں دے رہے۔ لاہور کی فیملی کورٹ میں طارق ٹیڈی کی اہلیہ عاصمہ نے بچوں کے خرچ کیلئے […]

بحرین سے لاہور آنے والے طیارے پر آسمانی بجلی گرگئی

بحرین سے لاہور آنے والے طیارے پر آسمانی بجلی گرگئی

لاہور (یس ڈیسک) بحرین سے لاہور آنے والے نجی ایئر لائن کے طیارے پر آسمانی بجلی گر گئی۔ نجی ایئر لائن کی پرواز 766 میں 200 سے زائد پاکستانی مسافر سوار تھے۔ تاہم تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق دوران پرواز آسمانی بجلی گرنے […]

فلم انڈسڑی کی رونقیں بحال کر نے کیلئے جلد پاکستان آونگی : ریما خان

فلم انڈسڑی کی رونقیں بحال کر نے کیلئے جلد پاکستان آونگی : ریما خان

لاہور (یس ڈیسک) لالی وڈ کی نامور ادکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کی رونقیں بحال کر نے کیلئے جلد پاکستان آونگی ‘میں نے نئی اردو فلم بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ پاکستانی فلم انڈسڑی نے مجھے جو شہرت اور عزت دی ہے اسکو کبھی فر موش نہیں […]

لاہور : وڈیرے کا حجام پر بیہمانہ تشدد، ٹانگوں میں گولیاں مار دیں

لاہور : وڈیرے کا حجام پر بیہمانہ تشدد، ٹانگوں میں گولیاں مار دیں

لاہور (یس ڈیسک) قتل کے جرم میں 14 سال سزا کاٹنے والے وڈیرے کا ایک اور ظلم، گھر میں آئے حجام پر بلی چوری کا الزام لگا کر ٹانگوں میں گولیاں مار دیں، دونوں ٹانگوں پر پلستر چڑھائے حجام امجد ہسپتال میں انصاف کا منتظر ، وڈیرے سلیم داد کے خلاف مقدمہ درج ، ملزم […]

لاہور : شیرا کوٹ سے سات سو پچاس کلو مردار گوشت قبضے میں لے لیا گیا

لاہور : شیرا کوٹ سے سات سو پچاس کلو مردار گوشت قبضے میں لے لیا گیا

لاہور (یس ڈیسک) لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیرا کوٹ کے علاقے سے مردار گوشت لے جانے والی گاڑی پکڑ لی۔ گاڑی سے سات سو پچاس کلو گوشت برآمد ہوا۔ لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں پولیس نے شہر میں داخل ہونے والی گاڑی کی چیکنگ کی تو اس میں بڑی مقدار میں […]

پاک چین اقتصادی راہداری سے اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، شہباز شریف

پاک چین اقتصادی راہداری سے اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، شہباز شریف

لاہور (یس ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے معاشی، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورت حال اور ملک میں چین […]

مسئلہ کشمیر کو شامل کئے بغیر بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں ، سرتاج عزیز

مسئلہ کشمیر کو شامل کئے بغیر بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں ، سرتاج عزیز

لاہور (یس ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کےساتھ جامع مذاکرات چاہتا ہے لیکن کشمیر کے بغیر یہ مذاکرت نہیں ہوسکتے کیوں کہ مذاکرات جب بھی ہوں گے کشمیر ایجنڈے میں شامل ہوگا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کنٹرول […]

خارجہ پالیسی کو جنرل راحیل ڈیل کر رہے ہیں، حمید گل

خارجہ پالیسی کو جنرل راحیل ڈیل کر رہے ہیں، حمید گل

لاہور (یس ڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رٹائرڈ حمید گل نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کا مطلب یہ نہیں کہ ہم مسئلہ کشمیر پر کمپرومائز کر لیں۔ جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہاکہ پاکستان کو بھارت سے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کرنا چاہیے۔ اگر امریکا کو پاکستان کی بہت […]

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتحابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتحابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب

لاہور (یس ڈیسک) بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتحابات میں کل رجسٹرڈ ووٹرز 19672 میں سے 7117 ووٹرز نے اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے پیر مسعود چشتی 4053 ووٹ لیکر صدر منتخب جبکہ حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار شیخ شاہد مقبول […]

لاہور: ماڈل گرل عبیرہ کو ملزمہ طوبیٰ نے زہر دیکر قتل کیا، پولیس

لاہور: ماڈل گرل عبیرہ کو ملزمہ طوبیٰ نے زہر دیکر قتل کیا، پولیس

لاہور (یس ڈیسک) ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہوررانا ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل عبیرہ کو ملزمہ طوبیٰ نے زہر دے کر قتل کیا۔ ملزمہ کا اصل نام عظمیٰ راؤ ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق عبیرہ قتل کیس میں آرسینک اور سائنائڈ کی بوتلیں برآمد کر لی ہیں اور ملزمہ طوبیٰ […]

سالانہ انتخابات : لاہور، ملتان اور اسلام آباد ہائیکورٹ بارز میں پولنگ جاری

سالانہ انتخابات : لاہور، ملتان اور اسلام آباد ہائیکورٹ بارز میں پولنگ جاری

لاہور (یس ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ بار میں کل رجسٹرڈ ووٹرز 19672 ہیں، دس ہزار پانچ سو چوبیس ووٹرز بائیو میٹرک سسٹم جبکہ نو ہزار ایک سو اڑتالیس بیلٹ پیپرز کے ذریعے ووٹ کاسٹ کریں گے۔ صدر کے عہدے کے لیے پیر مسعود چشتی اور شیخ شاہد مقبول میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا […]

شیخ زاید ہسپتال کی نرسیں، پیرا میڈیکل سٹاف انتظامیہ کیخلاف سراپا احتجاج

شیخ زاید ہسپتال کی نرسیں، پیرا میڈیکل سٹاف انتظامیہ کیخلاف سراپا احتجاج

لاہور (یس ڈیسک) ہسپتال کی نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں کام بند کر کے الگ الگ مظاہرہ کیا جس دوران مظاہرین انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔ نرسوں کا مطالبہ تھا کہ نرسز کالج کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے جبکہ دوسری طرف پیرا میڈیکل سٹاف […]

پشاور اور لاہور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری

پشاور اور لاہور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری

لاہور (یس ڈیسک) چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے دو ایڈیشنل ججز داؤد خان اور افسر خان کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے بھی چودہ میں سے چار ججز کو مستقل کرنے کی منظوری […]