counter easy hit

کرکٹ

پی سی بی نے زمبابوے میں سہ ملکی سیریز کی تصدیق کر دی

پی سی بی نے زمبابوے میں سہ ملکی سیریز کی تصدیق کر دی

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال زمبابوے میں سہ ملکی سیریز کی تصدیق کردی ہے۔ پی سی بی ذرائع نے رواں سال ہونے والی سہ ملکی سیریز کی تصدیق کر دی ہے۔ ٹورنامنٹ میں میزبان زمبابوے سمیت ویسٹ انڈیز اور پاکستان شرکت کریں گے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سہ ملکی سیریز […]

پالی کیلے ٹیسٹ ؛ دوسری اننگز میں سری لنکا کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

پالی کیلے ٹیسٹ ؛ دوسری اننگز میں سری لنکا کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

پالی کیلے : سری لنکا کے خلاف کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم 215 رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے جس کے بعد سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں مہمان ٹیم کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 35 رنز بنالئے۔ سری لنکا کے پالی کیلے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے تیسرے […]

مصباح الحق پھر سے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں ان ایکشن نظر آئیں گے

مصباح الحق پھر سے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں ان ایکشن نظر آئیں گے

لاہور : مصباح الحق کو باربا ڈوس ٹرائڈینٹس نے شعیب ملک کے متبادل کے طور پر شامل کیا ہے۔ مصباح الحق سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد فارغ ہونگے جبکہ شعیب ملک کو قومی سلیکٹرز نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے طلب کر لیا ہے۔ شعیب ملک تین جولائی […]

آئی سی سی کے اجلاس میں ایک روزہ کرکٹ کیلئے نئے قوانین کی منظوری

آئی سی سی کے اجلاس میں ایک روزہ کرکٹ کیلئے نئے قوانین کی منظوری

بارباڈوس : آئی سی سی کا سالانہ اجلاس بارباڈوس میں اختتام پذیر ہو گیا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے خصوصاً ایک روزہ کرکٹ کے لیے کچھ نئے قوانین متعارف کراتے ہوئے ایک روزہ کرکٹ کیلئے نئی ون ڈے پلیئنگ کنڈیشنز کی منظوری دی ہے۔ گزشتہ ماہ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے دو […]

آئی سی سی نے صدارت کیلئے ظہیر عباس کو منتخب کر لیا

آئی سی سی نے صدارت کیلئے ظہیر عباس کو منتخب کر لیا

لاہور : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کی جانب سے نامزد کیے گئے سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کو صدارت کے لیے منتخب کر لیا، کرکٹ کی دنیا سے پاکستان کیلئے خوشی کی نوید آئی ہے کہ آئی سی سی کی صدارت کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس منتخب ہوگئے۔ بطور آئی سی سی صدر […]

گال ٹیسٹ میں جارحانہ کرکٹ کی بدولت فتح ملی، جاوید میانداد

گال ٹیسٹ میں جارحانہ کرکٹ کی بدولت فتح ملی، جاوید میانداد

لاہور : گال میں پاکستان کی فتح نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو خوشی سے نہال کردیا۔ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کی بدولت فتح نصیب ہوئی،ایک مشکل وکٹ پرپہلی اننگز میں 100 رنز کی برتری فیصلہ کن ثابت ہوئی، محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ سرفراز اوراسد شفیق […]

سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے

سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے

گال : قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے صرف 16 ٹیسٹ میچز میں ایک ہزار زنز مکمل کر لئے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے ایک ہزار زنر مکمل کئے۔ سرفراز احمد نے یہ سنگ میل 16 ٹیسٹ […]

پی سی بی کا 36 واں گوورننگ بورڈ اجلاس آج ہو گا

پی سی بی کا 36 واں گوورننگ بورڈ اجلاس آج ہو گا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کا 36 واں گوورننگ بورڈ اجلاس آج لاہور میں پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی صدارت میں ہو گا۔ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد اجلاس کا اہم ایجنڈا ہو گا۔ پی ایس ایل کمیٹی ایونٹ کا مسودہ پیش کرے گی جس کے مطابق پاکستان سپر لیگ ایونٹ میں 5 […]

