counter easy hit

assembly

سچن ٹنڈولکر کو راجیہ سبھا میں بولنے نہیں دیا گیا

سچن ٹنڈولکر کو راجیہ سبھا میں بولنے نہیں دیا گیا

کرکٹ کے میدان میں حریف بولرز کو اپنی بیٹنگ سے خاموش کرانے والے بھارتی اسٹار بلے باز راجیہ سبھا میں اپنے ڈیبیو اجلاس میں خاموش کھڑے رہ گئے، اپوزیشن نے انہیں بولنے نہیں دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے کرکٹ اسٹار اور رکن پارلیمنٹ سچن ٹنڈولکر ایوان بالا میں اپنی پہلی تقریرمیں بھارت میں کھیلوں […]

دہشت گردی کے خاتمے اور باہمی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے پاکستان ،ایران ،چین ،روس،افغانستان اور تر کی کے سپیکروں کی کانفرنس کا 23سے 25دسمبر تک اسلا م آباد میں انعقاد

دہشت گردی کے خاتمے اور باہمی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے پاکستان ،ایران ،چین ،روس،افغانستان اور تر کی کے سپیکروں کی کانفرنس کا 23سے 25دسمبر تک اسلا م آباد میں انعقاد

  اسلا م آباد(اصغر علی مبارک) خطے میں امن وخوشحالی ،باہمی رابطوں کو فروغ دینے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پارلیمانی تعاون میں اضافے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی میزبانی میں 23سے 25دسمبر 2017ء تک 3روزہ سپیکرز کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے جس میں پاکستان سمیت […]

پہلی بار سیاست میں مایوس ہوا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی

پہلی بار سیاست میں مایوس ہوا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کہتے ہیں کہ ناامیدی اور مایوسی گناہ ہے لیکن میں پہلی بار سیاست میں مایوس ہوا ہوں۔ملک میں جاری تناوٴ کی صورتحال پر اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں بھی اس ملک میں رہنا […]

فاٹا اصلاحات بل:اپوزیشن کا آج بھی قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

فاٹا اصلاحات بل:اپوزیشن کا آج بھی قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

 فاٹا اصلاحات بل پر حکومت اپوزیشن ڈیڈلاک ختم نہیں ہوسکا، اپوزیشن آج بھی قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کرگئی۔فاٹا کے انضمام یا الگ صوبہ سے متعلق قومی اسمبلی کےاجلاس میں آج بھی گرما گرمی ہوئی، خورشید شاہ سمیت اپوزیشن اراکین نے ایوان سے آج بھی واک آؤٹ کیا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی […]

قومی اسمبلی: اوور بلنگ پر عملہ کو 3 سال سزا، ترمیمی بل منظور

قومی اسمبلی: اوور بلنگ پر عملہ کو 3 سال سزا، ترمیمی بل منظور

اسلام آباد: اپوزیشن کی جماعتوں کی مخالفت پر حکومت کو سرچارج لگانے کا اختیار دینے والی شق کو کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی نے برقی توانائی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کو منضبط کرنے کے (ترمیمی) بل 2017 کی منظوری دیدی۔ مذکورہ بل کے تحت اوور بلنگ کے ذمہ دار عملہ کو […]

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی مستعفی

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی مستعفی

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے استعفا دے دیا، اسپیکر ایاز صادق نے استعفےکی تصدیق کے لیے علی رضا عابدی کو بدھ کی شام 4 بجے بلالیا۔ علی رضا عابدی کا کہنا ہے کہ سیاسی اور ذاتی وجوہات کی بنا پرقومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑ رہے ہیں، ان کے […]

ایاز صادق کی نواز شریف کوپارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس پر بریفنگ

ایاز صادق کی نواز شریف کوپارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس پر بریفنگ

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی ۔ سردار ایاز صادق نئی حلقہ بندیوں کے لیے آئینی ترمیمی بل پرمنعقدہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے میاں منیر […]

ایازصادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا

ایازصادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس پیرکو اسپیکر ایازصادق کی سربراہی میں ہو گا،اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں پر آئینی ترمیمی بل2017 منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ پیر کی شام 4 بجے ہونے والے اجلاس میںوفاقی وزیر قانون ایاز صادق نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم 2017منظوری کے لیے پیش کریں گے۔اجلاس میں رکن […]

شرجیل میمن کی آمد پر سندھ اسمبلی میں انوکھی دعا

شرجیل میمن کی آمد پر سندھ اسمبلی میں انوکھی دعا

کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرجیل میمن کی شرکت پر مسلم لیگ فنکشنل کی رکن نصرت سحرعباسی نے کرپشن میں خاتمے کی انوکھی دعا کرائی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسپیکر کے احکامات پر میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو سخت سیکیورٹی میں سندھ اسمبلی لایا گیا۔ اس […]

سروسز ہسپتال میں بیڈز کی شدید قلت، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

سروسز ہسپتال میں بیڈز کی شدید قلت، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

لاہور: ایک بیڈ پر تین تین مریض ہیں، مریض ادویات اور آپریشن کاسامان بھی باہر سے خریدنے پر مجبورہیں: تحریک التوا کا متن صوبائی دارلحکومت لاہور کے سروسز ہسپتال میں بیڈز کی کمی کے معاملے پر تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے تشویش کا اظہار کر دیا، پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی گئی۔ تحریک […]

سندھ اور پنجاب کے ارکان صوبائی اسمبلی کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ

سندھ اور پنجاب کے ارکان صوبائی اسمبلی کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ

کراچی: معین خان کرکٹ اکیڈمی میں سندھ اور پنجاب کے ارکان صوبائی اسمبلی کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ لاہورمیں پاکستان سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں نے رنگ جمایا تو کراچی میں سندھ اور پنجاب اسمبلی کےارکان نےکرکٹ کامیدان سجالیا اور کراچی کی معین خان کرکٹ اکیڈمی میں  سندھ اور پنجاب کے ارکان صوبائی اسمبلی […]

پنجاب اسمبلی: عوام کو کتے، بلیوں کا گوشت کھلانے کی بات پر ہنگامہ

پنجاب اسمبلی: عوام کو کتے، بلیوں کا گوشت کھلانے کی بات پر ہنگامہ

لاہور: انڈیا سے تجارت بحال نہیں: شیخ علاؤالدین، نہیں کہا بھارت سے سبزیاں منگوائیں: اپوزیشن لیڈر، میں نے جمعہ کو کتے بلیوں والی بات جنگ عظیم دوم کے تناظر میں کی تھی: صوبائی وزیر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی نئی سفارشات پیش، انٹری ٹیسٹ کے 50 کے بجائے 10 فیصد نمبر رکھنے […]

پاکستان نژاد فیکٹری ورکر کا بیٹا ناروے اسمبلی کا نائب صدر منتخب

پاکستان نژاد فیکٹری ورکر کا بیٹا ناروے اسمبلی کا نائب صدر منتخب

اسلو: پاکستان نژاد فیکٹری ورکر کا بیٹا عابد قیوم راجہ ناروے اسمبلی کے نائب صدر منتخب ہو گئے، 2013 کے پارلیمانی انتخابات میں لیبر پارٹی کی جانب سے وہ ایم پی منتخب ہوئے تھے۔ پاکستانی نژاد سیاسیدان عابد قیوم راجہ ناروے اسمبلی کے نائب صدر منتخب ہو گئے۔ لبرل پارٹی سے تعلق رکھنے والے عابد قیوم […]

اراکین اسمبلی کیخلاف مقدمات کی کاروائی براہ راست دکھانے کیلئے درخواست دائر

اراکین اسمبلی کیخلاف مقدمات کی کاروائی براہ راست دکھانے کیلئے درخواست دائر

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں شریف فیملی کیسز سمیت دیگر مقدمات کی کاروائی براہ راست چینلز پر دکھائی جائے: درخواستگزار کی عدالت سے استدعا اراکین اسمبلی کے خلاف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی کاروائی ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھانے کے لیے لاہو رہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست انسانی حقوق کے […]

