counter easy hit

afghanistan

افغانستان میں سربراہ حزب اسلامی کو نمازی نے جوتا دے مارا

افغانستان میں سربراہ حزب اسلامی کو نمازی نے جوتا دے مارا

کابل: روس کے خلاف افغان جنگ سے شہرت حاصل کرنے والے، حزبِ اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار پر خطبہ جمعہ کے دوران ایک نمازی نے جوتا پھینک مارا۔ خبروں کے مطابق گلبدین حکمت یار افغان صوبے ہرات کی ایک جامع مسجد میں جمعے کا خطبہ دے رہے تھے کہ وہاں موجود ایک نمازی نے اشتعال میں […]

کراچی جیل سے فرار 2 دہشت گردوں کا افغانستان جانے کا انکشاف

کراچی جیل سے فرار 2 دہشت گردوں کا افغانستان جانے کا انکشاف

کراچی: سینٹرل جیل سے بھاگنے والے 2 دہشت گرد افغانستان پہنچ گئے جب کہ ملزمان کو سہولت دینے والے افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سینٹرل جیل سے بھاگنے والے 2 دہشت گرد افغانستان پہنچ […]

غیر ملکی فورسز سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا، جنرل زبیر

غیر ملکی فورسز سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا، جنرل زبیر

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فورسز کی تعیناتی سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ لندن میں برٹش پاکستانیوں کےزیراہتمام تقریب سے خطاب میں جنرل محمود حیات نے کہا کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، جنگ سےنہیں۔ ان کا […]

افغانستان، ننگر ہار میں فضائی حملہ، داعش ارکان ہلاک

افغانستان، ننگر ہار میں فضائی حملہ، داعش ارکان ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں افغان فضائیہ کی ایک کارروائی کے نتیجے میں داعش کے11عسکریت پسند ہلاک ہو گئے. افغان میڈیا کے مطابق ننگر ہار کے ضلع منا کے گائوں ہسکا میں بدھ کی صبح کے وقت افغان فضائیہ کی جانب سے کی گئی کارروائی میں عسکریت پسند تنظیم داعش کے 11کارندے مارے گئے۔ افغان […]

افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کا انحصار زمینی حالات پر ہوگا، امریکی وزیر خارجہ

افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کا انحصار زمینی حالات پر ہوگا، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کا انحصار وہاں کے زمینی حالات پر ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز سے بات کرتے ہوئے ریکس ٹیلرسن کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 22 اگست کو اعلان کردہ نئی پالیسی بالکل واضح ہے جس میں وقت اور […]

پاکستان اورافغانستان فوجی ورکنگ گروپ بنانے پرمتفق

پاکستان اورافغانستان فوجی ورکنگ گروپ بنانے پرمتفق

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی تجویز پر پاکستان اور افغانستان ’مشترکہ فوجی ورکنگ گروپ کے قیام پر متفق ہوگئے ہیں،یہ گروپ سرکاری سطح پر بحث کے لیے سلامتی سے متعلق سفارشات پیش کرے گا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاجکستان میں 4ملکی فوجی اجلاس کی سائیڈ لائن پر مشترکہ فوجی ورکنگ […]

افغانستان میں نئی پالیسی کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دیں گے: امریکہ

افغانستان میں نئی پالیسی کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دیں گے: امریکہ

وائٹ ہاوس ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے حکمت عملی زمینی حقائق دیکھ کر بنائیں گے۔ واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے سارہ سینڈرز نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکیوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ افغانستان کو دوبارہ امریکا پرحملے کے لیے کبھی استعمال نہیں ہونے […]

افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کو بہت کام کرنے کی ضرورت ہے: امریکہ

افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کو بہت کام کرنے کی ضرورت ہے: امریکہ