کریگ کیزویٹر کائونٹی اور انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

کریگ کیزویٹر کائونٹی اور انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

لندن : انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین کریگ کیزویٹر ناک اور آنکھ کی انجری کے باعث کاؤنٹی اور انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے۔ انگلش ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کریک کیزویٹر پچھلے سال جولائی میں ایک کاؤنٹی کرکٹ میچ کے دوران بال لگنے کے باعث اپنا ناک اور آنکھ زخمی کروا بیٹھے تھے۔ پلیئر […]

انوشکا نے میری وجہ سے کرکٹ میں دلچسپی لینا شروع کردی، ویرات کوہلی

انوشکا نے میری وجہ سے کرکٹ میں دلچسپی لینا شروع کردی، ویرات کوہلی

ممبئی : بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ فلمسٹار انوشکا شرما نے ان کی وجہ سے کرکٹ میں دلچسپی لینا شروع کردی۔ انھوں نے کہا کہ انوشکا کو پہلے اس کھیل کاکوئی شوق نہیں تھا مگر اب وہ اسے سمجھنے کی کوشش کررہی ہیں، وہ مجھ سے مختلف چیزوں کے بارے میں […]

زمبابوین کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس لوٹ گئی

زمبابوین کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس لوٹ گئی

لاہور : زمبابوے کی کرکٹ ٹیم قدافی سٹیڈیم میں آخری ون ڈے کھیلنے کے بعد وطن واپس لوٹ گئی ہے۔ قدافی سٹیڈیم سے علامہ اقبال ائیرپورٹ تک مہمان ٹیم کو سخت سیکورٹی مہیا کی گئی۔ زمبابوین ٹیم کی سیکورٹی میں پاک فوج، رینجرز، ایلیٹ فورس اور پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ٹیم کی واپسی […]

ریٹائرڈ شعیب اختر ہم وطنوں پر ہی باؤنسرز کرنے لگے

ریٹائرڈ شعیب اختر ہم وطنوں پر ہی باؤنسرز کرنے لگے

لاہور : شعیب اختر ریٹائرمنٹ کے بعد ہم وطنوں پر ہی باؤنسرز کرنے لگے، انھوں نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ پر الزامات کی بارش کردی،سابق پیسر کاکہنا ہے کہ ماضی میں ہمارے میچز کے نتائج ڈریسنگ روم میں ہی طے کرلیے جاتے تھے،کپتان کرکٹ کا شعور ہی نہیں رکھتے تھے۔ ایک انٹرویو میں شعیب […]

غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دیں گے: شہریار خان

غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دیں گے: شہریار خان

لاہور : زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان نے پی سی بی کی پوزیشن دنیائے کرکٹ میں بہت بہتر کر دی ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی شائقین نے جس طرح مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا اس پر سب کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت متحدہ عرب […]

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی، فنکاروں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی، فنکاروں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی

لاہور : پاکستان میں عالمی کرکٹ کی فاتحانہ انداز میں بحالی کے بعد ملکی اور غیر ملکی کرکٹ شائقین سمیت فنکار اور سابقہ و موجودہ فنکار بھی اس خوشی کے موقعے پر پھولے نہیں سما رہے جس کا اظہار وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کرتے نظر آ رہے ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ کے […]

پاکستان ٹیم کی ٹی ٹونٹی میں شاندار فتح پر راجہ بشارت جذبی اور دیگر کی مبارکباد

پاکستان ٹیم کی ٹی ٹونٹی میں شاندار فتح پر راجہ بشارت جذبی اور دیگر کی مبارکباد

میلان (شیخ بابر سے) پاکستان کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کے خلاف شاندار فتح پر بشارت جذبی، حاجی لیاقت صاحب، حاجی ثاقب، نصیر احمد، محمد آصف، ملک عزیز، چوہدری فیاض نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم آئندہ بھی اسی […]

چاچا کرکٹ پرجوش نعروں سے شائقین کا لہو گرماتے رہے

چاچا کرکٹ پرجوش نعروں سے شائقین کا لہو گرماتے رہے

لاہور : پاکستان اور زمبابوے کے مابین پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں چاچا کرکٹ بھی شائقین کا لہو گرماتے رہے، سیالکوٹ کے رہائشی صوفی عبدالجلیل صبح ہی مخصوص سبز لباس زیب تن کیے اور ہاتھ میں قومی پرچم اٹھائے لاہور کی سڑکوں پر نکل پڑے نوجوانوں کے ساتھ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا […]

