counter easy hit

and

چیچنیا: جھڑپ میں 6 فوجی اور 6 داعش جنگجو ہلاک

چیچنیا: جھڑپ میں 6 فوجی اور 6 داعش جنگجو ہلاک

شمالی قفقاذ کے علاقے میں ہونے والی ایک جھڑپ میں 6 داعش جنگجو اور 6 فوجی مارے گئے۔ روسی حکام کے مطابق داعش نےنیشنل گارڈ بیس پر حملہ کرکے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ قومی انسداد دہشت گردی کمیٹی نے بتایا کہ ان حملہ آوروں میں دو خود کش بمبار بھی شامل تھے۔ […]

حملہ آور خالد برطانوی ہے اور اس نے دوران قید اسلام قبول کیا

حملہ آور خالد برطانوی ہے اور اس نے دوران قید اسلام قبول کیا

برطانوی پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر حملہ کرنے والے خالد مسعود کی تصاویرجاری کردی ہیں۔دہشتگرد کے والدین افریقا سے برطانیہ آئے تھے،خالد نے دوران قید اسلام قبول کیا۔کراچی کی فرزانہ ملک سے شادی کی مگر پھر دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ خالد حملے سے پہلے ہوٹل میں مقیم تھا۔ حملے کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے […]

کے پی کے حکومت اور نجی تنظیم کا اسپیڈ لٹریسی پروگرام جاری

کے پی کے حکومت اور نجی تنظیم کا اسپیڈ لٹریسی پروگرام جاری

خیبرپختونخوا میں اسکول نہ جانے والے لاکھوں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے’ اسپیڈ لٹریسی ‘ پروگرام جاری کیاگیا ہے، ایک سال میں ہی بچے پانچویں جماعت سے تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔ غیر سرکاری اعددوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں تقریبا 25 لاکھ بچے اسکولوں سے […]

پیداوار میں کمی، مرغی اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھ نے لگیں

پیداوار میں کمی، مرغی اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھ نے لگیں

پیداوار میں کمی کی خبروں پر مارکیٹ میں مرغی اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں ٹماٹر 100 اور مرغی 380 روپے کلو فروخت ہوئی۔ مارکیٹ کے ایک سبزی فروش عمران کے مطابق مارکیٹ میں گرم موسم میں مرغیوں کے مرنے اور ٹماٹر کی پیداوار کم ہونے کی خبریں قیمت […]

ملک بھر میں سرچ آپریشن: 68 گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

ملک بھر میں سرچ آپریشن: 68 گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

ملک بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے، مختلف کارروائیوں میں 68افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشن 98 گھروں کی تلاشی لی گئی۔ پشاور میں پشتخرہ اور ملحقہ علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 20 افراد کوگرفتار کیاگیا،جن میں 11 مشکوک افراد شامل ہیں، ملزمان سے 2 پستول، گولیاں اور منشیات برآمد ہوئی،پولیس […]

کراچی: غیر قانونی اسلحہ و دھماکا خیز مواد کیس، سماعت ملتوی

کراچی: غیر قانونی اسلحہ و دھماکا خیز مواد کیس، سماعت ملتوی

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے غیرقانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سے متعلق مقدمے میں گواہ کی عدم حاضری پر سماعت21اپریل تک ملتوی کردی، مقدمے میں رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروق ضمانت پر رہا ہیں ۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیزمواد برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، […]

مغرب کا اسلام فوبیا اور ترکی کا ریفرنڈم

مغرب کا اسلام فوبیا اور ترکی کا ریفرنڈم

2002 ء سے قبل ترکی کی حالت یہ تھی کہ وہ کشکول بدست آئی ایم ایف کی چوکھٹ پرناک رگڑرہاتھا’معیشت آخری سانسیں لے رہی تھی۔رجب طیب اردوان کی آمد سے قبل ترکی جمودوخمود کی کیفیت سے دوچارتھا۔ ترک قوم ضعف فکروعمل کاشکارچلی آرہی تھی۔ ٹوٹتی بنتی اسمبلیاں اور آمریت نے مایوسیوں کوجنم دیا اور ترک […]

ایکشن و ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ’جسٹس لیگ‘ کا نیا ٹریلر

ایکشن و ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ’جسٹس لیگ‘ کا نیا ٹریلر

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وُڈ فلم جسٹس لیگ کا نیا ٹریلر آگیا۔ دنیا کو تباہی سے بچانے کے لیے بیٹ مین اور فلیش کا ساتھ دینے اس بار ونڈر وومن بھی میدان میں ہوں گی۔ ہالی وُڈ کی سائنس فکشن ایڈونچر مووی جسٹس لیگ کے اس ایڈیشن میں بیٹ مین اپنی ایکشن ٹیم […]

