counter easy hit

A

پرانا ’استاد‘ ہی کینگرو کرکٹرز کے لیے خطرہ بن گیا

پرانا ’استاد‘ ہی کینگرو کرکٹرز کے لیے خطرہ بن گیا

کینز: پرانا ’استاد‘ ہی کینگروزکے لیے خطرہ بن گیا، پاکستان نے میزبان قلعے فتح کرنے کیلیے  ’’گھر کے بھیدی‘‘سے امیدیں باندھ لیں۔ بیٹسمین اسد شفیق نے کہاکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر آسٹریلیا کے بارے میں سب کچھ جانتے اور ہماری بھرپور مدد کررہے ہیں، شارٹ پچ بالز کا مقابلہ میں کٹ شاٹ سے کروں گا، ہم خود […]

حلب میں کامیابی خانہ جنگی کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، بشار الاسد

حلب میں کامیابی خانہ جنگی کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، بشار الاسد

دمشق: شام کے صدر بشار الاسد کا کہنا ہے کہ حلب شہر میں حکومتی افواج کی باغیوں کے خلاف پیش قدمی 5 سالہ خانہ جنگی کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی صدر بشار الاسد کی حامی افواج نے حلب شہر کے دو تہائی حصے پر […]

جنید جمشید کی زندگی پر ایک نظر

جنید جمشید کی زندگی پر ایک نظر

 کراچی: معروف نعت خواں جنید جمشید طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے ان کے گلوکاری کے میدان سے نعت خواں بننے تک کے سفر سمیت زندگی پر بھی ایک نظر۔ جنید جمشید 3 ستمبر 1964 کو پیدا ہوئے، 52 سالہ جنید جمشید کی زندگی نشیب و فراز اور جدوجہد سے عبارت رہی۔ انہوں نے لاہور یونیورسٹی آف […]

بھارت میں بینک میں جنم لینے والے بچے کا نام ’’خزانچی ناتھ‘‘ رکھ دیا گیا

بھارت میں بینک میں جنم لینے والے بچے کا نام ’’خزانچی ناتھ‘‘ رکھ دیا گیا

کانپور: چند روز قبل بھارتی شہر کانپور میں پنجاب نیشنل بینک کی ایک مقامی برانچ میں جنم لینے والے بچے کا نام اس کے والدین نے ’’خزانچی ناتھ‘‘ رکھ دیا ہے۔ یہ بچہ 2 دسمبر کے روز اس وقت پیدا ہوا جب کانپور میں شاہ پور نامی دیہات کی سرویشا دیوی نامی ایک حاملہ خاتون اپنی […]

اقتصادی راہداری پاک چین مثالی تعلقات کی عکاس ہے، سرتاج عزیز

اقتصادی راہداری پاک چین مثالی تعلقات کی عکاس ہے، سرتاج عزیز

 اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ علاقائی تعاون اورتجربات سےاستفادے سے خطے میں ترقی واستحکام لایا جا سکتا ہے پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کےمثالی تعلقات کی عکاسی ہے۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ علاقائی تعاون اورتجربات سےاستفادے کے ذریعے […]

بھارت کا ایک سفر

بھارت کا ایک سفر

میں ان دنوں پھر لاہور میں ہوں اپنے گاؤں سے میلوں دور اس شہر میں ایک مصنوعی زندگی بسر کر رہا ہوں ضرورت کی ہر چیز کے لیے ایک بازار ہے جہاں میں اپنی مہینے بھر کی کمائی لٹا دیتا ہوں جب کہ میرے گاؤں میں اس کا کوئی تصور بھی نہیں ہوتا۔ گاؤں میں […]

سوشل میڈیا میں دلچسپ انداز میں وڈیو بنوانے والے ساکت کتے کی دھوم

سوشل میڈیا میں دلچسپ انداز میں وڈیو بنوانے والے ساکت کتے کی دھوم

بوسٹن: پوری دنیا میں کچھ لمحوں کے لیے ساکت افراد کی وڈیوز بہت مقبولیت حاصل کررہی ہیں اور اس ویڈیو کو ’مینیکوئن چیلنج‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ایسے مقابلوں میں عام افراد، فنکار، طالبعلم اور کھلاڑی وغیرہ فریم بدلتے کیمرے کے سامنے تقریباً ساکت ہوجاتے ہیں اور باری باری کیمرہ سب کے قریب جاکر ان […]