حلف نامے میں تبدیلی ختم کرنے کی ترمیم قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور

حلف نامے میں تبدیلی ختم کرنے کی ترمیم قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے کاغذات نامزدگی میں حلف نامے میں تبدیلی ختم کرنے کی ترمیم متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔ قومی اسمبلی میں وزیر قانون زاحد حامد نے الیکشن بل2017 میں ترمیم کا بل پیش کیا، اس موقع پر زاہد حامد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں 8 قوانین کی شقوں […]

قومی اسمبلی سے الیکشن بل کی منظوری کا معاملہ، پی ٹی آئی کا اجلاس طلب

قومی اسمبلی سے الیکشن بل کی منظوری کا معاملہ، پی ٹی آئی کا اجلاس طلب

اسلام آباد: اجلاس میں نوازشریف کی نا اہلی ختم کرنے کی شق کی مخالفت پر حکمت عملی طے ہوگی، شق کے معاملے پر دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر بھی غور ہوگا۔ قومی اسمبلی سے الیکشن بل کی منظوری کا معاملہ، تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس آج بنی گالہ میں ہو گا۔ عمران خان کی زیر […]

وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے

وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے

نیویارک: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وفد کے ہمراہ لندن سے نیویارک پہنچے جہاں وہ اقوام متحدہ کے 72 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل […]

ایم کیو ایم پاکستان کا ایک اور رکن سندھ اسمبلی پی ایس پی میں شامل

ایم کیو ایم پاکستان کا ایک اور رکن سندھ اسمبلی پی ایس پی میں شامل

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان رکنِ سندھ اسمبلی ندیم رازی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور وکٹ گرادی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی ندیم رازی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی، ندیم رازی پی ایس 121 سے […]

انتخابی اصلاحات: ہر جماعت کو 13 قومی اسمبلی ٹکٹ خواتین کو دینا ہونگے

انتخابی اصلاحات: ہر جماعت کو 13 قومی اسمبلی ٹکٹ خواتین کو دینا ہونگے

پنجاب اسمبلی کی 14، سندھ 6 اور پختونخوا کی 5 سے زائد ٹکٹیں خواتین کو دینا لازم اسلام آباد: نئی انتخابی اصلاحات کے بعد قومی اسمبلی کی 272 عمومی نشستوں پر سیاسی جماعتوں کو 13.6 ٹکٹ لازمی طور پر خواتین کو دینے ہونگے۔ اس وقت قومی اسمبلی میں عمومی نشستوں کی تعداد 272 ہے جس […]

قومی اسمبلی کا اجلاس، ایوان میں صرف 50 ارکان موجود

قومی اسمبلی کا اجلاس، ایوان میں صرف 50 ارکان موجود

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران 342 کے ایوان میں صرف 50 ارکان کی موجودگی پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں صرف 50 ارکان موجود تھے جس پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزرا کی عدم موجودگی کی […]

اسپیکر قومی اسمبلی کا جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس معمہ بن گیا

اسپیکر قومی اسمبلی کا جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس معمہ بن گیا

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے پاناما بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس معمہ بن گیا ہے۔ 5 صفحات پر مشتمل ریفرنس کی کاپی منظر عام پر آگئی لیکن سپریم جوڈیشل کونسل کے ذرائع، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف اور اسپیکر کے دفتر نے ایسا کوئی ریفرنس دائر کیے جانے کی […]

اسپیکر قومی اسمبلی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت […]

قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے کیلیے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے کیلیے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

لاہور: قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی سیٹیں بڑھانے کیلیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویزبٹ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی سیٹیں بڑھانے کیلیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اقلیتوں کا قیام پاکستان اور تکمیل […]