counter easy hit

and

فاروق ستار، عامر لیاقت اور خالد مقبول کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

فاروق ستار، عامر لیاقت اور خالد مقبول کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

 کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، خالد صدیقی اور عامر لیاقت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔ یس نیوز کے مطابق پاکستان مخالف نعروں اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ […]

ٹیسٹ رینکنگ: اسمتھ اور ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار

ٹیسٹ رینکنگ: اسمتھ اور ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار

کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اور ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔ پونے ٹیسٹ کے بعد جاری ہونے والی کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی پہلی پوزیشن برقرارہے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا دوسرا نمبرہے۔آئی سی سی کی تازہ درجہ بندی میں جو روٹ […]

ریٹائرمنٹ اور موت

ریٹائرمنٹ اور موت

معروف سرجن ڈاکٹر عبدالاحد ایف آر سی ایس ہزارہا مریضوں کے جسموں سے پرانے اعضا نکال کر نئے ڈال کر انھیں قدموں پر چلانے اور اپنی دوسری مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہونے کے بعد ایک محفل میں بیٹھے ’’ریٹائرمنٹ اور موت‘‘ کے موضوع پر بات کر چکے تو میں نے کہا کہ میں اس […]

روزانہ پھل سبزیاں کھائیں اورلمبی عمر پائیں، ماہرین صحت

روزانہ پھل سبزیاں کھائیں اورلمبی عمر پائیں، ماہرین صحت

لندن: امپیریل کالج لندن کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو دن میں کم و بیش 10 مرتبہ پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں ان کی عمر دوسرے افراد کے مقابلے میں زیادہ طویل ہوتی ہے جب کہ وہ کئی اقسام کے امراض سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ پھلوں اور سبزیوں کی صحت بخش خصوصیات […]

کم عمری کی شادیاں اور پسماندہ معیار تعلیم

کم عمری کی شادیاں اور پسماندہ معیار تعلیم

ضلع جعفرآباد کے قریب رہائشی غلام جان سے ملاقات اسکول کے دورہ کے دوران ہوئی۔ جب ہم این پراجیکٹ کے دوران علاقے کے لوگوں کو لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کر رہے تھے۔ دورانِ گفتگو جب ہم اسکول چھوڑ دینے والی بچیوں کو دوبارہ اسکول داخلے کے لئے آمادہ کر رہے تھے تو […]

ہمارا دین سے رویہ

ہمارا دین سے رویہ

دین اور اِس سے جُڑی تمام حکایات، علامات، اشیاء، رسم و رواج، طور طریقے اور لوگ کسی بھی معاشرے کی اکائی تصور ہوتے ہیں۔ معاشرے، تہذیب و تمدن اور ثفاقت کا دین سے دامن اور چولی کا ساتھ ہے۔ یہ ابد سے چلا آرہا ہے اور ازل تک رہے گا۔ کبھی دین ثقافت کا دھارا […]

پانچ سو روپے سے کیریئر کا آغاز، محمد سراج کی آئی پی ایل میں لاٹری نکل آئی

پانچ سو روپے سے کیریئر کا آغاز، محمد سراج کی آئی پی ایل میں لاٹری نکل آئی

بنگلور: 500 روپے سے کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے محمد سراج کی آئی پی ایل میں لاٹری نکل آئی۔ حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والے محمدسراج نے ڈومیسٹک سرکٹ میں اچھی پرفارمنس سے اپنا نام بنایا، انھیں بھارت اے اور ریسٹ آف انڈیا سائیڈز میں بھی شامل کیا گیا، ان کا تعلق ایک متوسط خاندان […]

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق، 30 زخمی

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق، 30 زخمی

لاہور: ڈیفنس کے زیڈ بلاک کی ایک زیر تعمیر عمارت میں ہونے والے دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس کے زیڈ بلاک کی زیر تعمیر عمارت میں ہونے والے دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے […]

اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی پاک فوج اور رینجرز کے حوالے

اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی پاک فوج اور رینجرز کے حوالے

راولپنڈی میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی پاک فوج اور رینجرز کے حوالے کر دی گئی۔ جیل حکام کے مطابق اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور جیل میں پابند سلاسل دہشت گردوں اور قیدیوں کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کے 200 […]

کاجول نے کرن جوہر کے حوالے سے خاموشی توڑ دی

کاجول نے کرن جوہر کے حوالے سے خاموشی توڑ دی

بولی وڈ کے معروف ڈائریکٹر کرن جوہر گزشتہ دنوں اس وقت سرخیوں کی زینت بنے تھے جب انہوں نے کاجول کے ساتھ اپنی دوستی کے خاتمے کی وجوہات اپنی کتاب بیان کی تھیں۔ اب اس حوالے سے بولی وڈ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی ہے۔ایک انٹرویو کے دوران کاجول نے کرن جوہر کے ساتھ چل رہی […]

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہو گا، حتمی فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہو گا، حتمی فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلئے دبئی میں ہونے والے اجلاس میں 2017 کے ایونٹ کا فائنل پانچ مارچ کو لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کے حوالے سے آج دبئی میں پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی اور فرنچائز مالکان کے درمیان […]

سندھ-بلوچستان سرحد کیلئے خصوصی فورس کی تجویز

سندھ-بلوچستان سرحد کیلئے خصوصی فورس کی تجویز

کراچی: سندھ کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے صوبائی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ بلوچستان سے منسلک سرحد کی نگرانی کے لیے خصوصی فورس تعینات کی جائے۔ سیکیورٹی اسٹیبلمشنٹ نے یہ تجویز سندھ میں ہونے والے حالیہ دھماکوں میں ملوث ملزمان کے ممکنہ طور پر بلوچستان سے داخل ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد دی۔ […]

جماعت الاحرار کے بیان سے لال مسجد کا اعلان لاتعلقی

جماعت الاحرار کے بیان سے لال مسجد کا اعلان لاتعلقی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع لال مسجد نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے الگ ہونے والے گروپ جماعت الاحرار کی جانب سے عبدالرشید غازی کے نام پر شروع کیے گئے دہشت گرد حملوں کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ گروپ نے لاہور میں ہونے […]

مشرق وسطیٰ، دہشت گردی اور پاکستان

مشرق وسطیٰ، دہشت گردی اور پاکستان

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکا کے شکر گزار ہیں کہ اس نے امریکا کا حقیقی چہرہ دکھا کر ہماری زندگی کو آسان بنا دیا ہے۔ خامنائی نے کہا کہ ٹرمپ نے اس بات کی تائید کر دی […]

دہشت گردی اور ریاستی بیانیہ

دہشت گردی اور ریاستی بیانیہ

طویل خاموشی کے بعد خودکش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ جنوری کے آخری ہفتے میں کرم ایجنسی سے شروع ہونے والی دہشت گردی کی نئی لہر لاہور، پشاور اور شبقدر کے بعد سیہون تک پہنچ گئی۔ عثمان مروندی بالعروف لعل شہباز قلندرؒ کے مزارکے احاطے میں ہونے والے […]

دہشت گردی ، چانسلر مرکل کے خیالات اور ہمارا رویہ

دہشت گردی ، چانسلر مرکل کے خیالات اور ہمارا رویہ

جرمن چانسلر مرکل نے بڑے شرح صدر کے ساتھ کہا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کا کوئی تعلق دہشت گردی سے نہیں۔ جرمن لیڈر نے جو کچھ کہا ہے وہ اس بیانئے سے قطعی مختلف ہے جو مغربی دارالحکومتوں سے سننے میں آ رہا ہے۔نائن الیون کے حوادث کے فوری بعد صدر بش نے کہا […]

جنگ کے نئے مرحلے میں پوائنٹ سکورنگ قبیح فعل

جنگ کے نئے مرحلے میں پوائنٹ سکورنگ قبیح فعل

یہ بات طے ہے کہ ہمارے حکمران قطعاََ نااہل ہیں۔اکثر صورتوں میں سفاکانہ حد تک بدعنوان بھی۔ لاہور اور سیہون شریف میں ہوئی دو وارداتوں کے بعد راحیل شریف کی یاد میں ہوئی ماتم کنائی بھی لیکن دانشورانہ بددیانتی ہے۔ یہ سینہ کوبی دہشت سے دہلے دلوں کو فروعات میں الجھانے کی ایک مذموم کوشش […]

فرشتے اور حوریں

فرشتے اور حوریں

یہ دو مختلف خطوں اور دو مختلف لوگوں کی کہانیاں ہیں‘ ہم لوگ ان کہانیوں سے سبق بھی سیکھ سکتے ہیں اور اپنی زندگیاں بھی آسان بنا سکتے ہیں۔ مجھے طویل عرصہ قبل آسٹریا میں کسی پاکستانی کے گھر جانے کا اتفاق ہوا‘ وہ صاحب تعمیرات کے شعبے سے تعلق رکھتے تھے‘ عام سے کم […]

حالات

حالات

زندگی میں جب ایسا وقت آ جائے کہ دن اور رات کے فاصلے ایک دوسرے میں گم ہو جائیں اور سورج کا طلوع غروب بے معنی ہو جائے تو بات ذرا سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے بلکہ سمجھ کر زیادہ اور سوچ کر کم کرنی چاہیے۔ ہمارے جیسے لوگ جو لکھنے پر مجبور ہیں اور […]

کون شہید؟ کون دہشت گرد؟

کون شہید؟ کون دہشت گرد؟

اکیس  برس قبل مقبوضہ کشمیر کےعلاقے ترال کے چھوٹے سے دیہات داد سرا کے تعلیم یافتہ گھرانے میں ایک بچہ پیداہوا، 4 بہن، بھائیوں میں اُس کا نمبر دوسرا تھا۔ باپ شریف آباد کے ہائیر سکینڈری اسکول میں پرنسپل تھا۔ ماں شعبہِ سائنس میں پوسٹ گریجویٹ تھی اور گاؤں میں بچوں کو قرآن پڑھاتی تھی۔ […]

آج کے معاشرے کی بے حسی اور نوجوان طبقہ

آج کے معاشرے کی بے حسی اور نوجوان طبقہ

تحریر : سردار اصفہان شوکت میرے قابل عزت قارئین کرام! آج ہم جس معاشرے میں زندگی گزار رہے ہیں یہ نہایت ہی بے حسی کی زندگی ہے کیونکہ معاشرے میں رہنے والا ہر ایک شخص بے حس ہو گیا ہے۔ خاص کر آج کل کی نوجوان نسل کی بے حسی کی تو کوئی انتہاء ہی […]

جس کی لاٹھی اس کی بھینس

جس کی لاٹھی اس کی بھینس

تحریر : اظہر اقبال مغل جب انسان نے زمین پر قدم رکھاتو وہ کچھ نہیں جانتا تھا نہ لباس کا پہننے کا پتہ تھا نہ کھانے پینے کا لیکن جس طرح وقت گزرا انسان نے شکار سیکھا اور شکار کر کے اپنی بھو ک مٹانے لگا اور پہننے کے لئیے جانوروں کی کھال استعمال کرنے […]

اقوام متحدہ اور افغانستان کی سیہون دھماکے کی مذمت

اقوام متحدہ اور افغانستان کی سیہون دھماکے کی مذمت

اقوام متحدہ اور افغانستان نے سیہون دھماکے کی مذمت کی ہے ، اقوام متحدہ نے حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کوجلد انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا ہے۔ ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے بیان میں پاکستانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیااورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ […]

مردم شماری کا ڈیٹا قابل بھروسہ بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

مردم شماری کا ڈیٹا قابل بھروسہ بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

حکومت نے مردم شماری کا ڈیٹا قابل بھروسہ بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔ غلط معلومات دینے والے کو 6ماہ قید اور 50ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے مشاہدے کیلئے غیرملکی مبصرین کو دعوت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔ اقوام متحدہ، یورپ اورامریکہ سمیت […]