ملتان کے نشتر اسپتال میں ایک بستر پر 5، 5 بچوں کا علاج کیا جانے لگا

ملتان کے نشتر اسپتال میں ایک بستر پر 5، 5 بچوں کا علاج کیا جانے لگا

ملتان: نشتراسپتال میں ایک بسترپر5،5 بچوں کا علاج کیا جانے لگا ہے جس کے باعث پیدائشی سانس کی بیماری میں مبتلا نومولود بچوں میں کراس انفیکشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ملتان کے نشتراسپتال میں ایک بسترپر5،5 بچوں کا علاج کیا جانے لگا ہے، جس کے باعث پیدائشی سانسکی بیماری میں مبتلا نومولود بچوں میں کراس […]

امریکا میں کنسرٹ کے دوران آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک

امریکا میں کنسرٹ کے دوران آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک کنسرٹ کے دوران آتشزدگی کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے اوکلینڈ میں ایک کنسرٹ کے دوران آرٹسٹ پرفارم کررہے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہال […]

کراچی میں ایک ماہ کے دوران 3 ہزار638 جرائم پیشہ اوردہشتگرد گرفتار، پولیس

کراچی میں ایک ماہ کے دوران 3 ہزار638 جرائم پیشہ اوردہشتگرد گرفتار، پولیس

 کراچی:پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران جرائم پیشہ افراد اوردہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائی کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے تحت نومبر 2016 کے دوران 67 پولیس مقابلوں میں 18 ملزمان ہلاک جب کہ 24 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔ کراچی پولیس نے نومبر2016 میں شہرمیں امن کے قیام کے لیے […]

قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے تبدیلی مذہب کے خلاف اقلیتی رکن کابل مسترد کردیا

قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے تبدیلی مذہب کے خلاف اقلیتی رکن کابل مسترد کردیا

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے تبدیلی مذہب کیخلاف اقلیتی رکن سنجے پروانی کابل مسترد کردیا ہے جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور جارحیت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اجلاس کمیٹی کے چیئرمین بابرنوازخان کی سربراہی میں ہواجس میں اقلیتوں کے تحفظ کے بل 2016 پر غورکیا گیا۔ بل کے […]

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک اور شہری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک اور شہری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درندگی مسلسل جاری ہے اور قابض فوج نے جھوٹے مقابلے کا ڈرامہ رچاتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے گاؤں دورو میں جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچا کر سجاد ملک نامی […]

ورزش کریں اور طویل عمر پائیں

ورزش کریں اور طویل عمر پائیں

لندن: برسوں کی تحقیق اور ہزاروں افراد پر کیے گئے سروے سے معلوم ہوا ہےکہ کھیلوں کی بنیاد پر کی جانے والی ورزش سے امراضِ قلب کے خطرے کو کم کرتے ہوئے صحت مند اور طویل عمر حاصل کی جاسکتی ہے۔ برطانوی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں کھیل اور مختلف امراض سے ہونے والی […]

پشاور : چند گھنٹوں کے دوران 2 دھماکے

پشاور : چند گھنٹوں کے دوران 2 دھماکے

پشاورمیں سخت سیکورٹی کے دعوؤں کے باوجود جمعہ کے روز 2د ھماکوں سے شہر گونج اٹھا،ناردرن بائی پاس کے قریب ڈی ایس پی چمکنی ، اور پیرانو مارکیٹ میں پولیس موبائل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ، خوش قسمتی سے اہلکار محفوظ رہے ۔ پہلا دھماکے صبح سوانو بجے کے قریب ہوا، شرپسندوں […]

ملکی تاریخ کا بڑا اراضی سکینڈل، لاہور ہائیکورٹ نے آج جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا

ملکی تاریخ کا بڑا اراضی سکینڈل، لاہور ہائیکورٹ نے آج جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا

لاہور:ملکی تاریخ کا بڑا اراضی سکینڈل بے نقاب کرنے پر پنجاب حکومت ہل کر رہ گئی ہے اور لاہور ہائیکورٹ نے آج جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کا بڑا اراضی سکینڈل بے نقاب ہونے پر لاہور ہائیکورٹ نے آج اس کی جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم […]

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویزکی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویزکی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

کوہلو:لیویز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کارروائی کر کے بھاری مقدا ر میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ لیویز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ماوند کے علاقے سفید نکڑی میں مصدقہ اطلاع پر کارروائی کر کے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔. لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کیے جانے والے اسلحے میں 9 […]

پاکستانی طیارہ اسرائیل پہنچ گیا ، کیوں گیا ؟ خبر پڑھ کر آپ کو بھی شدید غصہ آئے گا

پاکستانی طیارہ اسرائیل پہنچ گیا ، کیوں گیا ؟ خبر پڑھ کر آپ کو بھی شدید غصہ آئے گا

اسلام آباد( یس اردو نیوز)اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود فلسطینیوں کے خلاف بننے والی فلم میں پی آئی اے نے اپنا طیارہ فراہم کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق1976 میں ایئر فرانس کا ایک طیارہ اسرائیل سے فرانس جاتے ہوئے ہائی جیک کرلیا گیا تھا جس کا الزام فلسطینی مجاہدین پر […]

ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات۔

ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات۔

آپ نے روز ہی دیکھا ہوگا جب آپ صبح گھر سے اپنے کام کاج کے لیئے نکلتے ہیں تو سڑک کے دونوں اطراف مزدور اپنی مزدوری کے انتظار میں اپنے اوزاروں کے ساتھ بیٹھے رہتے ہیں۔ میں اکثر ان کو دیکھتا ہوں کہ جب کوئی کار یا موٹر سائیکل ان کے قریب آکر رکتی تو […]

میرے رشکِ قمر

میرے رشکِ قمر

جب جنگ کا ماحول ہو تو سپہ سالاروں کی مقبولیت مزید بڑھ جاتی ہے۔شاید یہی سوچ کر ایک امریکی ادارے نے گلف وار کے دوران سروے کروایا کہ کتنے فیصد امریکیوں کو اپنے صدر کا نام معلوم ہے اور کتنے فیصد امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے نام سے واقف ہیں۔مگر جب نتائج […]

آخری مشورہ

آخری مشورہ

’’اس معاشرے میں بر داشت ختم ہوتی جا رہی ہے، چھوٹے چھوٹے اختلاف پر کفر اور غداری کے الزامات لگانا معمول بن چکا ہے لہٰذا الفاظ کے استعمال میں احتیاط کرو‘‘۔ یہ مشورہ شفیق مرزا صاحب نے کچھ عرصہ قبل مجھے ٹیلیفون پر دیا۔ شفیق مرزا صاحب ایک طویل عرصے سے روزنامہ جنگ کے ادارتی […]

محترم جنرل صاحب سے الوداعی معروضات

محترم جنرل صاحب سے الوداعی معروضات

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اپنے منصب سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ جنرل راحیل شریف پاکستانی فوج کے واحد فوجی سپہ سالار ہیں جنہیں تین اعزاز نصیب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مارشل لا نافذ نہیں کیا، ان کی درپردہ حمایت سے کسی منتخب حکومت کو برطرف نہیں کیا گیا اور انہوں نے […]

برطانیہ میں ہر کسی کی جاسوسی کا متنازع قانون منظور

برطانیہ میں ہر کسی کی جاسوسی کا متنازع قانون منظور

لندن: برطانوی پارلیمنٹ نے ایک متنازع قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ریاستی اور پبلک سیکٹر کے اہلکار عملاً ہر کسی کی جاسوسی کر سکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قانون کے تحت ہر شہری کا انٹرنیٹ ریکارڈ حکام کی رسائی میں ہو گا۔ کسی بھی جدید معاشرے میں ریاستی اداروں کی […]

پاکستان اور بھارت کے درمیان نہ امن ہوگا نہ جنگ!

پاکستان اور بھارت کے درمیان نہ امن ہوگا نہ جنگ!

انڈیالائن آف کنٹرول اور پاکستان کے انٹر نیشنل بارڈر پر مسلسل فوجی تنائو بڑھا رہا ہے ۔ اس سے پہلے 2003 ء سے لے کر اب تک فائر بندی کا معاہدہ کامیاب رہا تھا یہاں تک کہ انڈیا میں مود ی سرکاراقتدار میں آگئی۔ اب اس کے کیا نتائج برآمد ہوں گے ؟جب نریندر مودی […]

ایک مستحسن اقدام

ایک مستحسن اقدام

ریاستی اداروں کے عہدیداروں کی ریٹائرمنٹ معمول کا حصہ ہوتی ہے، لیکن پاکستان جیسے معاشروں میں جو فکری طور پر قبائلی ذہنیت اور جاگیردارانہ کلچرکی بندشوں میں جکڑا ہوا ہو، یہ معاملات کچھ زیادہ ہی اہمیت اختیارکر جاتے ہیں۔ خاص طور پر جب ملک کے انتظامی ڈھانچے پر سول اور ملٹری بیوروکریسی کسی نہ کسی […]