counter easy hit

پٹنہ

اورینٹل کالج پٹنہ سیٹی میں شاندار مشاعرہ کا انعقاد

اورینٹل کالج پٹنہ سیٹی میں شاندار مشاعرہ کا انعقاد

پٹنہ (پریس ریلیز) قدیم اور معروف علمی ادارہ اورینٹل کالج پٹنہ سیٹی میں آج ایک شاندار مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں معروف شہرائے کرام اور دانشوران شہر نے شرکت کی۔ مشاعرہ کی صدارت بزرگ شاعر متین عمادی نے فرمائی جبکہ نظامت کا فریضہ فرد الحسن فرد نے بحسن و خوبی انجام دیا۔ […]

ڈاکٹر شگفتہ یاسمین کی تصنیف کشف ذات کا رسم اجراء

ڈاکٹر شگفتہ یاسمین کی تصنیف کشف ذات کا رسم اجراء

پٹنہ (ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ) بہار اردو اکادمی کے زیر اہتمام’ مقامی اے این سنہا انسٹیٹیوٹ میں’ آج پورے تزک واحتشام کے ساتھ وزیر اقلیتی فلاح وکارگزار صدر اکادمی ڈاکٹر عبدالغفور’ اکادمی کے نائب صدورجناب سلطان اختر وڈاکٹر اعجاز علی ارشد اور خواتین مہمانان ذی وقار کے ہاتھوں باقاعدہ شمع افروزی سے سہ روزہ خواتین […]

امارت شرعیہ میں جو کمزوریاں در آئی ہیں وہ دور کی جائیں گی، حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی

امارت شرعیہ میں جو کمزوریاں در آئی ہیں وہ دور کی جائیں گی، حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی

پٹنہ (ریحان غنی) امارت شرعیہ باوقار ادارہ ہے۔ یہ کہنا کہ اس نے اپنا وقار کھو دیا ہے ‘ غلط ہے۔ ہاں اس میں کچھ کمزوریاںدر آئی ہیں جو دور کی جائیں گی۔ امارت شرعیہ نے رانچی اور پورنیہ میں ہاسٹل کے ساتھ 2 اسکول کھولنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ یہ باتیں امیر شریعت حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی نے العزیز اپارٹمنٹ میں ایک […]

بزم کیف کے زیراہتمام کیف عظیم آبادی کی 22 ویں برسی عقیدت و احترام سے ساتھ منائی گئی

بزم کیف کے زیراہتمام کیف عظیم آبادی کی 22 ویں برسی عقیدت و احترام سے ساتھ منائی گئی

پٹنہ (کامران غنی) ‘بزم کیف’ کے زیراہتمام کیف عظیم آبادی کی 22 ویں برسی عقیدت و احترام سے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر آصف نواز اور ڈاکٹر زرنگار یاسمین کی رہائش گاہ نیو عظیم آباد کالونی پٹنہ میںایک نشست منعقد ہوئی جس میں دانشورانِ شہر نے کیف عظیم آبادی کو خراج عقیدت پیش […]

بزم غزل کی طرف سے شاندار آڈیو مشاعرہ کا انعقاد

بزم غزل کی طرف سے شاندار آڈیو مشاعرہ کا انعقاد

پٹنہ (پریس ریلیز) بزم غزل کی جانب سے واٹس ایپ پر پہلی بار شاندار بین الاقوامی آڈیو مشاعرہ کا انعقام کیا گیا۔مشاعرہ کی صدارت پروفیسر اسرائیل رضا سابق صدر شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض معروف نوجوان شاعر ایم آر چشتی اور کامران غنی صبا نے بحسن خوبی انجام دئیے۔ دیر […]