انٹرنیشنل کرکٹ واپس آ گئی سب زخم بھر گئے ہیں: احسن رضا

انٹرنیشنل کرکٹ واپس آ گئی سب زخم بھر گئے ہیں: احسن رضا

لاہور : قذافی اسٹیڈیم میں ہی کرکٹ دشمنوں کا نشانہ بننے والے امپائر احسن رضا بھی اب بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ چھ سال پہلے ہونے والے حملے کے بعد سے وہ مایوس نہیں ہوئے آج کے اس دن کا انہیں انتظار تھا۔ قومی امپائر کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی […]

زمبابوئے کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے کرکٹ کی جیت ہوئی ہے، ندیم خان

زمبابوئے کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے کرکٹ کی جیت ہوئی ہے، ندیم خان

ویانا (محمد اکرم باجوہ) زمبابوئے کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے کرکٹ کی جیت ہوئی ہے اب پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا آغاز شروع ہوگیا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے صدر ندیم خان ،سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے پاکستان میڈیا […]

زمبابوین حکومت دورہ پاکستان پر اپنے کرکٹ بورڈ سے ناراض

زمبابوین حکومت دورہ پاکستان پر اپنے کرکٹ بورڈ سے ناراض

ہرارے : زمبابوین حکومت دورئہ پاکستان پر بورڈ سے ناراض ہوگئی، اسپورٹس اینڈ ریکریشن کمیشن کا کہنا ہے کہ زیڈ سی نے ہماری منشا کے برعکس فیصلہ کیا، سیکیورٹی خدشات کو نظر انداز کیا گیا، ٹیم کی واپسی پر ان سے وضاحت طلب کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ چکی […]

زمبابوین ٹیم کے دورہ پاکستان سے کرکٹ کی فتح ہوئی، اچھا کھیل پیش کرینگے، کپتان، ٹیم آفیشلز

زمبابوین ٹیم کے دورہ پاکستان سے کرکٹ کی فتح ہوئی، اچھا کھیل پیش کرینگے، کپتان، ٹیم آفیشلز

لاہور : زمبابوے کرکٹ وفد کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ایک مقبول کھیل ہے جس میں آئیسولیشن نہیں ہونی چاہئے ، زمبابوے بھی اس کا شکار رہا ہے جس کی وجہ سے ہم پاکستان میں کرکٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے تمام […]

انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر کوچ خوشی سے سرشار

انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر کوچ خوشی سے سرشار

کراچی : ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر وقار یونس بھی خوشی سے سرشار ہیں، پاکستانی کوچ نے کہا کہ6سالہ طویل اور صبر آزما انتظار کے بعد یہ موقع آنے سے بڑھ کر کوئی اور خوشی نہیں ہوسکتی۔ بی بی سی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں میچز نہ ہونے کا […]

سرفراز احمد آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے

سرفراز احمد آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے

کراچی : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی رہائش گاہ پر مہندی کی تقریب ہوئَی۔ تقریب میں عزیز و اقارب اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں شریک لوگوں نے سرفراز احمد کیلئے نیک دعاؤں کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ سرفراز احمد زندگی کی نئی […]

پاکستان میں 6 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی؛ زمبابوے کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

پاکستان میں 6 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی؛ زمبابوے کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

لاہور : زمبابوے کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے لاہور پہنچ گئی جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کا خواب 6 سال بعد پورا ہو گیا اور زمبابوے کی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم ایمریٹس کی پرواز ای کے 622 […]

پاکستانیوں ہم آ رہے ہیں، زمبابوے کھلاڑیوں کی ٹوئٹ

پاکستانیوں ہم آ رہے ہیں، زمبابوے کھلاڑیوں کی ٹوئٹ

دبئی : پاکستان میں عالمی کرکٹ کا دروازہ کھولنے کا ذریعہ بننے والی زمبابوے ٹیم دبئی میں موجود ہے جو آج رات پاکستان پہنچے گی جب کہ زمبابوے کھلاڑی دورہ پاکستان کے لئے پرجوش ہیں۔ مہمان ٹیم دورہ پاکستان کے لئے ہرارے سے دبئی ایئرپورٹ پہنچ گئی جہاں سے زمبابوین کھلاڑی برین ویٹوری اور رچمونڈ […]