counter easy hit

2016

قطری ؔشہزادہ اور جھنگوی ؔبابا ٹل؟

قطری ؔشہزادہ اور جھنگوی ؔبابا ٹل؟

مَیں نے خواب میں دیکھا کہ عربی لباس پہنے اور سر پر قیمتی رومال عقّال باندھے ایک ادھیڑ عمر صاحب میرے ڈرائنگ روم میں داخل ہُوئے۔ مَیں حیران ہُوا لیکن جب اُنہوں نے اپنے گلے میں لٹکا ہُوا ٹلّ تین بار بجایا تو مَیں پہچان گیا ، وہ میرے جھنگوی دوست بابا ٹلّ تھے ۔ […]

فرق صاف ظاہر ہے

فرق صاف ظاہر ہے

انسان جب عقل سے نجات پاکر اندھی نفرتوں اور عقیدتوں میں تقسیم ہوئے ریوڑوںمیں تبدیل ہوجائیں تو ایسا ہی ہوا کرتا ہے۔ اپریل 2016ء کے پہلے ہفتے سے پانامہ دستاویزات کا چرچا ہے۔ یہ دستاویزات درحقیقت ’’مال مسروقہ‘‘ ہیں۔ وکلاء کی ایک بہت بڑی کمپنی میں موجود کاغذات ،جو دُنیا کے کئی ممالک کے انتہائی […]

اشرافیہ کی معیشت اور ہماری قومی سلامتی

اشرافیہ کی معیشت اور ہماری قومی سلامتی

ہمارا ازلی دشمن بھارت ایک طرف پاکستان کے مختلف حصوں خصوصاً بلوچستان میں دہشت گردی کی وارداتیں کروا کر پاکستانی معیشت اور سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانے کے در پے ہے اور دوسری طرف اپنی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے انتہائی سخت اور غیر معمولی فیصلے تیزی سے کر رہا ہے۔ اس کے […]

امریکہ کو ٹرمپ کی زبان سے مت دیکھو!

امریکہ کو ٹرمپ کی زبان سے مت دیکھو!

یہ ایک عجیب بات ہے جب دنیا کیلئے دور سے امریکہ کو دیکھنے اور امریکہ کیلئے دنیا کو دور سے دیکھنے کے دو مختلف زاویے ہوتے تھے۔ کئی امریکیوں کو شاید ساری دنیا کارٹون لگتی تھی اور دنیا کو امریکہ ایسے جیسے اسکی ہالی وڈ کی فلموں یا وڈیو گیمز میں ہوتا ہے۔ یعنی کہ […]

مفاد اور اس کی اقسام

مفاد اور اس کی اقسام

دنیا میں مفادات کا سکہ چلتا ہے۔ اس میدان میں ہم بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ جس کام میں فائدے کی بجائے خسارہ نظر آئے، ہم لوگ وہ کام بالکل نہیں کرتے، جیسے بابا عبیر ابو زری کہا کرتے تھے ’’پُلس نوں آکھاں رشوت خور تے فیدا کی؟‘‘ اس کی بجائے ہم تعمیری اور مفاداتی […]

پہلی بابا گرو نانک کانفرنس

پہلی بابا گرو نانک کانفرنس

اس سال بابا گرو نانک کے 548 ویں جمنستان پر لاہور کے پہلو میں کھڑے علم و آگہی کے ترجمان ننکانہ شریف حاضری کا شرف ہوا۔ پِلاک نے پنجاب کے تمام عظیم صوفی سوجھوانوں کے دربار پر جا کر کانفرنسز کرنے کا جو اعلان کیا تھا اس کا آغاز بابا گرو نانک سے ہونا اِس […]

بلوچستان میں پے در پے خودکش دھماکے

بلوچستان میں پے در پے خودکش دھماکے

8 اگست 2016ء کو کوئٹہ کے وکلاء اور ڈاکٹروں کی ایک بڑی تعداد کو شہید کردیا گیا پھر ستمبر اور اکتوبر میں دہشت گردی کے المناک واقعات ہوئے جس میں بلوچستان کی ابھرتی ہوئی پولیس قیادت کو نشانہ بنایا گیا اور اب 12 نومبر 2016ء شاہ نورانی کے مزار پر خودکش دھماکہ ہوا جس سے […]

ینگ ڈاکٹرز دہشت گرد نہیں!

ینگ ڈاکٹرز دہشت گرد نہیں!

