counter easy hit

bus

ملتان: کار اور بس میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

ملتان: کار اور بس میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

حادثے کا شکار ہونیوالی بس اسلام آباد سے ملتان جا رہی تھی ، ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والی کار سے جا ٹکرائی ملتان: ملتان میں تیز رفتار بس اور کار کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوئے ۔ حادثے […]

اوچ شریف: تیز رفتاری کے باعث بس اوور ہیڈ برج سے نیچے جا گری، 6 افراد جاں بحق

اوچ شریف: تیز رفتاری کے باعث بس اوور ہیڈ برج سے نیچے جا گری، 6 افراد جاں بحق

اوچ شریف میں نیشنل ہائی وے پر چنی گوٹھ کے قریب تیز رفتاری کے باعث بس اوور ہیڈ برج سے نیچے جاگری۔ حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے۔ اوچ شریف: نیشنل ہائی پر لاہور سے کراچی جانے والی بس چنی گوٹھ اسٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے […]

مصر میں عیسائیوں کی بس پر فائرنگ سے 35 افراد ہلاک

مصر میں عیسائیوں کی بس پر فائرنگ سے 35 افراد ہلاک

قاہرہ: مصر میں عیسائیوں سے بھری بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 35  افراد ہلاک جب کہ 25 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں ڈھائی سو کلومیٹر دور صوبہ المنیا میں قبطی عیسائی بس میں سوار ہوکر گرجا گھر جارہے تھے کہ گاڑیوں میں سوار مسلح افراد کے جتھے نے فائرنگ کردی، […]

بھارت میں بس کھائی میں گرنے سے 21 ہندو یاتری ہلاک

بھارت میں بس کھائی میں گرنے سے 21 ہندو یاتری ہلاک

دہرادون: بھارت کی ریاست اتر اکھنڈ میں بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 21 یاتری ہلاک جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر اکھنڈ میں ہندوؤں کے مذہبی مقام گنگوتری سے واپسی پر یاتریوں سے بھری بس بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جب کہ 7  زخمی […]

پشاور: بس اڈوں پر مسافروں کیلئے سہولتوں کا فقدان

پشاور: بس اڈوں پر مسافروں کیلئے سہولتوں کا فقدان

پشاورکے بس اڈوں پر مسافروں کے لئے صاف پانی اور واش رومز جیسی بنیادی سہولیات تو درکنار بیٹھنے کی مناسب جگہ بھی دستیاب نہیں۔ پشاوربس ٹرمینل میں لگائے گئے ایئر کنڈیشن چوری ہوگئے ، پنکھے اور ٹی وی بھی خراب ہیں، جبکہ جنرل بس اسٹینڈ، کوہاٹ روڈ اور چارسدہ روڈ اڈے کی حالت اس سے […]

وزیراعظم نے اسلام آباد میں میٹروبس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے اسلام آباد میں میٹروبس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد میں میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ میٹرو ٹریک پشاورموڑ سے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ تک 25.6 کلومیٹر طویل ہوگا جسے 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میٹرو […]

راولپنڈی میں حادثہ، میٹرو بس سے گرکر طالبہ جاں بحق

راولپنڈی میں حادثہ، میٹرو بس سے گرکر طالبہ جاں بحق

راولپنڈی میں رحمٰن آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب تیز رفتار میٹرو بس کھمبے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق اسلام آباد جانے والی میٹرو بس نمبر 061 تیز رفتاری کے باعث کھمبے سے جا ٹکرائی جس سے بس کا دروازہ کھل گیا۔ دروازہ کھلتے ہی […]

وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد میٹرو بس منصوبے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد میٹرو بس منصوبے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیصل آباد کے لئے میڑو بس منصوبے کا اعلان کردیا۔بلدیاتی نمائندوں کےکنونشن سے خطاب میں ان کا کہناتھا کہ پنجاب بھر میں چھوٹے کسانوں کو 100 ارب روپے کے قرضے بھی دئیے جائیں گے۔ فیصل آباد میں لوکل باڈیز کنونشن سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے شہر میں میگا پروجیکٹس […]