سفارتی کوششوں سے سیاسی حل کی جانب جایا جا سکتا ہے، کشمیر پر امریکا کی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاک بھارت مذاکرات کی حوصلہ افزائی کریں گے: محکمہ خارجہ کی بریفنگ واشنگٹن: دارالحکومت واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے خطے میں پاکستان کی اہمیت کو […]

امریکا افغانستان میں اپنی ناکام پالیسی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال رہا ہے، عمران خان

امریکا افغانستان میں اپنی ناکام پالیسی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال رہا ہے، عمران خان

بنی گالہ: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی الزام  پاکستانی حکومت کی لیے ایک سبق ہے کہ کبھی ڈالروں کے لیے پرائی جنگ کو اپنے آنگن تک نہیں لانا چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے خلاف الزام تراشی پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سخت ردعمل کا […]

افغانستان میں فورسز کا آپریشن، 48 جنگجو ہلاک

افغانستان میں فورسز کا آپریشن، 48 جنگجو ہلاک

کابل:  افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 48 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ قندوز کے اقتاش میں سیکیورٹی فورسز کے تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران 36 طالبان ہلاک جبکہ 10زخمی ہو ئے ہلاک ہونے والوں میں6 […]

افغانستان امریکی بمباری، آپریشن میں داعش، طالبان رہنماؤں سمیت 38 شدت پسند ہلاک

افغانستان امریکی بمباری، آپریشن میں داعش، طالبان رہنماؤں سمیت 38 شدت پسند ہلاک

کابل: افغانستان میں امریکی فوج کی بمباری اور افغان فورسز کے آپریشن میں داعش اور طالبان کے رہنماؤں سمیت 38 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ امریکی جنرل جان نکلسن نے بتایا کہ صوبہ کنڑ میں بمباری کے دوران داعش کا صوبائی کمانڈر عبدالرحمن ہلاک ہوگیا، امریکی جنرل نے مزید بتایا کہ صوبہ کنڑ کے ضلع درائے پیچ […]

افغانستان کے ضلع جانی خیل پر طالبان کا دوبارہ قبضہ

افغانستان کے ضلع جانی خیل پر طالبان کا دوبارہ قبضہ

کابل: طالبان نے شدید جھڑپ کے بعد ضلع جانی خیل کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا۔ مقامی عہدیدار تاج محمد منگل نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ پکتیا کے ضلع جانی خیل میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز میں شدید جھڑپ ہوئی جس کے بعد طالبان نے ضلع کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا،25 جولائی کوہونیوالی […]

بلی تھیلے سے باہر آگئی؛ امریکا نے افغانستان کے قدرتی وسائل میں حصہ مانگ لیا

بلی تھیلے سے باہر آگئی؛ امریکا نے افغانستان کے قدرتی وسائل میں حصہ مانگ لیا

واشنگٹن ڈی سی: عالمی خبر رساں ایجنسیوں نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دنوں وائٹ ہاؤس میں ایک خصوصی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار زور دیتے رہے کہ مسلسل امداد اور حمایت کے عوض امریکا کو افغانستان کے وسیع قدرتی وسائل میں اپنا حصہ طلب کرنا چاہیے۔ اجلاس میں شریک ایک امریکی […]

افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے ثبوت موجود ہیں، اعزاز چودھری

افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے ثبوت موجود ہیں، اعزاز چودھری

پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔ یہ بات اعزاز چوہدری نے انٹرنیشل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز سےخطاب کے دوران کہی اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کے باعث پاکستان سے فرار دہشتگروں نے افغانستان میں پناہ گاہیں […]

افغانستان: 2 مغوی پاکستانی سفارت کار بازیاب

افغانستان: 2 مغوی پاکستانی سفارت کار بازیاب

افغانستان میں اغوا کیے گئے دو پاکستانی سفارت کاروں کو بازیاب کرالیا گیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی ناظم الامور کو خود فون کرکے بازیابی کی اطلاع دی۔ سفارت کار جان خان اور اعجاز محمد کو 16 جون کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ جلال آباد سے براستہ سڑک پاکستان آرہے […]

