counter easy hit

be

عمرہ ویزے جاری نہ ہوسکے، زائرین کی رقم پھنسنے کا خدشہ

عمرہ ویزے جاری نہ ہوسکے، زائرین کی رقم پھنسنے کا خدشہ

کراچی: سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ ویزوں کا اجرا شروع نہ ہوسکا، عمرہ زائرین نے ٹکٹیں بک کرالی ہیں زائرین کی بھاری رقم پھنسنے کا اندیشہ ہے، سعودی حکومت نے اپنی نئی پالیسی کے تحت محرم الحرام کے مہینے میں بھی عمرہ ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا تھا توقع ہے کہ عمرہ ویزوں کا اجرا جلد […]

ماہرہ کی عزت کرتا ہوں، بیٹا جس سے دل چاہے ملے: رشی کپور

ماہرہ کی عزت کرتا ہوں، بیٹا جس سے دل چاہے ملے: رشی کپور

ممبئی: رشی کپور کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اس بارے میں زیادہ نہیں جانتا، دونوں کے حوالے سے خبریں محض افواہیں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ماہرہ خان اور رنبیرکپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تنقید کا طوفان اٹھا تو اداکار کے والد بھی معاملے میں کود […]

اثاثہ جات ریفرنس، اسحاق ڈار پر 27ستمبر کو فرد جرم عائد ہوگی

اثاثہ جات ریفرنس، اسحاق ڈار پر 27ستمبر کو فرد جرم عائد ہوگی

احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 27ستمبر کی تاریخ مقررکردی ہے۔ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہوئی، جو کیس کی تیسری سماعت تھی۔ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی پہلی سماعت 14 […]

لیفٹیننٹ ارسلان شہید کی تدفین آج ہوگی

لیفٹیننٹ ارسلان شہید کی تدفین آج ہوگی

خیبر ایجنسی کی وادی راجگل میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملےمیں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان کی تدفین آج ہوگی۔ 22 سالہ کمانڈنگ آفیسر لیفٹننٹ ارسلان عالم کی تدفین آج فوجی اعزاز کے ساتھ ہوگی۔ خیبر ایجنسی میں جام شہادت نوش کرنے والے شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی راولپنڈی میں رہائش گاہ پر […]

خواتین کے کم ووٹ کاسٹ ہونے پر تحقیقات کی جائیں گی

خواتین کے کم ووٹ کاسٹ ہونے پر تحقیقات کی جائیں گی

اسلام آباد: اگر کسی حلقے میں خواتین پر ووٹ ڈالنے کی پابندی عائد کی گئی تو متعلقہ پولنگ سٹیشنز یا پورے حلقے کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔ انتخابی اصلاحات کے بل کے بعد تمام سیاسی جماعتیں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی عمومی نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے کی پابند ہوں […]

نااہل شخص پارٹی کا سربراہ کیسے ہوسکتا ہے، فاروق ستار

نااہل شخص پارٹی کا سربراہ کیسے ہوسکتا ہے، فاروق ستار

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ ہم نے پیپلزپارٹی کی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا کیونکہ نااہل شخص پارٹی کا سربراہ کیسے ہوسکتا ہے۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نااہل شخص پارٹی […]

رواں سیزن میں چینی کی پیداوار 11 لاکھ ٹن زائد رہنے کا امکان

رواں سیزن میں چینی کی پیداوار 11 لاکھ ٹن زائد رہنے کا امکان

کراچی: عالمی سطح پر چینی کی پیداوار میں 7 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے ، گنے کی فصل کا ہدف 6 کروڑ 85 لاکھ ٹن رکھا گیا ہے رواں سیزن میں چینی کی پیداوارمقامی طلب سے 11 لاکھ ٹن زائد رہنے کا امکان ہے۔ مالی سال 18-2017 میں چینی کی کُل پیداوار 67 لاکھ ٹن رہنے کا […]

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے۔ ماہ محرم الحرام 1439 کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت بعد نماز عصر کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفترمیں ہوگا۔ رویت ہلال کمیٹی کو ماہرین فلکیات کی بھی […]

پریانکا نے ملالہ سے ملاقات کو ناقابل یقین قرار دے دیا

پریانکا نے ملالہ سے ملاقات کو ناقابل یقین قرار دے دیا

نوبل امن یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ٹوئٹر پر اپنی پریانکا چوپڑا سے ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے جس پر پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں ہوتا کہ وہ ملالہ یوسفزئی سے ملی ہیں۔ بالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا اداکاری کے ساتھ سماجی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں ، […]

ایران میں بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو چوراہے پر پھانسی

ایران میں بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو چوراہے پر پھانسی

تہران: ایران میں سات سالہ کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے 42 سالہ مجرم اسماعیل جعفرزادہ کو سرعام پھانسی دے دی گئی ہے۔ تفتیش کے بعد جعفرزادہ پر یہ الزام ثابت ہوچکا تھا کہ اس نے سات سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔ دورانِ تفتیش […]

الیکشن کمیشن کی سنگین غلطی؛ این اے 120 کا نتیجہ کالعدم ہونے کا خدشہ

الیکشن کمیشن کی سنگین غلطی؛ این اے 120 کا نتیجہ کالعدم ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے غلطی سے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں بیلٹ پیپر پر ایک امیدورا کا انتخابی نشان ہی شائع نہیں کیا جس کی وجہ سے حلقے کا نتیجہ کالعدم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ لاہورکے حلقے 120 کے لیے ضمنی الیکشن میں ایک اوربڑی غلطی سامنے آگئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے […]

سنجے دت کی والد نے جوتے سے پٹائی کیوں کی تھی؟

سنجے دت کی والد نے جوتے سے پٹائی کیوں کی تھی؟

ممبئی: بالی ووڈ کے سنجو بابانے اپنے ماضی کے بارے میں راز افشا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار چھپ کر سیگریٹ بینے کی وجہ سے ان کے والد سنیل دت نے ان کی جوتے سے پٹائی کی تھی۔ ناموربالی ووڈ اداکار سنجے دت نے اپنی فلم ’’بھومی‘‘ کی تشہیری تقریب میں میڈیا سے بات […]

محرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا

محرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا

کراچی:  محرم الحرام کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کااجلاس کل (جمعرات کو) کراچی میں ہو گا۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ ماہِ محرم الحرام 1439ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس […]

روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال پر بین الاقوامی تحقیقات سے خوفزدہ نہیں، سوچی

روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال پر بین الاقوامی تحقیقات سے خوفزدہ نہیں، سوچی

میانمار کی سربراہ آنگ سان سوچی نے بنگلادیش نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلمانوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ریاست رخائن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تشدد کی مذمت کی ہے۔ روہنگیا بحران سے متعلق سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے آنگ سان سوچی کا کہنا تھا کہ ریاست رخائن میں […]

بیگم کلثوم نواز کی سرجری آج ہوگی، حسین نواز کی قوم سے دعا کی اپیل

بیگم کلثوم نواز کی سرجری آج ہوگی، حسین نواز کی قوم سے دعا کی اپیل

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز لندن پہنچ گئی، این اے 120 میں کامیابی پر نواز شریف نے مریم نواز کو شاباش اور مبارک باد دی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کی آج پھر سر جری ہوگی۔ انہوں نے قوم سے […]

امید ہے الیکشن کمیشن دستاویزات اپنی حد تک رکھے گا، نعیم الحق

امید ہے الیکشن کمیشن دستاویزات اپنی حد تک رکھے گا، نعیم الحق

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نےکہا ہے کہ ہم نے تمام مالی اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں، ہمیں امید ہے الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فنڈنگ کی دستاویزات اپنی حد تک رکھے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ درست نہیں تھا،عمران […]

باصلاحیت افراد کو آگے لائے بغیر فلم انڈسٹری بہتر نہیں ہوسکتی، سبیکا

باصلاحیت افراد کو آگے لائے بغیر فلم انڈسٹری بہتر نہیں ہوسکتی، سبیکا

لاہور: اداکارہ و ماڈل سبیکا نے کہا ہے کہ وقت کس قدرتیزی سے گزرجاتا ہے پتہ ہی نہیں چلتا۔ سال2017ء کا سورج طلوع ہوا اوراب تین ماہ بعد غروب ہونے کو ہے، مگروقت کا پتہ ہی نہ چلا۔ روزمرہ زندگی کی مصروفیت میں اتنی تبدیلی آچکی ہے کہ اب سسٹم کے ساتھ نہ چلنے والے بہت […]

ٹیکسٹائل شعبے کو فروغ نہ دیا جا سکا،5 سال میں601 کمپنیاں بند

ٹیکسٹائل شعبے کو فروغ نہ دیا جا سکا،5 سال میں601 کمپنیاں بند

اسلام آباد: حکومت ملکی معیشت میں اہم کر دار ادا کرنے والے ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ نہ دے سکی۔ پاکستان بھر میں گزشتہ 5سال کے دوران601 ٹیکسٹائل کمپنیاں بند کی گئیں۔ اگر پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو دیکھا جائے تو معلوم ہو گا کہ گزشتہ چند سال سے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی بر آمدات میں […]

کلثوم نواز کے خلاف درخواست کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

کلثوم نواز کے خلاف درخواست کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔ پی پی امیدوار فیصل میر نےلاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ درخوست میں کہا گیا کہ کلثوم نواز اپنے درست مالی گوشوارے فراہم کرنے اور بالواسطہ یا بلاواسطہ اپنے زیراستعمال […]

توقع تھی کہ نظرثانی اپیلیں مسترد ہی ہوں گی، مولانا فضل الرحمان

توقع تھی کہ نظرثانی اپیلیں مسترد ہی ہوں گی، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ توقع تھی کہ اپیلیں مسترد ہی ہوں گی تاہم کچھ فیصلے تاریخ پر چھوڑنے چاہئیں جب کہ ایسے فیصلے دنیا میں نظیر کے طور پر استعمال نہیں ہوتے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل […]

عمران خان کو گرفتار کرکے 25 ستمبر کو پیش کیا جائے: الیکشن کمیشن کا حکم

عمران خان کو گرفتار کرکے 25 ستمبر کو پیش کیا جائے: الیکشن کمیشن کا حکم

اسلام آباد: وارنٹ میں عمران خان کا بنی گالہ کا پتہ اور تحریک انصاف کا بلیوایریا آفس والا پتہ درج ہے، عمران خان کو ضمانت کے لیے 1 لاکھ روپے کے مچلکے اور دو شخصی ضمانتیں دینا ہونگی۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا نوٹس ایس ایس پی آپریشن کو ارسال […]

’ساون‘ کا رنگا رنگ پریمیئر، فلم آج ریلیز کی جائے گی

’ساون‘ کا رنگا رنگ پریمیئر، فلم آج ریلیز کی جائے گی

کلاکار فلم پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی پاکستانی فلم’ساون‘ کا رنگا رنگ اور شاندار پریمیئر اچی کے مقامی سینما گھر میں منعقد ہوا جس میںفلم کی کاسٹ، شوبز کی معروف شخصیات، عوام اور میڈیا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شائقین نے ’پولیو اور بچوںکے اغوا‘ جیسے حساس موضوع پر تخلیق کی گئی منفرد […]

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

لاہور: پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل آزادی کپ سیریز کا آخری میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ورلڈ الیون اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مابین آزادی کپ سیریز کا پہلا میچ میزبان ٹیم نے20 رنز سے جیتا تھا،گرین شرٹس نے 5 وکٹ […]

بابری مسجد کیس: سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرلیںگے، ہندو تنظیم

بابری مسجد کیس: سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرلیںگے، ہندو تنظیم

نئی دہلی: بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم تاریخی بابری مسجد کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دہلی میں متعین غیرملکی سفارت کاروں کے50رکنی گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ آر ایس ایس […]