counter easy hit

2016

سانحہ کوئٹہ اور قومی یکجہتی

سانحہ کوئٹہ اور قومی یکجہتی

خصوصی تحریر نازیہ بی بی   کوئٹہ ایک بار پھر لہو لہان ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اسی اندہوہ ناک واقع کی ذمہ داری داعش اور طالبان محسود گروپ نے قبول کر لی ہے۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن کے مطابق پولیس ٹرینگ مرکز پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کا لعدم […]

کیپٹن صفدر اور مرحوم دوست نوید خان

کیپٹن صفدر اور مرحوم دوست نوید خان

ڈاکٹر محمد اجمل نیازی  شکر ہے برادرم کیپٹن صفدر بولے ‘مریم بی بی نواز شریف کی جانشین ہیں ان کے دونوں بھائی حسن اور حسین نواز شریف لندن میں ہیں۔ اور ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ کاروبار سے منسلک ہیں۔ حمزہ شہباز شریف کے لیے ہمارا خیال ہے کہ وہ سیاست […]

”چاند وزیراعظم اور سِتارے ساتھی!“

”چاند وزیراعظم اور سِتارے ساتھی!“

 اثر چوہان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رُکنی بنچ نے جنابِ وزیراعظم کی طرف سے کابینہ کو  کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت کے بعد وفاق کی طرف سے پیش کی گئی نظر ثانی کی درخواست خارج کردی […]

اسلام آباد’’ لاک ڈاون ‘‘ کا ’’ماسٹر مائنڈ‘‘ کون تھا؟

اسلام آباد’’ لاک ڈاون ‘‘ کا ’’ماسٹر مائنڈ‘‘ کون تھا؟

نوازرضا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کو لاک ڈا?ن کرنے کا اعلان کیا ہی تھا کہ وفاقی حکومت حرکت میں آگئی۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو صلاح مشورے کے لئے بلوا لیا پھر وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ […]

خیبر پی کے میں نئی سیاسی گیم

خیبر پی کے میں نئی سیاسی گیم

  نصرت جاوید کھیل سیاست کا بہت بے رحم ہوا کرتا ہے۔منزل اس کی صرف اقتدار ہوتی ہے۔ ”بادشاہت“جس کے بارے میں شیکسپیئر نے کہا تھا کہ وہ یعنی انسانی رشتوں کی پہچان،بندھن اور احترام کے قابل نہیں ہوتی۔ پرویز خٹک ایچی سن کالج لاہور کے طالبِ علم رہے ہیں۔ عمران خان سے کہیں زیادہ قریبی […]

اصل فیصلہ کون کرے گا ؟

اصل فیصلہ کون کرے گا ؟

حامد میر یہ 31اکتوبر کی شب تھی اسلام آباد ایئر پورٹ پر ابوظہبی جانے والی پرواز کے مسافروں نے ایک چھوٹی سی ٹی وی اسکرین کے گرد جمگھٹا لگا رکھا تھا۔ ٹی وی اسکرین پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے قافلے پر پنجاب پولیس کی طرف سے آنسو گیس کی شیلنگ دکھائی جا […]

تعلیم : منافع یا خدمت

تعلیم : منافع یا خدمت

ڈاکٹر منظور اعجاز طبقاتی معاشرے کی سرشت ہے کہ اس میں معاشی، سیاسی اور سماجی وسائل کی تقسیم ناہموار اور غیر منصفانہ ہوتی ہے۔پاکستانی معاشرے میں طبقاتی صورت حال کی حالت ناگفتہ بہ ہے: امیر اور غریب کے درمیان بہت زیادہ فرق ہے۔ ایسی صورت حال میں تعلیم ہی ایک ذریعہ ہے جس سے پسے […]

سیاست گندی یا پاک

سیاست گندی یا پاک

ڈاکٹر عبدالقدیر خان سوائے افریقی اور جنوبی امریکہ کے چند ملکوں کے کسی اور ملک میں شاید اتنی گندی سیاست چلتی ہوگی جتنی کہ ہمارے ملک میں۔ مجھے یاد ہے کہ کسی نے قائد اعظم سے کہا تھا کہ سیاست بہت ہی گندہ کھیل ہے تو آپ نے بَرجستہ جواب دیا تھا کہ ہاں سیاست […]