لاہور: 3 بس اڈوں کے مالکان کیخلاف مقدمات درج

لاہور: 3 بس اڈوں کے مالکان کیخلاف مقدمات درج

لاہور پولیس نےسیکورٹی انتظامات تسلی بخش نہ ہونے پر 3 بس اڈوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ پولیس کے مطابق ایک مقدمہ تھانا نواں کوٹ اور 2 تھانہ  شیرا کوٹ میں درج کیے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق بند روڈ پرواقع بس اڈوں پر واک تھروگیٹ خراب حالت میں تھے،جبکہ مسافروں […]

امریکا: بس اور پک اپ میں ٹکر، 13 افراد ہلاک

امریکا: بس اور پک اپ میں ٹکر، 13 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں چرچ کی بس اور پک اپ میں ٹکرسے 13 افراد ہلاک اور2 زخمی ہو گئے ۔ حکام کے مطابق ٹیکساس ہائی وے پر پک اپ ٹرک اور چرچ کی بس میں ٹکر ہوگئی۔ بس میں ڈرائیور سمیت 14 افراد سوار تھے۔ حادثے میں ڈرائیور سمیت 12 افراد موقع پر ہی دم […]

گجرات: بس اور کالج وین میں تصادم ،3افراد جاں بحق

گجرات: بس اور کالج وین میں تصادم ،3افراد جاں بحق

گجرات میں بس اور کالج وین کے تصادم میں 3افراد جاں بحق جبکہ 10طالبات زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گجرات کے علاقے لکھنوال کے قریب کالج کی وین سامنے سے آتی ہوئی بس سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور طالبات سمیت افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق […]

بھکرمیں بس کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر سے 8 افراد جاں بحق

بھکرمیں بس کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر سے 8 افراد جاں بحق

بھکرمیں بس کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر سے 8 افراد جاں بحق جاں بحق ہونے والوں میں خاتون، 2 بچے اور 5 مرد شامل ہیں۔ فوٹو: فائل ملتان: دریا خان روڈ پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق […]

ایکواڈور میں بس ریسٹورنٹ کھل گیا

ایکواڈور میں بس ریسٹورنٹ کھل گیا

بسوں کے دھکے بہت کھالئے ، اب اس میں مزے مزے کے کھانے کھائیں، ایکواڈور میں بس ریسٹورنٹ کھل گیا، سیاحتی مقامات کی سیر اور کھانوں کا لطف اب ساتھ ساتھ ہوگا ۔بس کو ریسٹورنٹ کی شکل دینے کیلئے مخصوص میز اور کرسیاں لگائی گئیں ہیں۔ بس کی ظاہری شکل کو بالکل بھی تبدیل نہیں […]

کراچی :پٹیل پاڑہ میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

کراچی :پٹیل پاڑہ میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، حادثے کے بعد اہل علاقہ کا شدید احتجاج کراچی:  کراچی کی خستہ حال بسیں بے لگام ہوگئیں ، اناڑی ڈرائیور بھی انسانی زندگیاں کچلنے لگے ، کل یونیورسٹی روڈ پر چار افراد سے زندگی چھینی آج پٹیل پاڑہ پر ایک طالبعلم کو موت […]

شیخوپورہ: بس اور ٹرالر کی ٹکر میں 2 افراد جاں بحق، 25 زخمی

شیخوپورہ: بس اور ٹرالر کی ٹکر میں 2 افراد جاں بحق، 25 زخمی

شیخوپورہ موٹروے انٹر چینج کے قریب مسافر بس اور ٹرالر کی ٹکر کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 25زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شیخوپورہ موٹروے انٹر چینج پر حادثہ مسافر بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور آگے جانے والے ٹرالر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 2افراد […]

مالاکنڈ، مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 11 جاں بحق

مالاکنڈ، مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 11 جاں بحق

مالاکنڈ میں ٹریفک کے ایک المناک حادثہ  میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 7شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بٹ خیلہ منتقل کردیاگیا جہاں  بعض  کوحالت تشویش ناک ہونے  پرپشاور اور مردان ہسپتالوں کو ریفر  کردیا گیا، سیکورٹی فورسز اور مالاکنڈ لیویز نے امدادی کاموں میں حصہ لیا ۔ منگل کے روز سواریوں […]