آج بہار اردو اکادمی میں راجندر سنگھ بیدی اور عصمت چغتائی کی یاد میں قومی سمینار

آج بہار اردو اکادمی میں راجندر سنگھ بیدی اور عصمت چغتائی کی یاد میں قومی سمینار

پٹنہ (مشتاق احمد نوری) اردو ترقی پسند افسانے کے عظیم فن کار راجندر سنگھ بیدی اور عصمت چغتائی کی پیدائش کے سو برس مکمل ہونے پر ملک کے گوشے گوشے میں سمینار اور مذاکرے منعقد ہورہے ہیں۔ اس سلسلے سے ٩جنوری ٢٠١٦ء بروز سنیچر ، دس بجے دن میں، بہاراردو اکادمی کی جانب سے یک […]

دربھنگہ ٹائمز کا نیا شمارہ افسانہ نمبر منظر عام پر

دربھنگہ ٹائمز کا نیا شمارہ افسانہ نمبر منظر عام پر

پٹنہ (پریس ریلیز) سہ ماہی دربھنگہ ٹائمز دربھنگہ کا نیا شمارہ افسانہ نمبر کے طور پر منظر عام پر آگیا ہے۔ یہ شمارہ افسانہ نمبر کے طور پر قدر دانوں کے درمیان پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ اردو ادب میں افسانہ نگاری کے تعلق سے اس کے مشمولات منفرد اور جدید نوعیت […]

بزم غزل کی طرف سے آن لائن بین الاقوامی نعتیہ مشاعرہ

بزم غزل کی طرف سے آن لائن بین الاقوامی نعتیہ مشاعرہ

پٹنہ : واٹس ایپ گروپ’بزم غزل’ کے زیر اہتمام گزشتہ رات ایک آن لائن بین الاقوامی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرہ کی صدارت شعبۂ اردو، پٹنہ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض نوجوان شعرا جہانگیر نایاب اور عامر نظر نے بحسن و خوبی انجام دئیے۔مشاعرہ […]

انجمن محمدیہ کے زیر اہتمام عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر ایک مسابقۂ نعت کا اہتمام

انجمن محمدیہ کے زیر اہتمام عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر ایک مسابقۂ نعت کا اہتمام

پٹنہ : انجمن محمدیہ کے زیر اہتمام عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر ایک شاندار مسابقۂ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اسکول اور مدارس کے 30 طلبہ نے حصہ لیا۔مسابقہ میں الحراپبلک اسکول، شریف کالونی، پٹنہ کے طالب علم اسامہ غنی کو اول انعام سے نوازا گیا۔ خانقاہ منعمیہ کے سجادہ […]

معروف صحافی سید عبدالرافع کا پٹنہ میں انتقال

معروف صحافی سید عبدالرافع کا پٹنہ میں انتقال

پٹنہ (کامران غنی صبا) معروف صحافی سید عبدالرافع کا طویل علالت کے بعد آج صبح پٹنہ میں انتقال ہوگیا۔وہ 75 سال کے تھے۔ پسماندگان میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں ۔سید عبدالرافع 1940 ء کو صادق پور، پٹنہ سٹی میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز 1961ء میں روزنامہ ‘اخوت’ (کلکتہ) سے […]

بہار اردو اکیڈمی میں بدر محمدی کی تصنیف امعان نظر کی رسم اجرا

بہار اردو اکیڈمی میں بدر محمدی کی تصنیف امعان نظر کی رسم اجرا

پٹنہ : علمی مجلس کے زیر اہتمام بہار اردو اکیڈمی کے سمینار ہال میں گزشتہ شام بدر محمدی کی تصنیف ”امعان نظر” کی رسم اجرا اکیڈمی کے سکریٹری مشتاق احمد نوری کے ہاتھ سے عمل میں آئی۔پروگرام کی صدارت پروفیسر علیم اللہ حالی نے کی۔ نظامت کا فریضہ فرد الحسن فرد نے انجام دیا۔ مہمانان […]

بزم کیف کے زیر اہتمام افروز عالم کے اعزاز میں شعری نشست

بزم کیف کے زیر اہتمام افروز عالم کے اعزاز میں شعری نشست

پٹنہ (پریس ریلیز) بزم کیف کے زیر اہتمام گزشتہ شام آصف نواز اور ڈاکٹر زرنگار یاسمین کی رہائش گاہ نیوعظیم آباد کالونی، پٹنہ میں کویت سے تشریف لائے مہمان شاعر افروز عالم کے اعزاز میں ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔نشست کی صدارت ڈاکٹر جاوید حیات، صدر شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی نے کی جبکہ […]

شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی میں سر سید تقریبات کے تحت سمینار کا انعقاد

شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی میں سر سید تقریبات کے تحت سمینار کا انعقاد

پٹنہ (کامران غنی) ‘سر سید تقریبات سلسلہ’ کے تحت شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی، پٹنہ میں آج چوتھے روز ریسرچ اسکالرز سمینار کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی صدارت ڈاکٹر اشرف جہاں، سابق صدر شعبہ اردو نے کی جبکہ نظامت کا فریضہ ڈاکٹر زرنگار یاسمین نے انجام دیا۔ پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر محسن […]

پٹنہ : طلبہ طلبات کے درمیان کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا

پٹنہ : طلبہ طلبات کے درمیان کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا

پٹنہ (کامران غنی) شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی میں ریسرچ اسکارلز کی تنظیم “بزم تحقیق” کے زیر اہتمام سر سید تقریبات جاری ہیں. آج اس تقریب کے تحت ایم اے سال اول و دوم کے طلبہ طلبات کے درمیان کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا تھا. پروگرام کی صدارت سابق صدر شعبہ اردو ڈاکٹر اشرف جہاں […]

یوم ہندی کے موقع پر کوی سمیلن اور شعری نشست

یوم ہندی کے موقع پر کوی سمیلن اور شعری نشست

پٹنہ: یوم ہندی کے موقع پر پربھو تارا اسکول، گلزار باغ ، پٹنہ میں ایک شاندار کوی سمیلن اور شعری نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں بہار ریاستی گیت کے خالق ایم آر چشتی، پرنب پراگ، آرتی کماری، پنکج کرن، پربھات کمارپون، سنیل کماراپادھیائے، انیل کمار شرما، نصر بلخی،احسان علی،کماری بملا، نشاط اختر، منوج […]

‘زبان و ادب’ کا تازہ شمارہ آب و تاب کے ساتھ منظر عام پر

‘زبان و ادب’ کا تازہ شمارہ آب و تاب کے ساتھ منظر عام پر

پٹنہ: بہار اردو اکادمی کا ماہانہ مجلہ ‘زبان و ادب’ کا تازہ شمارہ (ستمبر2015) اکادمی کے نئے سکریٹری مشتاق احمد نوری کی ادارت میں انتہائی آب و تاب کے ساتھ شائع ہو کر منظر عام پر آ چکا ہے۔ اس شمارہ میں ملک و بیرون ملک کے کئی بڑے قلم کاروں اور تخلیق کاروں کو […]

دعوت و تبلیغ کے لئے کردار سازی ضروری ہے: سید شاہ ابصار بلخی

دعوت و تبلیغ کے لئے کردار سازی ضروری ہے: سید شاہ ابصار بلخی

پٹنہ : اللہ کے نبی حضرت محمد مصطفیۖ کی زندگی ہی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ اس نمونہ کو اختیار کر کے ہم دنیا میں سرخرو اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ آج رسول اللہۖ کی عظمت و محبت ہمارے دلوں سے رخصت ہوتی گئی تو زندگی کا شیرازہ بکھر گیا۔ ہم دنیا میں […]

بزم غزل کے زیر اہتمام شاندار بین الاقوامی طرحی مشاعرہ کا اہتمام

بزم غزل کے زیر اہتمام شاندار بین الاقوامی طرحی مشاعرہ کا اہتمام

پٹنہ (کامران غنی) جدید طرز کے آن لائن انٹرنیشنل مشاعروں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ادبی فورم ‘بزم غزل’ کے زیر اہتمام گزشتہ شب ایک شاندار بین الاقوامی طرحی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ مشاعرہ کی صدارت پروفیسر اسرائیل رضا، سابق صدر شعبہ اردو، پٹنہ یونیورسٹی نے کی جبکہ نظامت کا فریضہ معروف شاعر […]