مصر: سڑک کنارے بم دھماکا، جھڑپوں میں 10 اہلکار اور 15 باغی ہلاک

مصر: سڑک کنارے بم دھماکا، جھڑپوں میں 10 اہلکار اور 15 باغی ہلاک

مصر کے علاقے جزیرہ نما سینائی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے اور باغیوں سے جھڑپوں میں 10فوجی اہلکار اور 15باغی مارے گئے. حکام کے مطابق واقعہ ان فوجیوں اور دہشت گرد گروپ داعش کے حامی عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کے دوران پیش آیا۔ فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ان […]

شرجیل و خالد کیخلاف کچھ ثابت نہ ہوا تو بدقسمتی ہوگی، نجم سیٹھی

شرجیل و خالد کیخلاف کچھ ثابت نہ ہوا تو بدقسمتی ہوگی، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن سے ایک دو روز قبل ہمیں گڑبڑ کی رپورٹ مل گئی تھی۔ اسی لیے ہمارے لوگ بھی محتاط ہوگئے تھے۔ خالد اور شرجیل کے خلاف کچھ ثابت نہ کرسکے تو ہماری بدقسمتی ہوگی اور فکسنگ معاملات […]

لاہور: سرچ آپریشن میں 10 افراد زیرحراست، شراب و منشیات برآمد

لاہور: سرچ آپریشن میں 10 افراد زیرحراست، شراب و منشیات برآمد

لاہور میں پولیس نے نصیرآباد کی ماڈل کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 10مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ سرچ آپریشن ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑک کی قیادت میں کیا گیا، جس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ ماڈل کالونی میں 100 سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا، مکینوں […]

افغانستان: سنگین پر طالبان کا قبضہ، قندوز میں 9 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان: سنگین پر طالبان کا قبضہ، قندوز میں 9 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے، جبکہ شمالی صوبے قُندوز میں ایک پولیس افسر نے اپنےسوتے ہوئے 9 ساتھی اہلکاروںکوگولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع سنگین پر مکمل کنٹرول حاصل کر […]

داعش کی پاکستان، افغانستان سے بھرتی کی کوششیں تیز، امریکا

داعش کی پاکستان، افغانستان سے بھرتی کی کوششیں تیز، امریکا

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ داعش نےپاکستان،افغانستان اور عراق سےنوجوانوں کو بھرتی کی کوششیں تیزکردیں ہیں۔ ریکس ٹلرسن نے واشنگٹن میں داعش مخالف عالمی اتحاد سے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کمر ٹوٹنے کے بعد داعش اب جنگجوؤں کی بھرتیوں کے لیےدیگرعلاقوں کا رُخ کررہی ہے۔ ان کا مزید […]

بھکر اور لودھراں میں 30 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست

بھکر اور لودھراں میں 30 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست

ملک میں پولیس اور سیکورٹی فورسزکاسرچ آپریشن جاری ہے،بھکر اور لودھراں میں کارروائی کے دوران30 سے زائدمشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔ لودھراں شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث 28 افراد کو حراست میں لے لیا ،دوران آپریشن20سے زائ د گھروں کی تلاشی لی گئی، […]

سودی نظام کا خاتمہ کیوں اور کیسے

سودی نظام کا خاتمہ کیوں اور کیسے

پاکستان کے اندر دو مرتبہ وفاقی شرعی عدالت اور سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہیں کہ سودی نظام کی لعنت سے جان چھڑائی جائے مگر اب پھر مختلف مفاداتی درخواستوں کی بنا پر وفاقی شرعی عدالت میں سود ی نظام کے خاتمے کے حوالہ سے کیس کی سماعت جاری ہے جہاں پر جماعت اسلامی اور […]

کراچی: مختلف کارروائیوں میں 6ملزمان گرفتار، اسلحے کا ذخیرہ برآمد

کراچی: مختلف کارروائیوں میں 6ملزمان گرفتار، اسلحے کا ذخیرہ برآمد

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3افغان باشندوں سمیت 6ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔کارروائیاں مومن آباد،جوہرآباد اور شاہ لطیف ٹاون میں کی گئیں تھیں۔ اورنگی ٹاون مومن آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر2 افغان باشندے راز محمد اور محمد نسیم کو گرفتار کرلیا […]

چینی صدر اور وزیراعظم کی یوم پاکستان پر مبارک باد

چینی صدر اور وزیراعظم کی یوم پاکستان پر مبارک باد

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے مختلف چیلنجز کا بھر پور مقابلہ کیا، ترقی کےلیے پاکستان میں کی جانے والی کوششوں پرخوشی ہے ۔ چینی صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے پاکستانی قیادت کو یوم پاکستان پر مبارکباد دی گئی۔ چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام […]

لندن حملے کے بعد کینیڈا اور آسٹریلیا میں سیکورٹی سخت

لندن حملے کے بعد کینیڈا اور آسٹریلیا میں سیکورٹی سخت

لندن حملے کے بعد کینیڈا میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پارلیمنٹ ہل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ وزیر شہری تحفظ راف گوڈیل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام لندن حملے کے بعد کیا گیا ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرلیے ہیں۔ لندن کے حملے کے بعد […]

روہڑی و محراب پور ریلوے ٹریک پر 2 دھماکے، پٹڑیوں کو نقصان

روہڑی و محراب پور ریلوے ٹریک پر 2 دھماکے، پٹڑیوں کو نقصان

روہڑی اور محراب پور کے قریب ریلوے ٹریک پر2 دھماکے ہوئے،جس سےپٹریوں کو نقصان پہنچااورٹرینوں کو مختلف اسٹیشن پر روک دیاگیا ہے۔ روہڑی میں ٹریک بحال کرکے شالیمار ٹرین کو روانہ کردیاگیا، جبکہ محراب پور میں اپ ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔ ٹرینوں کو ڈائون ٹریک سے آہستہ آہستہ روانہ کیاجارہاہے۔ روہڑی ریلوے […]

صدر اور وزیراعظم کا 23 مارچ پر پیغام، مینار پاکستان پر شاندار آتش بازی

صدر اور وزیراعظم کا 23 مارچ پر پیغام، مینار پاکستان پر شاندار آتش بازی

23 مارچ یوم تجدید عہد کا دن ہے۔ اس موقع پر لاہور میں مینار پاکستان پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد نے رنگ ونور میں نہائے گریٹر اقبال پارک کا نظارہ کیا۔آتشبازی کے دوران فضاء مسلسل پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ یوم پاکستان کے اس موقع پر […]

قوم کو کرپشن اور کمیشن مافیا کے خلاف بھی جہاد کرنا ہو گا: وسیم اختر

قوم کو کرپشن اور کمیشن مافیا کے خلاف بھی جہاد کرنا ہو گا: وسیم اختر

مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان ملک و قوم کی حفاظت کیلئے دہشت گردوں سے نبرد آزماں ہیں۔ کراچی:  مئیر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں بلدیہ عظمیِ کے ملازمین کیلئے حج قراندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات بہتر نہیں ہیں۔ […]

خالد لطیف اور شرجیل خان کل ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں گے

خالد لطیف اور شرجیل خان کل ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں گے

پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ کل سے اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کا آغاز کرے گا ۔ معطل کرکٹرز خالد لطیف اور شرجیل خان ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں گے ۔ اسپاٹ فکسنگ کیس سے متعلق پی سی بی کا اینٹی کرپشن ٹربیونل کل ابتدائی سماعت کرے گا ،لاہور ٹربیونل کی ابتدائی سماعت […]

کرپشن کیخلاف جنگ کی جگہ پی سی بی اور ایف آئی اے میں پنجہ آزمائی شروع

کرپشن کیخلاف جنگ کی جگہ پی سی بی اور ایف آئی اے میں پنجہ آزمائی شروع

لاہور: کرکٹ میں کرپشن کیخلاف جنگ کی جگہ آپس میں ہی پنجہ آزمائی شروع ہو گئی، اسپاٹ فکسنگ کیس پر پی سی بی اور ایف آئی اے آمنے سامنے ہو گئے۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پی سی بی کے گلے کی ہڈی بن گیا،کھلاڑیوں کے فونز کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلیے فرانزک مدد لینے […]

فیس بک پیسہ بھی ہم سے کما رہی ہے اور جوتیاں بھی ہمیں مار رہی ہے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی

فیس بک پیسہ بھی ہم سے کما رہی ہے اور جوتیاں بھی ہمیں مار رہی ہے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر فیس بک والے تعاون نہیں کر رہے تو اسے بند کردیں کیونکہ فیس بک والے کما بھی ہم سے رہے ہیں اور جوتیاں بھی ہمیں ہی مار رہے ہیں۔ اسلام […]