بس کے خفیہ خانوں سے 1500 موبائل اور کیمرے برآمد

بس کے خفیہ خانوں سے 1500 موبائل اور کیمرے برآمد

کراچی میں محکمہ کسٹم نے بس کے ذریعے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون اور ڈیجیٹل کیمروں کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ کسٹم اینٹی اسمگلنگ یونٹ کے ڈپٹی کلیکٹر علی رضا کے مطابق سعید آباد کے قریب موچکو چوکی پر ایک بس کی تلاشی لی گئی۔ بس کے خفیہ خانوں سے پندرہ سو […]

لندن: کتوں کو سیر کرانے کیلئے مفت بس چلادی گئی

لندن: کتوں کو سیر کرانے کیلئے مفت بس چلادی گئی

لندن میں پالتو کتوں کے مزے آگئے، کتوں کوشہر کی سیر کرانے کیلئے دنیا کی پہلی خصوصی مفت بس چلادی گئی ۔ یہ بس ناصرف کتوں اوران کے مالکان کوشہر کے مشہور ہائیڈ پارک، کنگسٹن پیلس گارڈن اورگرین پارک کی سیر کرائے گی بلکہ کتوں کے لیے بنائے گئے خصوصی واکنگ ٹریکس پر بھی لے […]

ملتان :میٹرو بس سروس کا افتتاح آج ہوگا

ملتان :میٹرو بس سروس کا افتتاح آج ہوگا

ملتان کے شہریوں کے لیے خوشخبری، آج سے میٹرو بس سروس کا افتتاح ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف ملتان کے شہریوں کے لیے سہولت کا افتتاح کریں گے۔ لاہور اور راولپنڈی کے بعد اب ملتان کے شہریوں کو بھی سستی سفری سہولیات ملنے کا وقت آ گیا ہے ، شہری اب تیز […]

ملتان: میٹرو بس منصوبہ ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ میں مکمل ہوا

ملتان: میٹرو بس منصوبہ ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ میں مکمل ہوا

ملتان میں میٹرو بس منصوبہ کی تکمیل ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ میں ہوئی ،منصوبے پر28 ارب 88 کروڑ اور 10 لاکھ روپے کی لاگت آئی۔ مدینتہ الاولیا ملتان میں میٹرو بس منصوبہ مئی 2015 میں شروع ہوا ، اس منصوبہ کی تکمیل ایک سال میں مکمل ہونا تھی لیکن اراضی کے حصول اور بیرون […]

تیونس: ٹرین اور بس میں تصادم، 5افراد ہلاک

تیونس: ٹرین اور بس میں تصادم، 5افراد ہلاک

تیونس میں مسافر ٹرین اور بس میں ٹکر ہونے سے 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تیونسی حکام کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح دار الحکومت تیونس کے جنوبی علاقہ سيدی فتح الله میں اس وقت پیش آیا تھا۔ جب ایک مسافر ٹرین پٹری کو عبور کرنے والے مسافر بس سے ٹکرا گئی اور بس کو 2حصوں […]

پنوعاقل کے قریب بس حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

پنوعاقل کے قریب بس حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

سکھر: پنوعاقل کے قریب بس حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ یس نیوز کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث پنوعاقل کے قریب قومی شاہراہ پر بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ […]

ترکی میں فوجی اہلکاروں کی بس کے قریب دھماکے میں 13 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

ترکی میں فوجی اہلکاروں کی بس کے قریب دھماکے میں 13 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

انقرہ: ترکی کے صوبے قیصریہ کی ایک یونیورسٹی کے باہر فوجی اہلکاروں کی بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 13 فوجی ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے وسط میں واقع قیصریہ نامی شہر کی ارجیس یونیورسٹی کے باہر شہر کی میونسپل کارپوریشن کی بس کے قریب عین […]

بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

نوکنڈی: کوئٹہ سے تفتان جانے والی مسافر کوچ اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔ یس نیوزکے مطابق نوکنڈی میں کوئٹہ سے تافتان جانے والی کوچ تیزرفتاری کے باعث ٹرالرسے ٹکرا گئی، تصادم کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق […]