counter easy hit

border

یمن کیساتھ سعودی سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکا، گارڈ ہلاک

یمن کیساتھ سعودی سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکا، گارڈ ہلاک

یمن کے ساتھ لگنے والی سعودی سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک سعودی سرحدی گارڈ ہلاک ہوگیا۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق واقعہ جنوبی مغربی علاقے جازان میں سرحدی گشت کے دوران پیش آیا۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران اس نوعیب کایہ دوسراواقعہ ہے۔ […]

غلطی سے سرحد پار جانیوالے دو کشمیری طلبا پاک فوج کے حوالے

غلطی سے سرحد پار جانیوالے دو کشمیری طلبا پاک فوج کے حوالے

دو نوں طلبا 23 مئی کو نیلم ویلی میں غلطی سے ایل او سی عبور کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو گئے تھے۔ مظفر آباد: بھارتی حکام نے غلطی سے ایل او سی عبور کرنے والے آزاد کشمیر کے دو طلبا کو ٹیٹوال سیکٹر میں چلہانہ کراسنگ پوائنٹ پر پاک فوج کے حوالے کر […]

بھارتی فورسزنے غلطی سے واہگہ بارڈر پار کرنے والا پاکستانی شہری حراست میں لے لیا

بھارتی فورسزنے غلطی سے واہگہ بارڈر پار کرنے والا پاکستانی شہری حراست میں لے لیا

لاہور: بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے غلطی سے واہگہ بارڈر پار کرنے والے پاکستانی نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔  لاہور کے واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے کا شوقین پاکستانی نوجوان غلطی سے بارڈر پار کرگیا جسے بھارتی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے۔ پنجاب رینجرز کے مطابق بارڈر کراس کرنے والے 20 سالہ نوجوان […]

سرحدی کشیدگی برقرار، باب دوستی 19ویں روز بھی بند

سرحدی کشیدگی برقرار، باب دوستی 19ویں روز بھی بند

پاک افغان سرحدی کشیدگی کے باعث باب دوستی 19ویں روز بھی ہر قسم کی آمد ورفت اور تجارتی سرگرمیوں کےلیے بند ہے جبکہ افغان فورسز کی شیلنگ سے متاثرہ سرحدی دیہات میں مردم شماری مہم مکمل ہوچکی ہے۔ پاک افغان چمن بارڈر5 مئی سے بدستوربند ہے۔بارڈر کی بندش سے نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت […]

افغانستان کی جانب سے تحفظات دور کئے جانے تک چمن بارڈر بند رہے گا، سرتاج عزیز

افغانستان کی جانب سے تحفظات دور کئے جانے تک چمن بارڈر بند رہے گا، سرتاج عزیز

 اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جب تک افغان حکومت پاکستان کے تحفظات دور نہیں کرتی تب تک چمن بارڈر بند رہے گا۔ پاکستان میں تعینات افغان سفیرعمر ذخیل وال نے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاک افغان تناوٴ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا […]

چمن میں حالات معمول پر آنے لگے، پاک افغان بارڈر پانچویں روز بھی بند

چمن میں حالات معمول پر آنے لگے، پاک افغان بارڈر پانچویں روز بھی بند

چمن: افغان فورسزکی جانب سے گولہ باری کے بعد چمن شہر اور گرد و نواح میں حالات معمول پر آنے لگے ہیں لیکن پاک افغان سرحد پانچویں روز بھی بند ہے تاہم چند افغان خاندانوں کو انسانی ہمدردی کے تحت پاسپورٹ دکھا کر سرحد پار جانے دیا گیا ہے۔ افغان فورسزکی فائرنگ کے نتیجے میں پیدا […]

افغان سرحد سے فائرنگ امن کوششوں کے لئے نقصان دہ ہے، وزیراعظم

افغان سرحد سے فائرنگ امن کوششوں کے لئے نقصان دہ ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ افغان سرحد سے فائرنگ کے واقعات امن کی کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں لہذا افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کرے۔ وزیر اعظم نوا زشریف نے پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افراد […]

بلوچستان: 2 سرحدی دیہات میں مردم شماری روک دی گئی

بلوچستان: 2 سرحدی دیہات میں مردم شماری روک دی گئی

بلوچستان میں ضلع قلعہ عبداللہ کے 2 سرحدی دیہات میں مردم شماری روک دی گئی ہے۔ کمشنرمردم شماری محمد اشرف کا کہنا ہے کہ کلی جہانگیراورکلی لقمان میں مردم شماری ٹیم پر افغان فورسزکی فائرنگ کےبعدروکی گئی، صورتحال کے جائزے کے بعد مردم شماری دوبارہ شروع کردی جائے گی۔ کمشنر مردم شماری کے مطابق بلوچستان […]