افغانستان میں طالبان کا ایک اور ضلع پر قبضہ

افغانستان میں طالبان کا ایک اور ضلع پر قبضہ

کابل /  واشنگٹن: طالبان نے افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے پکتیا کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا ہے، یوں طالبان پچھلے 3 دنوں میں 3 نئے اضلاع پر قابض ہو چکے ہیں۔ جانی خیل نامی یہ ضلع گزشتہ روز صبح کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد باغیوں کے قبضے میں چلا گیا۔ طالبان […]

نائب صدر رشید دوستم کی افغانستان واپسی کی کوشش ناکام، طیارہ اترنے نہیں دیا گیا

نائب صدر رشید دوستم کی افغانستان واپسی کی کوشش ناکام، طیارہ اترنے نہیں دیا گیا

مزار شریف:  افغانستان کی حکومت نے نائب صدر رشید دوستم کے طیارے کومزار شریف میں اترنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعدان کا طیارہ ترکمانستان میں اترگیا۔ گزشتہ رات رشید دوستم ایک پرائیوٹ طیارے میں واپس آئے لیکن انکے طیارے کومزارشریف ایئرپورٹ پراترنے نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ نائب صدر رشید دوستم 2 ماہ […]

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے، 10 پاکستانیوں سمیت 26 جنگجو ہلاک

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے، 10 پاکستانیوں سمیت 26 جنگجو ہلاک

کابل: افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں میں10پاکستانیوں سمیت داعش کے 26جنگجو ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 26جنگجو ہلاک ہوگئے جن میں 10پاکستانی عسکریت پسند بھی شامل ہیں، صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ضلع رودات ، […]

’’را‘‘ افغانستان سے آپریٹ کررہی ہے، چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی

’’را‘‘ افغانستان سے آپریٹ کررہی ہے، چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی

کراچی: چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ افغانستان سے آپریٹ کررہی ہے اور آپریشن ردالفساد کا مقصد را کےمذموم عزائم کو ناکام بنانا بھی ہے۔ پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 107ویں مڈشپ مین، 16ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، جس […]

شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان سے باہر نہیں اندر موجود ہیں، ملیحہ لودھی

شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان سے باہر نہیں اندر موجود ہیں، ملیحہ لودھی

 نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستےان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے تنازع کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے لیکن پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ  افغانستان […]

افغانستان: بینک کے باہر کار بم دھماکا، 24 افراد ہلاک

افغانستان: بینک کے باہر کار بم دھماکا، 24 افراد ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں بینک کے باہر کار بم دھماکے میں24افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق دھماکا صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ میں نیوکابل بینک برانچ کے باہر اس وقت ہوا جب عام شہری اور سیکورٹی فورسز کے اہلکا ر تنخواہ کے حصول کیلئے کھڑے تھے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان […]

افغانستان میں فائرنگ اور دھماکوں سے جج اور 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان میں فائرنگ اور دھماکوں سے جج اور 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان میں بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات میں ایک جج کے علاوہ بگرام ایئربیس کے 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق شمالی صوبہ پروان کے ضلع بگرام میں نامعلوم افراد کے حملے میں امریکی فوجی ہوائی اڈے کے 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی […]

افغانستان: پکتیا میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ

افغانستان: پکتیا میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ

افغانستان کے صوبے پکتیا میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق جوابی کارروائی میں چا حملہ آور مارے گئے جبکہ ایک حملہ آور سے مقابلہ جاری ہے۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ نے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اس سے […]

افغانستان میں داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروہ مضبوط ہورہے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

افغانستان میں داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروہ مضبوط ہورہے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کو مل کردہشت گردی اور داعش پر قابو پانا ہوگالیکن افغانستان میں مختلف دہشت گرد گروہوں اور داعش کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، مقبوضہ […]

1 5 6 7 8 9 16