سی پیک پر آئی ایم ایف کے تحفظات و سفارشات

سی پیک پر آئی ایم ایف کے تحفظات و سفارشات

ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرہ نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ کے ساتھ ملکی معیشت کے جائزے پر ایک اہم میٹنگ منعقد کی جس میں میرے علاوہ پاکستان کے تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کے […]

پاکستان کے مستقبل کا سیاسی منظر نامہ

پاکستان کے مستقبل کا سیاسی منظر نامہ

نفیس صدیقی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 2 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کو اچانک ختم کرنے کا جو اعلان کیا ، اسکے پس پردہ محرکات کے بارے میں اندازے لگائے جا رہے ہیں مختلف قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں ۔ یہ ایک انتہائی ڈرامائی سیاسی اقدام تھا ، […]

احتجاج کی حدود و قیود

احتجاج کی حدود و قیود

بلال غوری کیا جلائو گھیرائو ،لاک ڈائون اور حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے سڑکوں پر نکلنا عوام کا غیر مشروط اور لامحدود جمہوری حق ہے اور اس پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی؟یہ وہ سوال ہے جس نے تحریک انصاف کی حالیہ احتجاجی مہم کی کوکھ سے جنم لیا۔جب عمران خان بنی گالہ […]

تحمل کا مظاہرہ کریں

تحمل کا مظاہرہ کریں

سلیم یزدانی آج پاکستان جس خطر ناک اور نازک دور سے گزر رہا ہے، یہ ان لوگوں کی وجہ سے ہے جنہوں نے اپنی غلط روش ناقص عمل اور بدتربیریوں سے پاکستان کے دشمنوں اور برا چاہنے والوں میں اضافہ کیا ہے۔ صحیح سمت میں تدبیر اور کوشش نہ کرنا فرد اور قوم دونوں کو […]

بھارت ذمہ دار ایٹمی ملک بنے

بھارت ذمہ دار ایٹمی ملک بنے

نصرت مرزا پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات روز بہ روز بگڑتے جارہے ہیں،بھارت کی کنٹرول لائن پر فائرنگ جاری ہے، جواباً پاکستان کو ردعمل دینا پڑتا ہے، پاکستان کے کئی شہری اس فائرنگ سے شہید اور زخمی ہوچکے ہیں، دوسری طرف کشمیر میں بھارت کا ظلم و ستم بڑھتا ہی جارہا ہے اور وہ […]

جنگ بندی ہوگئی،مگر جنگ جاری ہے؟

جنگ بندی ہوگئی،مگر جنگ جاری ہے؟

سکندر حمید لودھی اسلام آباد میں غیر متوقع طور پر بیک ڈور ڈپلومیسی کے تحت اچانک عمران اور پی ٹی آئی کے احتجاج نے ملک میں ایک نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔ ایک طرف حکومتی حلقے اس پر شادیانے بجارہے ہیں اور یہ تاثر دے رہے ہیں کہ عمران خان نے ایک اور یوٹرن […]

ایسا نظام، کیسی دیانتداری ؟

ایسا نظام، کیسی دیانتداری ؟

عابد تہامی ملک بھر میں خصوصاًلاہور اور پنجاب میں شدید دھند نے زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمی تبدیلی ، درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے اسموگ بنتی ہے ، خطرناک کثافتوں کی وجہ سے شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، دمہ کے مریضوںکیلئے تو […]

انگورکھٹے لیکن ’’شہد‘‘ میٹھا

انگورکھٹے لیکن ’’شہد‘‘ میٹھا

ارشد وحید چوہدری کہاوت مشہور ہے کہ ایک لومڑی نے انگوروں کی بیل پر انگوروں کے گھچے لٹکے دیکھے تو اس کے منہ میں پانی بھر آیا ،بیل کافی اونچی تھی اس نے انگوروں تک پہنچنے کی بہت کوشش کی،اچھلی کودی لیکن انگوروں تک نہ پہنچ سکی، جب ہر طرح سے ناکام ہو گئی تو […]

انصاف کب ملتا ہے؟

انصاف کب ملتا ہے؟

انور غازی کتنے خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جو انصاف پر مرمٹتے ہیں اور کتنے بدنصیب ہوتے ہیں وہ جن کے قلم ایسے فیصلے لکھیں جوظلم پر مبنی ہوں۔ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم کو 19 سال بعد ٹھوس شواہد نہ ہونے کی بنا پر مقدمے سے بری […]

پختون یا افغان۔اقبال کیا کہتے ہیں

پختون یا افغان۔اقبال کیا کہتے ہیں

اجمل خٹک کشر ہم جو ٹوٹے پھوٹے کالم لکھتے ہیں، تو ان پر بسا اوقات دلچسپ مگر کارآمد، معلومات افزا اور صائب تبصرے آتے ہیں۔ بعض فرضی ناموں سے بھی ای میل ہوتی ہیں، تنقید، تنقیص، توصیف سب کچھ ہوتا ہے۔ راقم چونکہ سوشل میڈیا کی دنیا میں ’عجمی‘ ہے اس لئے ایسے دوستوں کو جواب […]

نوشتہ ٔ دیوار، کالم نگار کی نامناسب تجویز

نوشتہ ٔ دیوار، کالم نگار کی نامناسب تجویز

ڈاکٹر مجاہد منصوری پاناما لیکس کے سپریم کورٹ میں زیر سماعت آنے کے باوجود ملک کے انتہائی پیچیدہ حالات حاضرہ کے حوالے سے جو بہت کچھ نوشتہ ٔ دیوار پر لکھا ہے، ممتاز تجزیہ نگار ایاز امیرنے حالات کی گمبھیر کیفیت سے نکلنے کے لئے اپنی آراء اور حل کے طور پر جو کچھ 2نومبر […]

یاور حیات کی یاد میں

یاور حیات کی یاد میں

عدالرئوف ’’تو کہانی کچھ یوں شروع ہوتی ہے۔ ‘‘یاور حیات اپنی مونچھوں کو بل دیتے ہوئے شروع کرتا۔ ’’ایک ٹرین ایک ویران جنگل میں خراب ہو جاتی ہے۔ ٹرین کا ڈرائیور مسافروں سے کہتا ہے کہ انجن فیل ہو گیا ہے۔ میرے پاس ہیڈکوارٹر سے رابطہ کے لئے کوئی سہارا نہیں سو مجھے چل کر […]

لارڈ نذیر زندہ باد

لارڈ نذیر زندہ باد

منصور آفاق جب عمران خان نےدو نومبر کے دھرنے کو یوم تشکر کے جلسے میں تبدیل کیا تو ہر طرف ایک شور برپا ہوگیا کہ عمران خان ناکام ہوگیا اور اب اپنی ناکامی کو چھپانے کےلئے یومِ تشکر منا رہا ہے۔اسے تو یوم ِ تفکر منانا چاہئے تھا ۔زرداری پارٹی نے اسے عمران خان کا […]

نوازشریف،پاناما اور کرپشن

نوازشریف،پاناما اور کرپشن

حذیفہ رحمان وزیراعظم نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ میںزیر سماعت پاناما کیس کو دیکھ کر ذوالفقار علی بھٹوکا کیس یاد آگیا۔سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف جب قتل میں معاونت کا معاملہ عدالت میں چل رہا تھا تو ان کے وکلا چیف جسٹس کے سامنے بڑے جذباتی دلائل دیتے تھے۔مورخین لکھتے ہیں کہ تعزیرات […]

ہمارا دائمی پائیڈ پائپر

ہمارا دائمی پائیڈ پائپر

نجم سیٹھی چھ ماہ تک پاکستان کی سڑکیں ناپنے کے بعد پائیڈ پائپر واپس قانون کی اُسی عدالت میں آگیا جس کی اُس نے بارہار توہین کی ۔ اب عمران خان چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ نواز شریف کو ایک ماہ کے اندر منصب سے رخصت کردے ۔ اس سے پہلے اُنھوں نے موجودہ وزیر […]

سی پیک منصوبے کے خلاف سازشیں

سی پیک منصوبے کے خلاف سازشیں

عباس مہکری پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی سفارت کاروں کے طالبان سے رابطے تھے اور اس امر کے ثبوت مل گئے ہیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ بھارت کی ان کوششوں کا مقصد یہ […]