فوجی حکمت عملی میں ایک معمول کی بات ہے کہ ٹارگٹ پر حملہ کرنے سے پہلے اُسے نرم یا کمزور کیا جاتا ہے۔ ٹارگٹ کو کمزور کرنے کے دو طریقے ہیں ۔ پہلاطریقہ سخت حربوں کا ہے یعنی بمباری، تخریب کاری، تفرقہ وغیرہ اور دوسرا طریقہ نر م حربوں کا ہے یعنی پروپیگنڈہ،بدنام کرنااور رائے […]

شہباز شریف کا امتحان اور ینگ ڈاکٹرز

شہباز شریف کا امتحان اور ینگ ڈاکٹرز

تعلیم اور صحت ہر ریاست کی بنیادی ترجیحات ہوتی ہیں۔مگر بدقسمتی سے وطن عزیز میں کسی بھی حکومت کی بنیادی ترجیح تعلیم اور صحت نہیں رہی۔ملکی تاریخ کا ایک طویل ا دوار آمروں کے حصے میں آیا لیکن کسی نے بنیادی سہولتوں کو عوام تک نہیں پہنچایا۔جمہوری حکومتوں کی بات کی جائے تو ہم نے […]

سر راہ گزر

سر راہ گزر

غازیو مجاہدو! جاگ اٹھا ہے سارا وطن بھارتی جارحیت 7پاکستانی فوجی شہید، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی متعدد بھارتی فوجی ہلاک، کئی چوکیاں تباہ، وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے کشیدگی بڑھا رہا ہے، اسرائیلی صدر نے کہا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت […]

دانشوری کے شاخسانے۔ ایک معصوم وضاحت

دانشوری کے شاخسانے۔ ایک معصوم وضاحت

بلاشبہ میں نے دانستاً روشن خیالی کے شاخسانوں کی بات محدود دائرے میں کی تھی اس کا تعلق بعض دانشوروں کی توضیحات اور روشن خیالی کی آڑ میں ایسی خواہشات اور مطالبات سے تھا جن کی اجازت نہ ہمارا دین دیتا ہے اور نہ ہی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین میں ان کے لئے گنجائش […]

ٹرمپ کا دھوبی پٹرا، نسل پرستی اور عالمگیریت

ٹرمپ کا دھوبی پٹرا، نسل پرستی اور عالمگیریت

کون کہہ سکتا تھا کہ ایسے بھی ہو سکتا ہے؟ امریکہ کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ جیسا غصیلا مسخرہ اور نسل پرست یوں جمہوری قدروں، نسلیاتی کثرت پسندی اور نسوانی تکریم کی دھجیاں بکھیر کر امریکہ کا صدر بن سکتا ہے۔ گوری اکثریت کے محنت کشوں کی محرومیوں اور خوف کے جذبات کو نسل پرستانہ […]

2016 ختم ہونے سے پہلے کیا ہونے والا ہے ؟

2016 ختم ہونے سے پہلے کیا ہونے والا ہے ؟

پاناما لیکس اور نیوز لیکس کی تحقیقات کا رخ متعین ہو گیا ہے ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ان کے بچوں اور ان کے قریبی ساتھیوں کے لئے آزمائش کا وقت شروع ہو چکا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سیاسی اور غیر سیاسی قوتیں بھی ممکنہ حالات کے پیش نظر […]

ٹرمپ کی فتح ۔خوف کی جیت

ٹرمپ کی فتح ۔خوف کی جیت

کئی ماہ پہلے مائیکل مور ( امریکی فلم ساز)اسے درست سمجھے تھے ۔۔۔’’یہ جاہل، گھٹیا، خطرناک، جز وقتی مسخرہ اور کل وقتی غیر مہذب شخص ہمارا اگلا صدر بننے جارہا ہے ۔‘‘ انھوںنے ساتھی امریکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ دنیا سے کٹ کر رہنے کا خیال ترک کردیں اور سچائی کا سامناکریں۔ سچائی کیا […]

بھٹکے ہوئے لوگ

بھٹکے ہوئے لوگ

وہ تینوں کافی دیر سے بھٹک رہے تھے۔ جنگل سے باہر نکلنے کی کوئی راہ انہیں سجھائی نہیں دے رہی تھی ۔شام ڈھل رہی تھی اور بارش کے آثار بھی نظرآرہے تھے،ہوا میں خنکی بڑھ چکی تھی اور انہیں اس بات کا اندازہ تھا کہ کچھ ہی دیر میں سردی ہو جائے گی جس سے […]

ٹرمپ:’’تہذیبوں کا تصادم‘‘ کی عملی تصویر؟

ٹرمپ:’’تہذیبوں کا تصادم‘‘ کی عملی تصویر؟

کاروبار دنیا چلانے والے با اثر و با اختیار عالمی قائدین کی سوچ، اس سے تشکیل ہوتے رویئے اور ان کے رویوں کے اس پالیسی اور فیصلہ سازی پر اثرات جن پر عملدرآمد صرف ان کے ملکوں تک محدود نہیں ہوتے، سات ارب انسانوں کی پوری دنیا کو متاثر کرتے ہیں۔ کچھ براہ راست اور […]

کسی مرد کو بلائو

کسی مرد کو بلائو

اس رپورٹ کے بارے میں ہم پہلے ہی بات کر چکے ہیں لیکن یہ ہے ہی اتنی خوفناک کہ اس کا ذکر بار بار کیا جانا چاہئے تاکہ وہ حکمران جو صرف یہ جانتے ہیں کہ سڑکوں کے جال بچھانے کو ترقی کہا جاتا ہے اس خوفناک حقیقت کا ادراک کرسکیں۔ رپورٹ یہ بتاتی ہے […]

امریکی صدرٹرمپ کا انتخاب

امریکی صدرٹرمپ کا انتخاب

امریکی الیکشن ختم ہو گئے ، غیر یقینی اُمید وار ڈونلڈ ٹرمپ جو ری پبلکن نہ ہوتے ہوئے بھی مجبوراً بن گئے اور صدارتی الیکشن جیت کر سب کو حیرت میں ڈال کر اپ سیٹ کر دیا۔ گزشتہ 2ماہ سے میں امریکہ اور کینیڈا میں اپنی 8ویں تصنیف مکمل کرنے میں مصروف تھا ۔ اتفاقاً […]

تحریک انصاف ہجوم یا تحریک!

تحریک انصاف ہجوم یا تحریک!

اس سے حاسدین بھی انکار نہیں کرسکتے کہ تمام پاکستانی لیڈر گرم تعاقب کے باوجود ہنوزعمران خان کی مقبولیت کی گرد کو بھی نہیں پہنچ سکے ہیں، البتہ یہ علیحدہ لیکن حل طلب سوال ہے کہ ہوا کے دوش پر رواں عروج کا یہ برق رفتار گھوڑا خانِ خاناں کو منزل پر پہنچا کر دم لے گا […]

گورنری کی عمر

گورنری کی عمر

آج میں جس بھی محفل میں گیا وہاں موضوع ِسخن صوبہ سندھ کے نئے گورنر جسٹس سعید الزماں صدیقی کی ذات ِ گرامی تھی۔ سب سے زیادہ گفتگو ان کی طویل العمری کے حوالے سے سنائی دی۔ اللہ تعالیٰ ان کی عمر دراز کرے۔ غالب نےاسی عمر میں کہا تھا مضمحل ہوگئے قویٰ غالب اب […]

سر راہ گزر

سر راہ گزر

پھر التفات دلِ دوستاں رہے نہ رہے   وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے:مخالف کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، 2018ء میں لوڈ شیڈنگ ختم نہیں دفن ہو جائے گی، گھر گھر بجلی گیس پہنچائیں گے شہر شہر موٹر ویز بنیں گی کچھ لوگ ترقی روکنا چاہتے ہیں۔ سیاست تو ایک خدمت ہے، اور خدمت […]

روشن خیالی کے شاخسانے

روشن خیالی کے شاخسانے

موضوع قدرے سنجیدہ اور علمی نوعیت کا ہے امید ہے آپ اسے برداشت کرلیں گے کیونکہ مقصد قارئین کی ذہنی تربیت بھی ہے ۔ ہمارے ملک میں آج کل روشن خیالی کا بڑا چرچا ہے جو میرے نزدیک مذہبی شدت پسندی بلکہ مذہب کے نام پر دہشت گردی کے خلاف ردعمل ہے۔ ردعمل کے اپنے […]

بادشاہ سلامت نواز شریف !

بادشاہ سلامت نواز شریف !

ان دنوں پاکستان کے حکمران بادشاہ سلامت نواز شریف ہیں اور وہ وہی کچھ کر رہے ہیں جو بادشاہ سلامت کیا کرتے ہیں۔ پاکستان کے سارے ٹی وی چینلز ہر وقت ’’لانگ لِیوکنگ ‘‘کا راگ الاپتے نظر آتے ہیں ۔جو ٹی وی چینل بھی آن کریں وہاں ٹاک شوز میں اینکر اور شرکاء بادشاہ سلامت […]

راج کریں گی خواتین؟

راج کریں گی خواتین؟

کوئی یقین کرے گا کہ امریکہ جیسا ملک صرف دو سو چالیس سال پرانا ہے۔ساری دنیا پر چھائے ہوئے اس ملک کی تاریخ شروع ہوئے ابھی ڈھائی سو سال بھی نہیں ہوئے ہیں۔اس دوران اس ملک نے اپنے چوالیس صدر چنے جو سارے کے سارے مرد تھے۔ اسی لئے لوگ امریکہ کو مادرِ جمہوریت کہتے […]