بزم غزل کے زیر اہتمام طرحی مشاعرہ 5 ستمبر کوہو گا

بزم غزل کے زیر اہتمام طرحی مشاعرہ 5 ستمبر کوہو گا

پٹنہ : واٹس ایپ آن لائن بین الاقوامی مشاعرہ کے لیے دنیا بھر میں مقبول ‘بزم غزل’ کے زیر اہتمام ایک آن لائن طرحی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ مشاعرہ 5 ستمبر 2015 کو رات دس بجے سے شروع ہوگا جس میں ہندوستان کے علاوہ مختلف ممالک کے شعرا و شاعرات کی شرکت […]

یوم آزادی کے موقع پر ”بزم غزل” کی جانب سے بین الاقوامی مشاعرہ کا انعقاد

یوم آزادی کے موقع پر ”بزم غزل” کی جانب سے بین الاقوامی مشاعرہ کا انعقاد

پٹنہ (کامران غنی) دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہوتے واٹس ایپ گروپ’بزم غزل’ کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر تیسرے بین الاقوامی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس مشاعرہ میں ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے شعرائے کرام نے شرکت کی اور جذبۂ حب الوطنی نیز امن و خیر سگالی کے […]

‘بزم غزل’کے مشاعرہ کو توقع سے زیادہ مقبولیت حاصل ہو رہی ہے: پروفیسر اسرائیل رضا

‘بزم غزل’کے مشاعرہ کو توقع سے زیادہ مقبولیت حاصل ہو رہی ہے: پروفیسر اسرائیل رضا

پٹنہ (کامران غنی) ”بزم غزل” نے واٹس ایپ پر بین الاقوامی مشاعرہ کا انعقاد کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ علمی و ادبی حلقوں میں اس مشاعرہ کی بازگشت اب تک سنائی دے رہی ہے۔ کامیاب بین الاقوامی مشاعرہ کے انعقاد کے لیے منتظمین مشاعرہ خاص طور سے بہار ریاستی گیت کے خالق ایم آر […]

فکشن کی تنقید میں تخلیقی ناقدین کا کردار انتہائی اہم ہے: پروفیسر ارتضیٰ کریم

فکشن کی تنقید میں تخلیقی ناقدین کا کردار انتہائی اہم ہے: پروفیسر ارتضیٰ کریم

پٹنہ (کامران غنی) شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی، پٹنہ میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے اشتراک سے پروفیسر کلیم الدین احمد توسیعی خطبہ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کے ابتدائی حصہ کی صدارت پروفیسر اعجاز علی ارشد، وائس چانسلر مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی، پٹنہ نے کی جبکہ دوسرے حصہ […]

‘بزم غزل’ کی جانب سے خورشید اکبر کو مبارکباد

‘بزم غزل’ کی جانب سے خورشید اکبر کو مبارکباد

پٹنہ: واٹس ایپ انٹرنیشنل مشاعرہ کے لیے دنیا بھر میں مقبول’بزم غزل’ کے منتظمین و اراکین نے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرو ادیب خورشید اکبر کو محکمہ راج بھاشا کا ڈپٹی ڈائرکٹر بنائے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور انھیں دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ ‘بزم غزل’ کے […]

‘بزم غزل’ کی جانب سے دوسرے بین الاقوامی آن لائن مشاعرہ کا اہتمام

‘بزم غزل’ کی جانب سے دوسرے بین الاقوامی آن لائن مشاعرہ کا اہتمام

پٹنہ (کامران غنی) واٹس ایپ گروپ ”بزم غزل” کی جانب سے دوسرے بین الاقوامی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس مشاعرہ میں ہندوستان کے علاوہ بیرون ملک کے شعرائے کرام اور کثیر تعداد میں سامعین کرام نے بھی شرکت کی۔ اس تاریخی مشاعرہ کا اہتمام بہار گیت(میری رفتار پہ سورج کی کرن ناز کرے) کے […]