پاک ایران سرحد پر مسلح باغیوں سے جھڑپیں، 10 ایرانی اہلکار شہید

پاک ایران سرحد پر مسلح باغیوں سے جھڑپیں، 10 ایرانی اہلکار شہید

پاک ایران سرحد پر مسلح باغیوں سے جھڑپوں میں ایرانی بارڈر سیکورٹی فورس کے دس اہلکار شہید ہوگئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی بارڈرسیکورٹی فورس اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں صوبہ سیستان بلوچستان میں ہوئیں، واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ سیستان بلوچستان صوبے میں جولائی دو ہزار چھ […]

ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورس اور باغیوں میں جھڑپ، 8 اہلکار ہلاک

ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورس اور باغیوں میں جھڑپ، 8 اہلکار ہلاک

پاک ایران سرحد پر مسلح باغیوں سے جھڑپوں میں ایرانی بارڈر سکیورٹی فورس کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورس اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں صوبہ سیستان بلوچستان میں ہوئیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ سیستان بلوچستان صوبے میں جولائی 2016 […]

واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران بھارتی ترنگا پھر گر گیا

واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران بھارتی ترنگا پھر گر گیا

 لاہور: واہگہ باڈر پرپریڈ کے دوران جہازی سائز کا بھارتی ترنگا رسی ٹوٹ جانے کے باعث زمین پر آ گرا۔ واہگہ باڈر پرپریڈ کے دوران جہازی سائز کا بھارتی ترنگا رسی ٹوٹ جانے کے باعث زمین پرآ گرا اور اس دوران بھارتی باڈر سیکیورٹی فورس نے جھنڈے کو زمین سے گرنے سے بچانے کے لیے بھرپور […]

لاہور: واہگہ بارڈر، پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب

لاہور: واہگہ بارڈر، پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب

یوم پاکستان کے موقع پر آج لاہور میں واہگہ بارڈر اور قصور کے قریب حسینی بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقاریب منعقد ہوئیں۔ واہگہ بارڈر پر پریڈ کا پنڈال عوام سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا جہاں حاضرین کا جذبہ حب الوطنی عروج پرتھا، ہزاروں شہری پاک افواج کے مختلف دستوں اور بینڈز کی […]

پاک افغان سرحد کھلنے کے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال

پاک افغان سرحد کھلنے کے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال

پاک افغان سرحد کھلنے سے پشاور کی فروٹ منڈیوں میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئی ہے جبکہ پشاور کی مارکیٹ سے پھلوں کی افغانستان برآمد اور درآمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ پاک افغان سرحدایک ماہ کی بندش کے بعد کھول دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پشاور کی منڈیوں میں پھلوں کاکاروبار بحال […]

پاکستان آرمی ترمیمی بل 2017 قومی اسمبلی سے منظور

پاکستان آرمی ترمیمی بل 2017 قومی اسمبلی سے منظور

پاکستان آرمی ترمیمی بل 2017 قومی اسمبلی سے منظور قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ترمیمی بل 2017 منظور کر لیا ہے ،253 ارکان نے پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے حق میں جبکہ 4ارکان نے بل کی مخالفت میں ووٹ دیئے،اپوزیشن اورحکومتی اتحادی جے یو آئی ف کی ترامیم مسترد کر دی گئیں۔ترمیمی بل وزیرقانون […]

بھارتی قید سے رہائی پانے والے دونوں طالب علم پاکستانی حکام کے حوالے

بھارتی قید سے رہائی پانے والے دونوں طالب علم پاکستانی حکام کے حوالے

بھارتی قید سے رہائی پانے والے دونوں طالب علم پاکستانی حکام کے حوالے بچے غلطی سے سرحد کی دوسری جانب چلے گئے تھے جن کی انہیں بہت بڑی سزا ملی،اہل خانہ فوٹو:ٹوئٹر  لاہور: بھارت نے اڑی واقعے میں مبینہ سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کئے گئے دونوں بے گناہ پاکستانی نوجوانوں کو واہگہ بارڈر پر […]

پاک افغان سرحد طورخم آج بھی کھلی ہوئی ہے

پاک افغان سرحد طورخم آج بھی کھلی ہوئی ہے

پاک افغان سرحد طورخم آج بھی کھلی ہوئی ہے پاک افغان سرحد طورخم آج دوسرے روز بھی کھلی ہوئی ہے ۔سرحد صرف پیدل آمدورفت کےلئے کھولی گئی ہے۔ سفری دستاویزات کے حامل افغان شہریوں کوافغانستان جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔افغانستان میں موجود پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے پاکستان آسکتے ہیں۔ حکومت پاکستان نے چمن میں […]

افغان سرحد پر دہشت گرد حملے میں 5 اہلکار جاں بحق، آئی ایس پی آر

افغان سرحد پر دہشت گرد حملے میں 5 اہلکار جاں بحق، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک-افغان سرحد کے قریب افغانستان کی جانب سے دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے، جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں نے […]

شمالی کوریا نے 4 میزائل داغے، جاپان کا دعویٰ

شمالی کوریا نے 4 میزائل داغے، جاپان کا دعویٰ

شمالی کوریا نے 4 میزائل داغے، جاپان کا دعویٰ جاپان شمالی کوریا کے اس اقدام کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔—فوٹو: اے ایف پی سیئول: جاپان نے دعویٰ کیا ہے کہ جوہری توانائی کے حامل شمالی کوریا نے پیر کے روز 4 بیلسٹک میزائل داغے جن میں سے […]

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ ، 4خواتین زخمی

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ ، 4خواتین زخمی

 بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج کی فائرنگ سے 2لڑکیوں سمیت 4خواتین زخمی ہوگئی ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ۔ Post […]

سندھ-بلوچستان سرحد کیلئے خصوصی فورس کی تجویز

سندھ-بلوچستان سرحد کیلئے خصوصی فورس کی تجویز

کراچی: سندھ کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے صوبائی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ بلوچستان سے منسلک سرحد کی نگرانی کے لیے خصوصی فورس تعینات کی جائے۔ سیکیورٹی اسٹیبلمشنٹ نے یہ تجویز سندھ میں ہونے والے حالیہ دھماکوں میں ملوث ملزمان کے ممکنہ طور پر بلوچستان سے داخل ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد دی۔ […]

چمن بارڈر: ایف سی اور کسٹم حکام کے مذاکرات ناکام

چمن بارڈر: ایف سی اور کسٹم حکام کے مذاکرات ناکام

چمن بارڈر پر ایف سی اور کسٹم حکام کے درمیان وزن کے کانٹے کا تنازع مذاکرات کے بعد بھی حل نہیں ہو سکا ہے، جس کی وجہ سے افغان ٹرانزٹ آٹھویں روز بھی معطل ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق ایف سی حکام کے ساتھ گزشتہ روز وزن کے کانٹے کے تنازعے پر مذاکرات بےنتیجہ ثابت […]

بھارتی بارڈر فورس کا کلرک بھی کرپشن کیخلاف میدان میں آ گیا

بھارتی بارڈر فورس کا کلرک بھی کرپشن کیخلاف میدان میں آ گیا

بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک کلرک بھی فوج میں کرپشن کے خلاف میدان میں آگیا ۔ راجستھان میں بی ایس ایف کے کلرک نورتن چودھری نے فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آئین سب کو برابر کے حقوق دیتا ہے لیکن بی ایس ایف کے […]

افغان سرحد پار سے فائرنگ ،زخمی ہونے والا سپاہی شہید

افغان سرحد پار سے فائرنگ ،زخمی ہونے والا سپاہی شہید

افغان سرحد پار سےدہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سپاہی شہید ہوگیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے افغان سرحد پارسے پاکستانی چوکی پرفائرنگ کی۔ فائرنگ خیبر ایجنسی میں پاکستانی چوکی پر کی گئی جس سے سپاہی وقاص زخمی ہوا جو بعد ازاں دوران علاج شہید ہو گیا۔آئی ایس پی […]

ٹرمپ کی میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے منصوبے پر دستخط

ٹرمپ کی میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے منصوبے پر دستخط

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے منصوبے پر دستخط کر دیے۔ خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو سرحد پر 3200 کلومیٹر طویل دیوار تعمیر کی جائے گی ، صدر ٹرمپ نے امیگریشن سے متعلق 2حکم ناموں پر بھی دست خط کیے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن […]